Tag: مشعال ملک

  • آزادی حاصل کرنے تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی: مشعال ملک

    آزادی حاصل کرنے تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے، ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آزادی حاصل کرنے تک کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش بہت سال پہلے سے کرنی چاہئے تھی۔

    مشعال ملک نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے، ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ہمارا پیغام اس وقت پہنچ رہا ہے، لوگ کہتے ہیں ہندوستان بڑی مارکیٹ ہے اس لئے لوگ اسے کچھ نہیں کہے گا، میں اس بات سے اختلاف کرتی ہوں، ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔

    کشمیر پر وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کا خیر مقدم کرتی ہوں: مشال ملک

    انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر بیٹھی دنیا خاموش ہی نہیں رہے گے، ہمیں معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش بہت سال پہلے سے کرنی چاہئے تھی۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر ہماری حمایت صرف کسی ایک واقعے تک محدود نہیں ہونی چاہئے، ضروری نہیں کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد ہی ہم اٹھیں، ہر طرح کے حالات میں آزادی حاصل کرنے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

  • بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، مشعال ملک

    بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، مشعال ملک

    لاہور: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنواتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو بھوک سے مارنا چاہتا ہے، بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنواتی ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنے مظلو کشمیری بھائیوں کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

    مقبوضہ کشمیر میں 16ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 16 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • آر ایس ایس اور شیوسینا کے غنڈوں کو کشمیر بھیجا جارہا ہے، مشعال ملک

    آر ایس ایس اور شیوسینا کے غنڈوں کو کشمیر بھیجا جارہا ہے، مشعال ملک

    لاہور: حریت رہنما یاسین ملک اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور شیوسینا کے غنڈوں کو کشمیر بھیجا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایوان صنعت و تجارت لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ نہتی قوم نے ظالم اور قابض فوج کا مقابلہ کیا۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں غیر مسلح لوگوں پر نفرت اور درندگی مسلط ہے، 70 سال سے نسلیں شہید ہورہی ہیں، پاکستانی قوم کے اتحاد تک جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے شوہر تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں، یاسین ملک کو مسلسل زہر دیا جارہا ہے، بھارت کشمیری قیادت کو ختم کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ 2015 میں بھی بھارتی حکومت کا پلان تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹایا جائے، مودی کی حکومت کو بزنس مین سپورٹ کررہے ہیں وہ کشمیر میں لوگوں کو ختم کرکے فائیو اسٹارز ہوٹل بنانا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر ہمارا ہے، مشعال ملک

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے وہاں کیسے کوئی جائیداد خرید سکتا ہے، آزاد کشمیر چلے جائیں وہاں کوئی پاکستانی جائیداد نہیں خرید سکتا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں ابھی تک کوئی نہیں اٹھا ہے جو ہندوستان کو مودی جیسے وحشی آدمی سے بچاسکے جو ہندوستان کو تو ڈبو ہی رہا ہے ساتھ ہی کشمیری عوام کے خون کا پیاسہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار قبضہ مافیا ہے ان کو کشمیر میں زمین چاہئے تاکہ وہاں قبضہ کرسکیں، بھارت کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنے حق کو چھوڑ دیں، کشمیر میں جاری جنگ جذبے کی ہے، مودی سرکار کشمیریوں کے جذبے کو نہیں توڑ سکتی۔

  • کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر ہمارا ہے، مشعال ملک

    کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر ہمارا ہے، مشعال ملک

    لاہور: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر ہمارا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے اب عملی اقدامات کا وقت ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر سے دنیا میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، بھارت کشمیریوں کے خون کا پیاسہ ہے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز بنا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج وحشی درندوں کی طرح کشمیریوں کو مار رہی ہے، بھارت پورے مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے، بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں ایک طرف اسلحہ بردارافواج اور دوسری طرف نہتےعوام ہیں، مشعال ملک

    مشعال ملک نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس کشمیریوں اور پاکستانیوں کی فتح ہے، بھارتی فوج دہشت گرد فوج ہے، پورے کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہے، بھارت کشمیریوں کو جذبے کو دبا نہیں سکتا ہے، اقوام متحدہ نہیں جاگا تو دنیا کی سب سے بڑی جنگ یہاں ہوسکتی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو ظلم سے دبایا نہیں جاسکتا ہے، عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک طرف اسلحہ بردار فوج اور دوسری طرف نہتے عوام ہیں، نہتے عوام نے اسلحہ بردار افواج کا مقابلہ اب تک بڑی بہادری سے کیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں ایک طرف اسلحہ بردارافواج اور دوسری طرف نہتےعوام ہیں، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک طرف اسلحہ بردارافواج اور دوسری طرف نہتےعوام ہیں، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ساری توجہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر ہونی چاہیے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیرسے متعلق مقدمہ پہلے ہی سلامتی کونسل میں موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ایک طرف اسلحہ بردار افواج اوردوسری طرف نہتےعوام ہیں، نہتےعوام نے اسلحہ بردار افواج کا مقابلہ اب تک بڑی بہادری سے کیا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ عالمی دنیا سے پوچھنا ہے کہ ان کا نوٹس لینے کے لیے کشمیریوں کوکتنا خون بہانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا، جو اطلاعات مل رہی ہیں ان کے مطابق لوگوں کو باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا۔

    مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی طبیعت بہت خراب ہے انہیں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، ان کی جان کوخطرہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے انہیں فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

  • بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیر قبرستان کی شکل اختیارکر گیا: مشعال ملک

    بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیر قبرستان کی شکل اختیارکر گیا: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیر قبرستان کی شکل اختیارکر گیا

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے.

