Tag: مشعال ملک

  • شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی توانا آواز اٹھائیں: مشعال ملک

    شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی توانا آواز اٹھائیں: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں فلسطین سے زیادہ بربریت ہورہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں لارڈ نذیراحمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نےکشمیرکی زمین پرقبضہ کررکھاہے.

    حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی توانا آواز اٹھائیں، پاکستان بھارت پردباؤ بڑھانے کے لئےعالمی برادری سےرجوع کرے.

    برطانوی پارلیمانی وفد 

    واضح رہے کہ  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث مودی سرکارنےبرطانوی پارلیمانی وفدکومقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت دینےسےانکارکردیا۔

    واقعے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ قربان حسین نے اپنے بیان میں بھارت کے رویے کو مایوس کن  قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا: بھارتی آرمی چیف دھمکیوں‌ پر اتر آئے

    یاد رہے کہ بھارتی نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے مذاکرات کی دعوت پھر رد کر دی ہے. دوسری جانب بھارتی آرمی چیف پاکستان کو براہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے.

    مزید پڑھیں: پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے مگر امن چاہتا ہے، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

    آج بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اب پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے.

    اس بیان پر پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی جانب سے شدید ردعمل آیا. ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان جنگ کے لئے تیار ہے، مگر امن چاہتا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی: مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی: مشعال ملک

    سرینگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پاکستان اور عالم اسلام کو کشمیری قوم کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قربانی دینے والوں کو سزائیں دی جارہی ہیں، بھارتی فوج مسلمانوں کو قربانی سے روک رہی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج گھروں سے زبردستی جانوروں کو لے جا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی تہوار منانے پر پابندی اور سزا کا کہیں تصور نہیں ملتا۔

    انہوں نے پاکستان اور عالم اسلام کو کشمیری قوم کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔

  • کشمیریوں کو نومنتخب حکومت اور عمران خان سے بہت توقعات ہیں، مشعال ملک

    کشمیریوں کو نومنتخب حکومت اور عمران خان سے بہت توقعات ہیں، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو نومنتخب حکومت اور عمران خان سے بہت توقعات ہیں۔ دعا ہے کہ نومنتخب حکومت کشمیریوں کی توقعات پر پورا اترے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ چنار کا درخت جنت نظیر وادی کی پہچان ہے، قوم کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، سبز ہلالی پرچم کی طرح پاکستان کو سرسبز بنائیں گے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی طرح پاکستان کو سرسبز دیکھنے کی خواہش ہے، ہندوستان پانی روک کر پاکستان کو بنجر کرنا چاہتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ دنیا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سے متعلق پاکستانی کوششوں کو تسلیم کر رہی ہے، پاکستان کو جنت نظیر کشمیر جیسا سرسبز و شاداب ملک بنائیں گے۔ وادی کشمیر میں ہر گھڑی پاکستان زندہ باد کی صدائیں گونجتی ہیں۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی سرسبز وادی کو لہو میں رنگ دیا ہے۔ مودی سرکار جان لے لاشیں گرا کر امن نہیں لایا جا سکتا، امید ہے کشمیریوں کو جلد آزادی کی صبح دیکھنا نصیب ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا کشمیریوں سے رشتہ لازوال اور اٹوٹ ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔

    مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ نئی حکومت مسئلہ کشمیر پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے عالمی سطح پر لابنگ تیز کرے اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اے پی سی بلائے، خواہش ہے کہ نئی حکومت مسئلہ کشمیر پر ٹھوس پالیسیاں مرتب کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں، کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر سے متعلق ہر فیصلہ کشمیریوں کی مشاورت سے ہونا چاہیئے۔ حق خودارادیت کشمیریوں کا پیدائشی بنیادی حق ہے۔ بھارت کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگی۔

    اہلیہ یاسین ملک نے کہا بھارت بدترین ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کو نہیں دبا سکا۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں شکست تسلیم کر چکا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں۔ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے متعلق اپنا کردار بروقت ادا کرے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے، مشعال ملک

