Tag: مشعال ملک

  • 4 سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کی نظیر نہیں ملتی، مشعال ملک

    4 سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کی نظیر نہیں ملتی، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنمایاسین ملک نے اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 4 سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کی نظیر نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک نے اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام میں کہا کہ آج ہی کےدن مودی نے کشمیریوں کوان کی سرزمین پرمہاجربنادیا، مودی نے کشمیریوں کو کیمپس میں بھیج دیا اور انڈر گراونڈ ٹارچر سیل بنائے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو جیلوں میں بند کیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے تمام حریت قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا، اشرف صحرائی کو زہر دیا گیا اور سید علی گیلانی کو شہید کردیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو پھانسی چڑھانا چاہتی ہے، ان 4 سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کی نظیر نہیں ملتی۔

    حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت حکومت انسانیت اور پوری کشمیری آبادی کی نسل کشی کررہا ہے، 50 لاکھ سے زائد بھارتیوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دیئے گئے ہیں، بھارتی حکومت یہ سب کچھ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے کررہی ہے۔

  • جی 20 اجلاس، مشعال ملک کا اسلام آباد کے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

    جی 20 اجلاس، مشعال ملک کا اسلام آباد کے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سرینگر میں جی 20 اجلاس کے حوالے سے عوام سے اپیل کی ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج جی 20 کا سمٹ  ہو رہا ہے، دنیا کو یہ پیغام دیں کشمیری قوم جی 20 ممالک کا بائیکاٹ کرتی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ 22 مئی کو دوپہر ڈھائی بجے زیرو پوائنٹ اسلام آباد سے نیشنل پریس کلب کی طرف بڑھیں، راولپنڈی اسلام آباد کے عوام سڑکوں پر نکلیں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام کبھی بھی اپنے وطن کو مودی سرکار کے حوالے نہیں کرے گی۔

    سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا، کنٹرول لائن کے دونوں جانب مکمل ہڑتال

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا، اجلاس میں چین نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے، جب کہ ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے بھی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے کیوں کہ ان کی جانب سے شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، مصر نے بطور مہمان اجلاس میں آنے کی رجسٹریشن نہیں کرائی۔

    دوسری جانب جی ٹوئنٹی اجلاس کے خلاف دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، احتجاج کرنے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ وادی میں گرفتاریاں، خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا معمول بن چکا ہے۔

  • سری نگر میں جی 20 اجلاس: مشعال ملک نے  بڑا مطالبہ کردیا

    سری نگر میں جی 20 اجلاس: مشعال ملک نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کہا ہے کہ  تمام مسلم ممالک کو جی 20 کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے چین کی جانب سے سری نگر میں جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار پر اپنے بیان میں کہا کہ چین کا جی 20اجلاس کا حصہ نہ ہونا بڑا فیصلہ ہے، چین کا شرکت نہ کرنا دنیا کو پیغام ہے،کشمیر متنازعہ خطہ ہے۔

    مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک کو جی 20 کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، بھارت نے جی 20 کانفرنس کی سیکیورٹی کے نام پر کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو گھروں میں ہراساں کیا جارہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    یاد رہے چین نے سری نگر میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہے ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے اور چین متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاسوں کے انعقاد کا سختی سے مخالف ہے اور ایسے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

  • کب تک ہم یہ دن منائیں گئے، کشمیریوں کو اب آزادی ملنی چاہیے، مشعال ملک

    کب تک ہم یہ دن منائیں گئے، کشمیریوں کو اب آزادی ملنی چاہیے، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کب تک ہم یہ دن منائیں گئے، کشمیریوں کو اب آزادی ملنی چاہیے۔

    یوم یکجہتی کشمیر پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے ویڈیو  پیغام میں کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے پاکستانی قوم بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منا رہی ہے لیکن گزشتہ 75 سالوں سے بھارت مظالم کی نئی داستان رقم کررہا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ آج تک لاکھوں کشمیری تحریک آزادی کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرچکے ہیں، کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے انہیں حق خودارادیت دیا جائے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ ہر سال پاکستانی عوام کی جانب سے ایک مضبوط پیغام دنیا کو دیا جاتا ہے، لیکن کب تک ہم یہ دن منائیں گئے، کشمیریوں کو اب آزادی ملنی چاہیے۔

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ دنیا عالمی عدالت میں بھارت سےکشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے۔

  • بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے،مشعال ملک

    بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے،مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

    مشعال ملک نے انسانی حقوق کے عالمی دن کےموقع پر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی سالوں سے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے، وہاں انسانوں سےجانوروں سے بدتر سلوک کیاجاتا ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت بغیرکسی ڈر اور خوف کے ظلم وستم جاری رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل ہے،ہزاروں خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں سے زمین چھین کر انہیں معاشی طور پر کمزور کیا جارہا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ (یواین) جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشورمنظور کیا تھا۔

  • ‘کشمیریوں کو ایک نہ ایک دن آزادی نصیب ہو گی’