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیری خواتین کا ریپ کر کے انھیں جان سےمار رہی ہے، پاکستانی قوم بھارتی اقدامات کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کرے.

    مقبوضہ کشمیرمیں صدی کا سب سےبڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیل رہی ہے، بھارت عالمی برادری کےساتھ تعلقات ختم کرچکا ہے.

    مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت سے سفارتی تعلقات محدود، دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ

    مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے، پاک بھارت ایٹمی جنگ سے نصف دنیا متاثر ہوگی، عالمی برادری کشمیریوں کے لئے کھڑی ہو، دنیا کوجنگ سے بچائے.

    خیال رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

    حریت قیادت بھی اس وقت نظر بند ہے، تہاڑ جیل میں‌ قید یاسین ملک کی صحت سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں.

  • یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں، مشعال ملک

    یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں، مشعال ملک

    اسلام آباد : کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں بند کرکے رکھا ہوا ہے، ان کی زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں، کشمیریوں کا ساتھ دینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ہے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی مظالم یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماؤں کےحوصلے پست نہیں کرسکتے، میرے شوہر یاسین ملک اس وقت موت کے منہ میں ہیں،۔

    مودی سرکار نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں بند کرکے رکھا ہوا ہے، یاسین ملک نے کشمیر پر اپنے جسم کا ایک ایک حصہ قربان کردیا۔

    ؎ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو ایک بار پھر بدترین دھوکہ دیا ہے، آرٹیکل370کے خاتمے کیلئے بھارت نے شملہ معاہدہ ختم کردیا۔

    مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں لوٹ مار کے دروازے کھول دیئے، حریت رہنماؤں کی آواز بند کردی گئی ،پاکستان کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچانا ہوگی۔

    محض زبانی بیانات سے کام نہیں چلے گا، معاملے کو سیکیورٹی کونسل میں اٹھانا ہوگا، کشمیریوں کا ساتھ دینے پر وزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکرتی ہوں۔

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ جنگی جرم ہے،مشعال ملک کا معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کا مطالبہ

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ جنگی جرم ہے،مشعال ملک کا معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کا مافیا اورقبضہ گروپ ہے، آرٹیکل 370 کا خاتمہ جنگی جرم ہے ، معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیرکی تحریک میں آج سیاہ ترین دن ہے، مقبوضہ کشمیرکی جداگانہ حیثیت بھی ختم کردی گئی۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا کا مافیا اور قبضہ گروپ ہے جس نے کوئی قانون نہیں مانا، بھارت نے آج تک کشمیریوں کا خون چوسا ہے۔ مقبوضہ کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، کوئی بھی غیرمقامی قانون مقبوضہ کشمیرمیں زمین نہیں لے سکتا۔

    آرٹیکل 370 کیا تھا؟ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو کیا نقصان ہوگا؟

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجی نفری بڑھا رہا ہے، مسئلے کو فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل لے جایا جائے۔

    مشعال ملک  کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اپنی فوجی نفری بڑھا رہا ہے، جنگی ہیلی کاپٹروں سے مقبوضہ کشمیرمیں نگرانی کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 1947 میں بھارت نے ہزاروں کشمیریوں کوقتل کیا، وہی گیم پلان اب پھرسے دہرایا جا رہا ہے۔

    بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    یاد رہے کہ آج بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی ، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

    بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • بھارتی حکومت یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے، مشعال ملک

    بھارتی حکومت یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت ان کے شوہر کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک سخت بیمار ہیں، تہاڑ جیل کے ڈاکٹروں نے بھی انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا کہا ہے۔

    مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو یاسین ملک کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے کالے قوانین سےمتعلق بہت سی عالمی رپورٹس سامنے آئیں، برٹش پارلیمنٹ نےبھی کشمیرکی صورت حال پر رپورٹ جاری کی ہے.

    مزید پڑھیں: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے: مشعال ملک

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی جارحیت بے نقاب ہونے پر اپنی دہشت گردی کی پالیسی کو مزید بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو مارنےکی کوئی کسرنہیں چھوڑ رہی.

    مشعال ملک نے کہا تھا کہ نہتے کشمیری بھارتی فوج کا ظلم مسلسل برداشت کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوکوئی طبی سہولتیں نہیں دی جا رہی ہیں.

    خیال رہے کہ مودی سرکار کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کشمیر میں‌ ہزاروں اضافی بھارتی فوجی تعینات کر دیے گئے، وادی میں شدید خوف و ہراس ہے۔

  • بھارت نے  مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے: مشعال ملک

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا گیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں‌ نے کہا کہ بھارتی حکومت کا کیا منصوبہ ہے، ابھی یہ واضح نہیں.

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے کالے قوانین سےمتعلق بہت سی عالمی رپورٹس سامنے آئیں، برٹش پارلیمنٹ نےبھی کشمیرکی صورت حال پر رپورٹ جاری کی.

    ان کے مطابق بھارت اپنی جارحیت بے نقاب ہونے پر اپنی دہشت گردی کی پالیسی کو مزید بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو مارنےکی کوئی کسرن ہیں چھوڑ رہی.

    مزید پڑھیں: بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کرنے جارہا ہے، سید علی گیلانی

    مشعال ملک نے کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی فوج کا ظلم مسلسل برداشت کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوکوئی طبی سہولتیں نہیں دی جا رہیں.

    خیال رہے کہ مودی سرکار  کا جنگی جنون  عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کشمیر میں‌ ہزاروں اضافی بھارتی فوجی تعینات کر دیے گئے، وادی میں شدید خوف و ہراس ہے.

    کشمیری عوام نے اشیائے خورونوش ذخیرہ لی ہے، پیٹرول پمپس بند ہوگئے، حالات شدید کشیدہ ہیں.