Tag: مشعال ملک

  • مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگتا ہے ، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگتا ہے ، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا مقبوضہ کشمیرکابچہ بچہ آزادی مانگتاہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے بھارت کا گھناؤنا چہرہ پھربے نقاب ہوگیا، سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا رپورٹ سے بھارت کا گھناؤنا چہرہ پھربے نقاب ہوگیا۔کالے قانون سیفٹٰی ایکٹ کے تحت بچوں،بزرگوں جوانوں کوگرفتارکیا جارہا ہے، بھارتی فوج کومظالم کے باوجود کالے قانون کے باعث استثنی حاصل ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرکابچہ بچہ آزادی مانگتاہے، کشمیریوں کوبینائی سےمحروم اورخواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے ، انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرکیوں خاموش ہیں۔

    یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا بھارت کی جانب سےکشمیریوں کی آوازروکنےکی کوشش کی جاتی ہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرعالمی میڈیابھی خاموشی اختیار کر لیتا ہے، مقبوضہ کشمیر پر پردہ ڈالنے کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا اقوام متحدہ سمیت تمام فورمزپربھارتی مظالم کیخلاف آوازبلند ہوگی۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، بھارت کا مکروہ چہرہ پھربے نقاب

    یاد رہےایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق چشم کشا انکشافات سے عالمی میڈیا کی جانبداری اور مجرمانہ خاموشی کا پول کھل گیا تھا ۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کشمیریوں پر بھارت کے انسانیت سوزمظالم اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے پر بھی انسانی حقوق کے نام نہادچیمپئن بی بی سی اوروائس آف امریکا کیوں خاموش ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پررپورٹ کیوں نہیں کرتے؟ قانون سے متعلق بی بی سی اور وائس امریکاکی کوئی رپورٹ نہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیرپرمسلط کالے قانون جموں وکشمیرپبلک سیفٹی ایکٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کرنے میں رکاوٹ قرار دیا تھا ۔

  • مودی کی جیت پر خوشیاں منائیں یا افسوس کریں کچھ سمجھ نہیں آرہا، مشعال ملک

    مودی کی جیت پر خوشیاں منائیں یا افسوس کریں کچھ سمجھ نہیں آرہا، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی کی جیت پر خوشیاں منائیں یا افسوس کریں کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے، میرے شوہر سمیت کشمیر کی پوری قیادت کو نظربند کیا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی طور پر اپنے شوہر یاسین ملک کا کیس لڑنا چاہتی ہوں۔

    [bs-quote quote=”کشمیر بھارت کا کبھی بھی حصہ نہیں رہا ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سردار مسعود خان” author_job=”صدر آزاد کشمیر”][/bs-quote]

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت بھی مارشل لا کی کیفیت ہے، کشمیریوں کے لیے آن لائن مہم چلائیں اور پٹیششن دائر کریں۔

    دوسری جانب صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بی جے پی نے الیکشن لڑا سب کے سامنے ہے، مسلمانوں کو ہراساں کیا گیا اور تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

    سردار مسعود خان نے کہا کہ کئی دہائیاں گزر گئیں لیکن کشمیر کا مسئلہ جوں کا توں ہے، کشمیر بھارت کا کبھی بھی حصہ نہیں رہا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، آزادی کشمیریوں کا حق ہے، کشمیر میں بھارتی افواج کا جو ظلم ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

  • مشعال ملک نے شوہر سے ملاقات کے لیے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی

    مشعال ملک نے شوہر سے ملاقات کے لیے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی

    اسلام آباد: گرفتار حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی ہے کہ ان کی اپنی شوہر سے ملاقات کرائی جائی۔

    تفصیلات کے مطابق آج مشعال ملک نے اقوام متحدہ کی کنٹری ہیڈ آگنیسیو ارتضا سے ملاقات کی، مشعال ملک نے شوہر سے ملاقات کے لیے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی۔

    مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یو این سیکرٹری جنرل اور ہیومن رائٹس کمشنر کو خطوط بھجوا دیے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں قید کر رکھا ہے، یاسین ملک کو سیاسی قیدی تو کیا انسانی حقوق بھی نہیں مل رہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کے ساتھ بد ترین سلوک کر رہی ہے، مودی سرکار حریت رہنما کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

    مشعال ملک نے کہا کہ اگر یاسین ملک کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہوگی۔

    یاد رہے کہ 23 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، 10 اپریل کو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کر دیا ہے جہاں سے انھیں شدید علالت میں دہلی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دفتر خارجہ نے بھی حریت رہنما یاسین ملک کی شدید علالت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے اس پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

  • یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

    یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کی صحت مزید بگڑ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے، جس پر بھارتی فورسز نے انھیں بد نام زمانہ تہاڑ جیل سے دہلی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    مشعال ملک اپنے شوہر کی علالت کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئیں، انھوں نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے۔