    ‘کشمیریوں کو ایک نہ ایک دن آزادی نصیب ہو گی’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت بھول رہا ہے یہ جسم اور جان آنی جانی ہے، کشمیریوں کو ایک نہ ایک دن آزادی نصیب ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سیدعلی گیلانی کی برسی پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج سید علی گیلانی کی پہلی برسی ہے، سیدعلی گیلانی کا جنازہ پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تدفین کے بعد بھی سیدعلی گیلانی کی قبر کو سب جیل قرار دیا گیا، اتنا خوف بھارتی سرکار کو ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت بھول رہاہےیہ جسم اور جان آنی جانی ہے، شہیدوں نے اس تحریک کو لکھا ہے، کشمیریوں کو ایک نہ ایک دن آزادی نصیب ہو گی۔

    خیال رہے کشمیریوں کے ہیرو سید علی شاہ گیلانی کی پہلی برسی پر مقبوضہ وادی سوگوار ہے۔

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل ہے، عظیم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدپورہ سے سرنگر کی جانب مارچ ہوگا۔

  • کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں بستے؟مشعال ملک کا انسانی حقوق کی تنظیموں سے سوال

    کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں بستے؟مشعال ملک کا انسانی حقوق کی تنظیموں سے سوال

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے سوال کیا ہے کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں بستے؟

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ پندرہ اگست کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    مشعال ملک کا کہنا تھا 75سال سےبھارت نےہماراآزادی کاحق چھین رکھاہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک کوجھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ، انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پرخاموش تماشائی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے انسانی حقوق کی تنظیموں سے کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں بستے۔

    خیال رہے کشمیری آج بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں ، حریت قیادت کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے ، وادی بھر میں جگہ جگہ پوسٹرز لگا دیے گئے، جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج ہیں۔

  • ‘مودی سرکار کا کشمیریوں کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب’

    ‘مودی سرکار کا کشمیریوں کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مودی سرکار کا کشمیریوں کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 3 سال قبل بھارت نے جبری طورپرکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی، 70سال سےبھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں اپنےقدم جمارہی تھی۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیر میں صدی کی سب سے بڑی ڈکیتی کرنے جا رہا ہے، وادی میں لینڈ گریبنگ کے لیے مودی سرکار نے لاکھوں کا ریلہ کشمیر میں بھیج دیا ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیریوں کی زمینوں پرقبضےکیلئےبھارت نےلاکھوں غیرمقامی افرادبسائے اور کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں سے بے گھر کر کے سڑکوں پر پھینک دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساٹھ لاکھ ڈومیسائلز ہندوؤں کو دیئے گئے ہیں، ہندوستان سے کچھ اچھے کی امید نہیں ہے۔ مودی نے کورونا وباء کی تباہ کاریوں کو کوئی سبق نہیں سیکھا

    مشعال ملک نے مزید کہا پوری کشمیری قوم کو پنجرے میں بند کر دیا ہے، کشمریوں کے خون کے پیاسے مودی نے معصوم نہتے کشمیروں پر ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم کفن باندھے اپنے حق او آزادی کے لیے کھڑی ہے اس دور کے باطل اور یزید کے خلاف ہے۔

  • یاسین ملک کی جیل میں بھوک ہڑتال: اہلیہ کی نریندر مودی کو وارننگ

    یاسین ملک کی جیل میں بھوک ہڑتال: اہلیہ کی نریندر مودی کو وارننگ

    سرینگر: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط لکھتے ہوئے انہیں وارننگ دی ہے کہ اگر جیل میں یاسین ملک کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار بھارتی حکومت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط تحریر کیا ہے۔

    خط میں مشعال ملک نے لکھا ہے کہ میرے شوہر یاسین ملک اس وقت بھارتی جیل میں ہیں، یاسین ملک کے خلاف ٹرائل ناانصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ مسلسل قید، تشدد اور ٹارچر کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کی درخواست کی، بھارتی حکام نے یاسین ملک کی غیر موجودگی میں جرح کی، بظاہر لگتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے مودی کو وارننگ دی ہے کہ اگر جیل میں یاسین ملک کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار بھارتی حکومت ہوگی۔

    خیال رہے کہ رواں برس مئی میں بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو دہشت گردوں کی فنڈنگ کے جھوٹے الزام میں 2 بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں گزشتہ کئی برسوں سے قید ہیں، سزا سنائے جانے کے بعد یاسین ملک نے جیل میں بھوک ہڑتال کردی ہے۔

  • مشعال ملک کا بہادر مسکان کو خراج تحسین

    مشعال ملک کا بہادر مسکان کو خراج تحسین

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی لڑکی مسکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بھارتی عدالت اور حکومت آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ میں بہادر لڑکی مسکان کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں، دعا کرتی ہوں اللہ سب کو اتنی ہمت دے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ افسوسناک واقعات ہو رہے ہیں، آر ایس ایس کا نفرت انگیز نظریہ مودی حکومت میں فروغ پایا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بھارتی عدالت اور حکومت آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر مانڈیا میں ایک کالج کے باہر زعفرانی اسکارف پہنے انتہا پسند جنونی ہندوؤں نے ایک برقع پوش لڑکی مسکان کو گھیر لیا تھا۔

    مسکان ذرا بھی نہیں گھبرائیں اور ان کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کیا جس کے بعد ان کی تصاویر و ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں اور انہیں جدوجہد اور مزاحمت کا استعارہ قرار دیا جانے لگا۔