Tag: مشعال ملک

  • ‘فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ثابت کیا کہ پاکستان جھکتا نہیں جھکا دیتا ہے’

    ‘فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ثابت کیا کہ پاکستان جھکتا نہیں جھکا دیتا ہے’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے ثابت کیا کہ پاکستان جھکتانہیں جھکا دیتا ہے، مودی کا چہرہ لٹک گیا، دنیا اب پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات خطے اور عالمی صورتحال کے تناظر میں غیرمعمولی طور پر اہم قرار دی جارہی ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےفیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ امریکا نے فیلڈ مارشل کے اعزاز میں عشائیہ دے کر دنیا کو پیغام دیا، دنیا نے مان لیا کہ پاکستان کی بات میں سچائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی کا چہرہ لٹک گیا، دنیا اب پاکستان کےساتھ کھڑی ہے، فیلڈ مارشل نے ثابت کیا کہ پاکستان جھکتانہیں جھکادیتا ہے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل آئی ہیں کیونکہ پاکستان سرخرو ہوا، پاکستان امن چاہتا ہے اور دنیا نے اس بات کو مان لیا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وژن دنیا کے دل جیت رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب تنہا نہیں دنیا ہمارے ساتھ ہے، مودی سرکار کو سمجھ آ گئی کہ کشمیر پر اب سچ بولنا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں : امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری

    یاد رہے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں تاریخی ملاقات ہوئی تھی۔

    جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی میں تعاون اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو سراہا جبکہ دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد پر قائم مثبت تجارت کے معاہدہ کا اظہار کیا اور آرمی چیف نے پاک بھارت جنگ بندی میں مثبت اور نتیجہ خیز کردار ادا کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    امریکی صدر نے اقوام عالم کو در پیش متعدد چیلنجز کو سمجھنے اور اْن سے نبرد آزما ہونے کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

    ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

  • مودی جیسے فاشسٹ ذہن کی جانب سے کوئی بھی مس ایڈونچر ہوسکتا ہے، مشعال ملک

    مودی جیسے فاشسٹ ذہن کی جانب سے کوئی بھی مس ایڈونچر ہوسکتا ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک مودی جیسے فاشسٹ ذہن کی جانب سے کوئی بھی مس ایڈونچر ہوسکتا ہے، جعفرایکسپریس حملےجیساایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حالات بہت تشویشناک ہیں، کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے،
    آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے، فوری پابندی لگانی چاہیے۔

    کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وجبرکی داستانیں دنیابھرکےسامنےہیں، مقبوضہ کشمیرمیں گھرگرائےجارہےہیں،دنیاکونظرنہیں آرہا؟لوگوں کوبدترین طریقےسےبےدخل کیاجارہاہے ، اقوام عالم مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کافوری نوٹس لے۔

    انھوں نے بتایا کہ نہتےکشمیریوں کےہرگھرسےروزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں، حریت قیادت کوزبردستی اورغیرقانونی طریقےسےجیلوں میں ڈالاجارہاہے، مودی سرکارمقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی داستانیں رقم کررہی ہے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ مودی جیسے فاشسٹ ذہن کی جانب سے کوئی بھی مس ایڈونچر ہوسکتا ہے، جعفر ایکسپریس حملےجیساایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی نےتمام حدیں پار کرلی ہیں، بھارت کی جانب سےآبی جارحیت غیرقانونی ہے، آزاد کشمیر کو وار کونسل قرار دیا جائے۔

    کشمیری رہنما نے کہا کہ بھارت کی جعلی آپریشن کی ذمہ داری پاکستان پرڈالنےکی کوششیں ناکام ہوگئیں، عالمی سطح پر بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی جا رہی ہے، کشمیری قوم بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی بھاری قیمت چکا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، بنگلہ دیش نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

  • مشعال ملک کا  ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

    مشعال ملک کا ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا اور عوام سے اپیل کی کہ پاکستانی قوم سوشل میڈیا اور ایکس پر آئے اور بیانیہ بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وی پی این اور ایکس پر پابندی فوری طور پر ختم کرے۔