    انھوں نے کہا ’میں اپنے شوہر کے پاس جاؤں گی، مجھے دھمکیاں ملتی رہتی ہیں، شادی کی سال گرہ پر پیغام ملا یہ آپ کی شادی کی آخری سال گرہ ہے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  یاسین ملک کی شدید علالت پر سخت تشویش ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    آج دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بھی کہا کہ پاکستان کو حریت رہنما یاسین ملک کی شدید علالت پر سخت تشویش لاحق ہے، کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے، یاسین ملک کو شدید علالت کے باعث دہلی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو چند روز قبل دنیا کی بد نام زمانہ تہاڑ جیل میں بند کیا گیا تھا، جہاں سے انھیں دہلی اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ شدید علیل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج نے یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا، مشعال ملک

    یاد رہے کہ 23 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، 10 اپریل کو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کر دیا ہے۔

  • زندگی میں کبھی بھی ہار نہیں ماننی چاہیے، کشمیری رہنما مشعال ملک

    زندگی میں کبھی بھی ہار نہیں ماننی چاہیے، کشمیری رہنما مشعال ملک

    لاہور : کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی بھی ہار نہیں ماننی چاہیے، اکیسویں صدی میں بھی جو کشمیر میں ہو رہا ہے دنیا اس ظلم کو محسوس کرے ،کشمیری جدوجہد مسلسل ہے ہرروز آزادی کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیرمیں بزرگ جوانوں کی میتیں دفناتے ہیں، آزادی کایہ جذبہ نئی نسل میں منتقل ہو رہا ہے، کشمیر اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ اس کی وجہ سے دو ملک ایٹمی طاقت بنے ہیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کشمیرمیں بزرگ جوانوں کی میتیں دفناتےہیں، مودی جنونی اور انسانیت کا دشمن ہے گجرات کے اس قاتل سے کچھ بعید نہیں اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ان کشمیر سیاسی جماعتوں سے کہیں بڑا مسئلہ ہے ہرپاکستانی کشمیر کے لیے کردار ادا کرے، کشمیر پر کوئی لانگ مارچ دھرنا یاعالمی سطح کا کنونشن نہیں ہوتا، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلاتے ہیں لیکن اس مسئلے پر ایک نہیں ہوتے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج نے یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا، مشعال ملک

    ان کا کہنا تھا تحریکوں میں بریک نہیں لگتی یہ مسلسل جدوجہدہوتی ہے، مقبوضہ کشمیرکوئی ایسامسئلہ نہیں جوکبھی حل نہ ہوسکے، زندگی میں کبھی بھی ہار نہیں ماننی چاہیے، اکیسویں صدی میں بھی جوکشمیرمیں ہو رہاہےدنیااسےمحسوس کرے، کشمیرجدجہدمسلسل ہےہرروزآزادی کاجذبہ بڑھتاجارہا ہے۔

    کشمیری رہنما نے مزید کہا میرے شوہر دنیا کی سخت ترین جیل تہاڑ جیل میں قید ہیں، میرا یہاں کھڑا ہونا بھی معجزہ ہے، جس مشکلات سے گذر رہی ہوں۔

  • بھارتی فوج نے یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا، مشعال ملک

    بھارتی فوج نے یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کو خفیہ مقامات پر منتقل کررہی ہے، تہاڑ جیل یاسین ملک کے لیے نئی جگہ نہیں ہے، انہیں ماضی میں بھی بدترین جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے حقوق دبانے میں اخلاقیات بھول چکی ہے، بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک دہشت گردی نہیں ہے، ظلم و تشدد سے آزادی کی تحریکوں کو نہیں دبایا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا جبکہ جھوٹے فنڈنگ کیس میں آج میر واعظ عمر فاروق سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کی یاسین ملک کی تہاڑ جیل منتقلی کی مذمت

    دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے حریت رہنما یاسین ملک کی تہاڑ جیل منتقلی کی مذمت کی ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی سیاسی آزادی ختم کررکھی ہیں، میر واعظ عمر فاروق سے بھارتی خفیہ ادارے کی تفتیش قابل مذمت ہے، راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا۔

