Tag: مشعل ملک

  • کشمیر کمیٹی کی کارکردگی ناقص ہے، ریاستی ادارہ بنایا جائے، مشعل ملک

    کشمیر کمیٹی کی کارکردگی ناقص ہے، ریاستی ادارہ بنایا جائے، مشعل ملک

    لاہور : کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی کو ناقص قراردیتے ہوئے اسے ریاستی ادارہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہورپریس کلب میں ہونے والی میڈیا ٹاک میں کیا۔ مشعل ملک نے لاہور پریس کلب کے کتاب میلے میں اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کشمیر کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

    مشعل ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر پالیسی کی مستقل بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے اور کشمیر کمیٹی کو جارحانہ انداز میں کام کرنا چاہیئے۔

    اہلیہ یاسین ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان نسل بھارت کے نشانے پر ہے اوربھارت دنیا میں سب سے زیادہ ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے میڈیا اور طلبہ تنظیمیں مہم چلائیں۔

    مزید پڑھیں : مودی کشمیر کا قصائی ہے، مشعال ملک

    ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے، انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیریوں پر مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آبادیاں بسانے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔

  • بھارت کشمیری خواتین پربھی تشدد کررہا ہے،مشال ملک

    بھارت کشمیری خواتین پربھی تشدد کررہا ہے،مشال ملک

    اسلام آباد : کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کو بھی ریاستی جبرکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرتے ہیں اور کشمیری خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں تبدیلی آرہی ہے ہم اپنی آزادی اور امن چاہتے ہیں اس لیے کشمیرکے مسئلے کا تصفیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کیا جائے تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

    اسی سے متعلق : معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک 4 روز سے لاپتہ

    مشعال ملک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دنیا کو امن کی ضرورت ہے تنازعات کی نہیں اس لیے کشمیر سمیت فلسطین کے مسئلے کو مزاکرات سے حل کیا جائے۔

    انہون نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا بھارت کشمیریوں پر ظلم اور تشدد بند کرے اور کشمیریوں کو بنیادی حقوق سمیت حقِ خود ارادیت دے۔

    واضح رہے مشال ملک کے خاوند یاسین ملک جوحریت پسند رہنما بھی ہیں گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوج کے زیر حراست ہیں جہان انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے حالانکہ یاسین ملک کی طبعیت بھی ناساز ہے اور بھارتی فوج انہیں طبی امداد فراہم نہیں کر رہی ہے۔