    انھوں نے کہا کہ پورا بھارت سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف مہم چلارہاہے، اس وقت سوشل میڈیا پر بیانیے کی جنگ چل رہی ہے، پوراہندوستان کشمیرکی تحریک کو بدنام کرنے کیلئے مہم چلارہاہے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا اس وقت ہم جنگ کے بہت قریب ہیں، ایسے وقت میں پاکستانی قوم کو کشمیری عوام کے ساتھ متحد ہونا چاہیے۔

    انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ پاکستانی قوم سوشل میڈیا اور ایکس پر آئے اور بیانیہ بنائے۔

    خیال رہے پہلگام حملے کا الزام لگانے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

    گذشتہ روز بھارتی جارحیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں کہا گیا پانی پاکستان کا ایک اہم قومی مفاد ہے، جو اس کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے اور اس کی دستیابی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ "سندھ آبی معاہدے کے مطابق پاکستان کے پانی کے بہاؤ کو روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش اور زیریں دریا کے حقوق غصب کرنے کو ایکٹ آف وار تصور کیا جائے گا اور قومی طاقت کے مکمل دائرہ کار میں پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا”۔

  • فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریکِ آزادی کو بدنام کرنا ہے، مشعال ملک

    فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریکِ آزادی کو بدنام کرنا ہے، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی رہنما مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریکِ آزادی کو بدنام کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پہلگام فائرنگ بالکل سکھوں کا چیٹی سنگھ پورا قتلِ عام جیسا واقعہ ہے، بھارت نے سال 2000 میں بھی 35 سکھوں کو قتل کر کے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے صدر کلنٹن کے دورہِ بھارت کے موقع پر 35 سکھوں کا قتل عام کیا تھا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مودی میڈیا کی جھوٹی خبروں کا شکار نہ بنیں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر پاکستان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے حملے پر میڈیا کے سوالات پر کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کے جانی نقصان پر تشویش ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہلاک افراد کے عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کرتا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں فائرنگ کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ بائی سرن وادی میں پیش آیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے سیاحوں پر حملے کی مذمت کی گئی۔

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    سیاحوں پر حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی مودی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلیے آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے، مودی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلیے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کاڈرامہ رچا چکی ہے۔

  • کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، مشعال ملک

    کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مشعال ملک نے کہا کہ شہداء کی قربانی ہمیں توانائی دیتی ہے کہ ہم حق اور سچ کیلئے کھڑے رہیں، کشمیری ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے، کشمیری کبھی نہیں جھکیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، حال ہی میں میری والدہ کو بھارت نے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعے سلو پوائزنگ سے شہید کروایا۔

    انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو بھارت قتل کر رہا ہے، نوجوانوں،بزرگوں کو جیلوں ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

    اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 5 فروری ظلم کیخلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں بھارتی ظلم پر کب بولیں گی؟ جے یو آئی آج بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ رکاوٹ ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے کہا کہ یو این کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

    یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے، انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کے لیے کب حرکت میں آئے گی؟۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 50 لاکھ گھوسٹ ووٹرز نے ووٹ ڈالا، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں 50 لاکھ گھوسٹ ووٹرز نے ووٹ ڈالا، مشعال ملک

    تحریک آزادی کشمیر کے پابند سلاسل رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 50 لاکھ گھوسٹ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

    مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ الیکشن کروائے گئے جبکہ 50 لاکھ بھارتیوں کو کشمیر کی شہریت دی گئی، بھارتی کشمیری نہیں غیر قانونی طور پر آ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار دکھانا چاہتی ہے کہ کشمیریوں نے الیکشن کو اون کیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے وکلا کی طرف پیغام ہے کہ آپ ان کی آواز ہیں، آرٹیکل 370 اور 35 اے لاگو کر کے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 15 سے زائد سفیروں کو کشمیر بلا کر شفاف الیکشن دکھانے کی کوشش کی۔

    یاد رہے کہ مودی سرکار کے تمام غیر قانونی اقدامات مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے خاک میں ملا دیے۔