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے، یورپین پارلیمنٹیرینز اپنی پارلیمنٹ مین مسئلہ کشمیر بھرپور اجاگر کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین یورپین پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، مقبوضہ وادی جیل کی صورت اختیار کرچکی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارت سالوں سے ایل او سی پر خون کی ہولی کھیل رہا ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں روز لاشیں گرا رہی ہے، بھارت نے کشمیری حریت قائدین کو غیرقانونی نظر بند کررکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی پر پہرے بٹھا رکھے ہیں، پاکستانی قوم اور سیاست دان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ظلم کو مٹانےکے لئے اس کے سامنےچٹان کی طرح کھڑاہونا چاہیے، 13جولائی 1931 کی قربانیوں سے کشمیریوں نے یہی سیکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، ظلم کومٹانے کے لئے اس کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا ہونا چاہئیے، انقلاب کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ظلم کو مٹانےکے لئے اس کے سامنےچٹان کی طرح کھڑاہونا چاہیے، مشعال ملک

    ظلم کو مٹانےکے لئے اس کے سامنےچٹان کی طرح کھڑاہونا چاہیے، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ظلم کو مٹانےکے لئے اس کے سامنےچٹان کی طرح کھڑاہونا چاہیے، 13جولائی 1931 کی قربانیوں سے کشمیریوں نے یہی سیکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہدائے کشمیرکے دن کے موقع پرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیوپیغام میں کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، ظلم کومٹانے کے لئے اس کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا ہونا چاہئیے، انقلاب کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 13جولائی1931کی قربانیوں سے کشمیریوں نے یہی سیکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ آ چکی ہے۔

    یاد رہے کہ کشمیرکی آزادی کی خاطرجانوں کا نذرانہ دینے والوں کی یاد میں آج یوم شہدا کشمیرمنایا جا رہا ہے، تیرہ جولائی انیس سواکتیس کو کشمیر کی ڈوگرہ حکومت نے سری نگر میں فائرنگ کرکے بائیس مظلوم کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کشمیریوں کی آئے روز لاشیں عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے، مشعال ملک

    کشمیریوں کی آئے روز لاشیں عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آئے روز لاشیں عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم پرخاموشی توڑے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی عروج پرہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید5کشمیری شہید کردیئے، بھارتی فوج نے کپواڑہ میں 5کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، کشمیریوں کی آئےروزلاشیں عالمی برادری کا ضمیرجھنجھوڑ رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم پرخاموشی توڑے۔

    اہلیہ یاسین نے کہا کہ  بھارتی مظالم کشمیریوں کوآزادی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹاسکتے۔

    رواں ماہ کے آغاز میں  مشعال ملک کا کہنا تھا  کہ کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانے پر بھارت انکی جان کا دشمن بن چکا ہے، دورہ ناروے کے دوران جہاز سمیت متعدد مقامات پر حراساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کمشیر کے علاقے کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، علاقے میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ انٹرنیٹ ، موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانے پر بھارت انکی جان کا دشمن بن چکا ہے، مشعال ملک

    کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانے پر بھارت انکی جان کا دشمن بن چکا ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانے پر بھارت انکی جان کا دشمن بن چکا ہے، دورہ ناروے کے دوران جہاز سمیت متعدد مقامات پر حراساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ ناروے کے بعد اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران مشعال ملک نے کہا کہ ناروے کی ملکہ اورسابق وزیر اعظم سمیت اراکین پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور اجاگر کیا، نارویجن سیاستدانوں اور عوام کو مسئلہ کشمیر سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کیا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا کہ پیلٹ گنز کی وجہ سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں قتل اور زخمی ہیں، کشمیریوں پر بھارتی مظالم بارے سن کر نارویجن شہری زار و قطار رو پڑے ۔

    حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ ناروے میں منعقدہ امن کانفرنس میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت عالمی تنظیموں سے ملاقاتوں میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا، نارویجن شہریوں کو آگاہ کیا کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے انکاری ہندوستان متعدد کوششوں کے باوجود مذاکرات کی میز پر نہیں آ رہا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ نارویجن سیاستدانوں اور سول سوسائٹی نے مسئلہ کشمیر میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی جبکہ سابق نارویجن وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانے پر ہندوستان انکا جانی دشمن بن چکا ہے، بھارتی ایجنٹوں نے دورہ ناروے کے دوران جہاز سمیت متعدد مقامات پر انہیں حراساں کیا۔

    انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے، گزشتہ روز چھ نوجوانوں کو شہید کیا گیا یے۔بھارتی فورسز نے یاسین ملک کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے اسکولوں میں بھارتی فوج نے مورچے بنا رکھے ہیں ،،،جس پر کشمیری بچے اپنے بستے جلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ آصفہ کا بیہمانہ قتل ہندوستان کے منہ پر طمانچہ ہے ۔آصفہ کے قتل پر بے جی پی کی ہٹ دھرمی افسوسناک ہے ۔

    پریس کانفرنس میں ان کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان انڈیا کا مسئلہ نہیں، کشمیری مسئلے کے اصولی فریق ہیں، مذاکراتی عمل پر یقین رکھنے والے کشمیریوں کو ہندوستان پر اعتماد نہیں ، کشمیری مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر مذاکراتی عمل میں کسی عالمی ضامن کی موجودگی اور مسئلے کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کاباقاعدہ ٹائم فریم چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارت دنیا کا سب سے بڑادہشت گرد ہے، مشعال ملک

    بھارت دنیا کا سب سے بڑادہشت گرد ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑادہشت گرد ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی انتہاکردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نےریاستی دہشتگردی کی انتہاکردی ہے،سرچ آپریشن کے نام پرنہتے کشمیریوں کوشہید کیا جارہا ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت دنیاکا سب سے بڑادہشت گردہے، بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی زندگی غیرمحفوظ ہے۔

    انھوں نے حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کوعالمی اداروں میں اٹھانے کامطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کی وحشیانہ کارروائی کا فوری نوٹس لے۔

    دنیا کو آنکھیں اور کان کھول کر کشمیریوں اور فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا


    گذشتہ روز حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ دنیا کو آنکھیں اور کان کھول کر کشمیریوں اور فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور ہندوستان کا رومانس بڑھتا جا رہا ہے، دونوں ممالک کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے دنیا اندھی ،بہری اور بے حس ہو چکی ہے، جس پر افسوس ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشتگردی مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے، دنیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ انڈیا کے خلاف لڑنی چاہئے، کشمیریوں کے جنازوں پر شیلنگ اور فائرنگ کی جا رہی ہیں جبکہ سرچ آپریشنز کے نام پر کشمیریوں کو بے عزت کیا جاتا ہے۔

    حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں پر مظالم کے بعد مذمت کرنا عالمی فیشن بن گیا ہے۔ عالمی اداروں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو مذاق سمجھ لیا ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ڈرامے بازی کر رہی ہیں، کشمیریوں اور فلسطینیوں کی لاشیں نہ دیکھ سکنے والی انسانی حقوق کی گونگی بہری عالمی تنظیموں کو بند کردینا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کشمیر میں مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، سراج الحق

    کشمیر میں مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر مظالم ڈھا رہا ہے مگر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، عالمی برادری کی خاموشی بھی افسوسناک ہے۔

    یہ بات انہوں نے منصورہ میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم و تشدد میں بھارتی فوج دہشت اور درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ حکمران مودی سے دوستی کی خاطر ان مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارے حکمران کشمیری شہداء کی قربانیوں سے بے وفائی کر رہے ہیں۔

    مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

  • بھارت کشمیری خواتین پربھی تشدد کررہا ہے،مشال ملک

    بھارت کشمیری خواتین پربھی تشدد کررہا ہے،مشال ملک

    اسلام آباد : کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کو بھی ریاستی جبرکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرتے ہیں اور کشمیری خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں تبدیلی آرہی ہے ہم اپنی آزادی اور امن چاہتے ہیں اس لیے کشمیرکے مسئلے کا تصفیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کیا جائے تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

    اسی سے متعلق : معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک 4 روز سے لاپتہ

    مشعال ملک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دنیا کو امن کی ضرورت ہے تنازعات کی نہیں اس لیے کشمیر سمیت فلسطین کے مسئلے کو مزاکرات سے حل کیا جائے۔

    انہون نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا بھارت کشمیریوں پر ظلم اور تشدد بند کرے اور کشمیریوں کو بنیادی حقوق سمیت حقِ خود ارادیت دے۔

    واضح رہے مشال ملک کے خاوند یاسین ملک جوحریت پسند رہنما بھی ہیں گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوج کے زیر حراست ہیں جہان انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے حالانکہ یاسین ملک کی طبعیت بھی ناساز ہے اور بھارتی فوج انہیں طبی امداد فراہم نہیں کر رہی ہے۔