  • نام نہاد جمہوریت بھارت نے پرامن مظاہرین کو جیل میں ڈال رکھا ہے: مشعال ملک

    نام نہاد جمہوریت بھارت نے پرامن مظاہرین کو جیل میں ڈال رکھا ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ نام نہاد جمہوریت بھارت نے پرامن احتجاج پر مظاہرین کو جیل میں ڈال رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کے حالات پر سیمینار منعقد ہوا۔ کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ایک ایک ماہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ رہتا ہے، نہتے کشمیریوں کو پیلیٹ گنز سے مارا جارہا ہے۔ وادی میں بھارتی مظالم معمول ہیں۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ سینکڑوں، ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی قابض فوج نے مار دیا۔ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگ۔ نام نہاد جمہوریت بھارت نے پرامن احتجاج پر مظاہرین کو جیل میں ڈال رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ صورتحال میں مذاکرات سب سے بہترین حل ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی ہرعورت انصاف چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج عصمت دری کو بطور ہتھیار استعمال کرتی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں سب سے بڑی تعداد میں آدھی بیوہ خواتین ہیں۔

    مشعال ملک نے مزید کہا تھا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں شریک خواتین کو مظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو حقوق کب ملیں گے؟

  • بھارتی فورسز نے 56 گھنٹے سے ضلع کپواڑہ کا محاصرہ کر رکھا ہے: مشعال ملک

    بھارتی فورسز نے 56 گھنٹے سے ضلع کپواڑہ کا محاصرہ کر رکھا ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے 56 گھنٹے سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ بھارتی فورسز چاردیواری کا تقدس پامال کر رہی ہیں، گزشتہ 56 گھنٹے سے بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارتی فورسز کشمیریوں کے گھروں کو نذرِ آتش کر رہی ہیں۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ قابض فورسز نے تلاشی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے، بھارتی فوج گھروں میں گھس کر کشمیری خواتین کو ہراساں کر رہی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے کشمیری حریت رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا ہوا ہے، اور بھارتی فورسز کشمیریوں کے گھروں کو نذرِ آتش کر رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مشعال ملک نے پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر کہا تھا کہ اب بھارت بھی کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے، تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا

    ان کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی پر پاکستان مبارک باد کا مستحق ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے 23 فروری کو گرفتار کیا ہے، جس کی میر واعظ عمر فاروق نے بھی سخت مذمت کی ہے۔

  • بھارت فائرنگ کرے،پھانسی پرلٹکائے،لاشیں نہ دے لیکن  تحریک نہیں رکے گی، مشعال ملک

    بھارت فائرنگ کرے،پھانسی پرلٹکائے،لاشیں نہ دے لیکن تحریک نہیں رکے گی، مشعال ملک

    اسلام آناد : حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے عدالتی قتل کیا اور افضل گوروکوتہاڑجیل میں پھانسی دیدی گئی، بھارت فائرنگ کرے،پھانسی پرلٹکائے،لاشیں نہ دے،تحریک نہیں رکے گی۔

    تفصیلات کے مطابقکشمیری رہنما اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے افضل گورو کی چھٹی برسی پر پیغام میں کہا 6 سال پہلے افضل گورو کو تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی گئی ، بھارت کی سپریم کورٹ نے عدالتی قتل کیا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت فائرنگ کرے،پھانسی پرلٹکائے،لاشیں نہ دے،تحریک نہیں رکےگی۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ شہید محمد افضل گورو کو بھارتیوں کے اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کا مفروضہ باندھ کر تختہ دار پر لٹکایا گیا اور انہوں نے مسکراتے ہوئے تختہ دار کو چوم لیا لیکن باطل و ظالم کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں : افضل گرو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

    خیال رہے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کے جرم میں بھارت کے ہاتھوں شہادت پانے والے افضل گروکی برسی آج منائی جارہی ہے، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔

    بھارت نے محمد افضل گورو کو نوفروری دوہزارتیرہ کو جد وجہدآزادی میں انکے بھرپورکردار کی پاداش میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر میت جیل کے احاطے میں دفن کر دی تھیں۔

    برسی پر مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیری شہید کےجسد خاکی کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کے مطالبہ کریں گے، اس سلسلے میں لالچوک سری نگرپر احتجاج ہوگا، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے نام ایک یاد داشت بھی روانہ کی جائے گی۔

  • بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتی ہے، مشعال ملک

    بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے کیا، مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف تحقیقات کی جائیں، 8 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہی ہے۔

    مشعال ملک کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کیا، بھارتی آرمی چیف کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے، ہیلی کاپٹر فائرنگ انفرادی واقعہ نہیں یہ بھارت کی ریاستی پالیسی ہے۔

    مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں بہترین تقریرپرمشعال ملک کی مبارکباد

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں زبردست خطاب کیا، بھارتی فوجی کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتے ہیں۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی سرسبز وادی کو لہو میں رنگ دیا ہے۔ مودی سرکار جان لے لاشیں گرا کر امن نہیں لایا جا سکتا، امید ہے کشمیریوں کو جلد آزادی کی صبح دیکھنا نصیب ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا کشمیریوں سے رشتہ لازوال اور اٹوٹ ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں۔ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے متعلق اپنا کردار بروقت ادا کرے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