    ڈھونگ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کانگریس اور فاروق عبداللہ کے انتخابی اتحاد نے میدان مار لیا۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ عمر عبداللہ مقبوضہ کشمیر کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے، نوے کے ایوان میں بی جے پی صرف اٹھائیس نشستیں جیت سکی۔

    کانگریس اتحاد اکاون نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا۔ اس جیت کے ساتھ انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

    سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عمر عبداللہ نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

  • مشعال ملک کا وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کا خیر مقدم

    مشعال ملک کا وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کا خیر مقدم

    اسلام آباد : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر نوٹس لینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں، انھوں نے بھارت کی کشمیر میں دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

    حریت رہنماء کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں ظلم وبربریت،10لاکھ فوج کی واپسی اورکالےقوانین ختم کریں، 5اگست کےغیرقانونی اقدام کی واپسی تک حالات ٹھیک کاتصورنہیں کیا جا سکتا، عالمی برداری کومسئلہ کشمیر پر نوٹس لینا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سےبڑی ریاستی دہشتگردی کررہاہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں عالمی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ اکھنڈ بھارت کا بیانہ پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے جا سکتا ہے، دنیا نےمسئلہ کشمیرپرتوجہ نہ دی تویہ کشمیریوں کےساتھ ناانصافی ہو گی، مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ ہےجس سے پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔

  • یوم استحصال کشمیر پر مشعال ملک کا اہم ویڈیو پیغام

    یوم استحصال کشمیر پر مشعال ملک کا اہم ویڈیو پیغام

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے 5سال مکمل ہو گئے، آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرے کئے جائیں گے۔

    یوم استحصال کشمیرپر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہتی ہوں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ آج کے دن 5 سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے 370 اور 35 اے ختم کردیا تھا، بھارت نے سید علی گیلانی سمیت بہت سے کشمیری رہنماؤں کو شہید کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک کو مسلسل قید میں رکھا جا رہا ہے، بھارتی مظالم پر دنیا کو آنکھیں کھولنی چاہئیں۔

    یوم استحصال پر مسلح افواج کی قیادت کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کرائے۔

  • ’’5 سال میں 5 لاکھ سے زائد ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے گئے‘‘

    ’’5 سال میں 5 لاکھ سے زائد ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے گئے‘‘

    اسلام آباد: مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5سال میں 5 لاکھ سے زائد ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے گئے، یہاں 50 لاکھ ہندو قابض ہو چکے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ یہ بہت بڑا دھوکا کیا جارہا ہے، پہلے کشمیر میں 10 لاکھ بھارتی قابض فوج تھی، مقبوضہ کشمیر میں اب 50 لاکھ ہندو قابض ہو چکے ہیں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے قانون کی دھجیاں اڑا کر انسانی حقوق پامال کیے ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد پاکستان کے بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات کم ہوئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ 2019 کے بعد سے پاک بھارت تجارت بند ہے، پاکستانی دفتر خارجہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے فعال کردار ادا کرے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر سیل قائم کیے جائیں، پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے خصوصی مندوب بھی ہونا چاہیے۔

  • مودی رام مندر کے افتتاح کو بطور سیاسی چال استعمال کررہا ہے، مشعال ملک

    مودی رام مندر کے افتتاح کو بطور سیاسی چال استعمال کررہا ہے، مشعال ملک

    مشعال ملک نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ نریندر مودی رام مندر کے افتتاح کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال ملک نے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کا افتتاح کرنے پر بھارتی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی دور میں ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کو ہر طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور اسرائیل اس وقت دنیا کے دو سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں۔ اسرائیل نےغزہ میں سینکڑوں مساجد کو نقصان پہنچایا۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بی جے پی حکومت 2014 سے ہندوستان سے اسلامی تہذیب مٹانے میں مصروف ہے۔

    معاون خصوصی انسانی حقوق و ترقی نسواں کا مزید کہنا تھا کہ مسلم دنیا سے بھارت کے سفارتی بائیکاٹ کی اپیل کرتی ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی حکومت کے جبر، نسل کشی کی پالیسیوں اور اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