Tag: مشعل اوبامہ

  • مشعل اوبامہ امریکا کی پسندیدہ ترین خاتون قرار

    مشعل اوبامہ امریکا کی پسندیدہ ترین خاتون قرار

    واشنگٹن : مشعل اوباما نے ہیلری کلنٹن کو سترہ سال بعد شکست دے دی، سابق خاتون اوّل امریکا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خاتون بن گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل کلنٹن کی اہلیہ، سابق صدارتی امیدوار، وزیر داخلہ اور خاتون اوّل ہیلری کلنٹن اس سال گیلپ سروے کی سالانہ رپورٹ میں تیسرے نمبر پر آئی ہیں جبکہ ٹاک شو کی میزبان اوپرا ونفرائے دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملکہ الزبتھ 50 ویں مرتبہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پہلی دس شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مردوں کی فہرست میں سابق صدر باراک ایچ اوبامہ گیارویں مرتبہ سب زیادہ پسندیدہ شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر موجود ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس فہرست میں دوسرے نمبر ہیں۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیات کی ووٹنگ ہر سال ہوتی ہے جو سنہ 1946 سے ہوتی آرہی ہے۔

    گیلپ سروے کے مطابق سروے کے دوران 1 ہزار سے زائد بالغ نوجوانوں سے ان کی پسندیدہ شخصیات کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر اور وزیر داخلہ ہیلری کلنٹن 22 مرتبہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آچکی ہیں۔

  • امریکہ : خاتون اوّل کا پاکستانی سفارت خانے کا دورہ

    امریکہ : خاتون اوّل کا پاکستانی سفارت خانے کا دورہ

    واشنگٹن: امریکی خاتونِ اوّل مشعل اوبامہ نے واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارتخانے "پاکستان ہاؤس” کا دورہ کیا اور پاکستان کے سفیر جلیل جیلانی سے ملاقات کی۔

    مشعل اوبامہ کی سفارت خانے آمد پرامریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل جیلانی نے اُن کا استقبال کیا،اس موقع پر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی خاتون اوّل کی میزبانی کرنا میرے لیے کسی اعزا زسے کم نہیں‘‘۔’’

    امریکی خاتون اوّل کیے دورے کی وجوہات کا علم نہیں تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ پچھلے سال امریکی خاتون اول نے پاکستانی خواتین کی تعلیم و تدریس کے لیے 70 ملین ڈالر کی رقم کا اعلان کیا تھا،یہ ملاقات اسی تناظر میں تھی۔

    واضع رہے کہ امیرَ طالبان ملامنصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے،ایسی صورتِ حال میں مشعل اوبامہ کا پاکستان ایمبیسی کا دورہ کرنا تعلقات کی بہتری کے لیے خوش آئند عمل قرار دیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے ملا منصور کی پاکستان میں موجودگی اور ہلاکت کے بعد امریکی سینیٹ نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد کی شرائط سخت کردی تھیں، جب کہ ایف 16 طیاروں کی فراہمی بھی کھٹائی میں پڑتی نظر آرہی ہے۔