Tag: مشعل اوباما

  • باراک اوباما اور مشعل اوباما کا پہلی بار طلاق کی افواہوں پر ردِ عمل

    باراک اوباما اور مشعل اوباما کا پہلی بار طلاق کی افواہوں پر ردِ عمل

    واشنگٹن(18 جولائی 2025): سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما اور شوہر و سابق صدر باراک اوباما سے طلاق کی افواہوں پر بالآخر لب کشائی کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ سابق خاتونِ اول مشعل اوباما نے طلاق سے متعلق پہلی بار ایک انٹرویو میں حقیقت بتادی۔

    مشعل کے بھائی کریگ رابنسن کے ساتھ پوڈکاسٹ میں امریکی صدر باراک اوباما اور سابق خاتون اول مشعل اوباما نے شرکت کی جہاں ان دونوں نے طلاق کی افواہوں پر کھل کر بات کی۔

    طلاق کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر باراک اوباما نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہاں، کچھ وقت کے لیے معاملہ نازک تھا لیکن پھر مشعل نے مجھے واپس لے لیا۔

    طلاق کی افواہیں، اوباما نے مشعل کے ساتھ تصویر شیئر کردی

    مشعل اوباما نے مسکرا کر بولیں کہ ارے بھائی! ہم ساٹھ سال کے ہیں، اپنی زندگی کا ہر لمحہ انسٹاگرام پر تو شیئر نہیں کیا جا سکتا۔ لوگ اگر مجھے اپنے شوہر کے ساتھ کسی تقریب میں نہ دیکھیں تو فوراً سمجھ لیتے ہیں کہ شادی ختم ہوگئی۔

    واضح رہے کہ مشعل اور باراک اوباما نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی شادی کی 32ویں سالگرہ منائی، مشعل اوباما اس سے قبل اپنی کتاب "بی کمنگ” میں اعتراف کر چکی ہیں کہ وائٹ ہاؤس میں زندگی اور باراک اوباما کے سیاسی کیریئر نے ان کی شادی پر دباؤ ڈالا تھا۔

    گزشتہ کئی عرصے سے مشعل اوباما اور سابق صدر باراک اوباما کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم تھیں، ان افواہوں نےاس وقت زیادہ آگ پکڑی جب پچھلے چند ماہ کے دوران کئی اہم موقعوں پر باراک اوباما تنہا نظر آئے، سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی مشعل اوباما نے شرکت نہیں کی تھی۔

    اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں بھی مشعل اوباما شریک نہیں ہوئی تھیں۔

  • واشنگٹن:مشعل اوباما کا پسندیدہ سرخ گاؤن عجائب گھر کی زینت بن گیا

    واشنگٹن:مشعل اوباما کا پسندیدہ سرخ گاؤن عجائب گھر کی زینت بن گیا

    امریکی خاتون اول مشعل اوباما کا پسندیدہ اور قیمتی سرخ گاؤن قومی عجائب گھر کی زینت بن گیا۔

    مشعل اوباما نے اپنا پسندیدہ سرخ قیمتی گاؤن پہن کر گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں منعقد ایک تقریب امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ رقص کیا تھا، سرخ گاؤن کو امریکی فیشن ڈیزائنر جیسن واؤ نے تیار کیا تھا۔

    مشعل اوباما کے پہنے ہوئے لباس کےعلاوہ ان کی سرخ رنگ کی سینڈل کو بھی عجائب گھر کی زینت بنایا گیا ہے، اس تاریخی عجائب گھر کے سو سال مکمل ہونے پرمشعل اوباما کے سرخ گاؤن اور سینڈل کو وہائٹ ہاؤس سے عارضی طور لیا گیا ہے، جو جنوری دوہزار پندرہ تک عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال خاتون اول نے یہی سرخ لباس زیب تن کر کے امریکی صدر اوباما کے ساتھ رقص کیا تھا، جس کو پوری دنیا میں سراہا گیا تھا۔