Tag: مشورہ

  • حکومتی شٹ ڈاؤن، وزیر کامرس کا وفاقی ملازمین کو قرض لینے کا مشورہ، ناقدین کی تنقید

    حکومتی شٹ ڈاؤن، وزیر کامرس کا وفاقی ملازمین کو قرض لینے کا مشورہ، ناقدین کی تنقید

    واشنگٹن : امریکی وزیر کامرس ولبر روزکو طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو بینک سے لون لینے کے مشورے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میکسیکو سرحد پر دیوار کھڑی تعمیر کرنے کے معاملے پر ڈیڈ لاک 34 روز بعد بھی برقرار ہے جس کے نتیجے میں حکومتی مشینری کو تعطل کا شکار ہوئے 34 روز گزر گئے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے امیر ترین رکن وزیر کامرس ولبر روز نے شٹ ڈاؤن کے متاثرین وفاقی ملازمین کو بینک سے قرض لے کر گزارا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کامرس کا کہنا تھا کہ ’ یہ سچ ہے کہ وفاقی ملازمین کو قرض کی ادائیگی میں تھوڑا کا سود ادا کرنا پڑے گا لیکن شٹ ڈاؤن کے دوران ان کا گزر بسرتو ہوجائے گا‘۔

    ٹرمپ کی کابینہ کے امیر ترین وزیر کی جانب سے وفاقی ملازمین کو دئیے گئے مشورے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیوں امریکا میں جس کو مستقل تنخواہ نہ مل رہی ہو اسے بینک لون نہیں دیتا۔

    حکومتی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ کا ایمرجنسی لگاکر بارڈر سیکیورٹی فنڈز منظور کرانے کا فیصلہ

    امریکی سینیٹ حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرانے میں ناکام ہوگئی، سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کو بل منظور کرانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ری پبلکن بل میں دیوار کی تعمیر کیلئے 5.7 ارب ڈالر شامل تھے، ری پبلکن بل میں امیگریشن اصلاحات بھی شامل تھیں، بل کی منظوری کیلئے ری پبلکنز کو 60ووٹ درکار تھے، تاہم بل کی منظوری کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 47ووٹ کاسٹ ہوئے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگر یہ بل سینیٹ میں پاس ہوجاتے تو 8 فروری تک حکومتی ادارے بحال ہوتے تاہم اس کے مسترد ہونے کے ساتھ یہ شٹ ڈاؤن مزید عرصے تک جاری رہے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر عملے کی کمی کی وجہ سے لمبی قطاریں مسافروں کو دور بھگانے کا ذریعہ بنیں گی جو معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

    مزید پڑھیں : آج بارڈر سیکیورٹی اور حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان کروں گا: ٹرمپ

    خیال رہے کہ امریکی صدر نے دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالرز منظور کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے تاہم کانگریس میں ڈیموکریٹس دیوار کی فنڈنگ کی منظوری سے مسلسل انکاری ہیں۔

    صدرٹرمپ نے دیوار کے لیے فنڈز مختص کیے بغیر بجٹ پر دستخط سے انکار کردیا اور آج ملک امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا 38 واں روز ہے،جو امریکا کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بن گیا ہے، شٹ ڈاؤن کی وجہ سے 8لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔

  • زیادہ ہوشیارمت بنو‘سلمان خان کا ورون دھون کومشورہ

    زیادہ ہوشیارمت بنو‘سلمان خان کا ورون دھون کومشورہ

    ممبئی : بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان نےانڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اسٹار اداکار ورون دھون کو نصیحت کی ہےکہ وہ ڈائریکٹر کی بات کوسنےاور زیادہ ہوشیار نہ بنے۔

    تفصیلات کےمطابق اداکار ورون دھون کے مطابق بالی ووڈ کےسلطان سپراسٹار سلمان خان نےانہیں ان کی فلم’جڑواں ٹو‘ کے لیےمشورہ دیاہےکہ وہ اپنے والد ڈائریکٹرڈیوڈ دھون کوسنے اور زیادہ ہوشیاربننے کی کوشش نہ کرے۔

    ورون دھون نےکہاکہ فلم ’جڑواں‘ 1997میں ریلیز ہوئی اس وقت وہ چھوٹے بچے تھےاور انہیں یاد ہےکہ وہ فلم کی اسکریننگ پر پہلی مرتبہ سلمان خان سے ملے تھےوہ ان کی سپراسٹار سے پہلی ملاقات تھی۔

    v1

    دبنگ خان نے20سال قبل فلم ’جڑواں‘ میں ڈبل کردار نبھائے تھے جس میں سے ایک ہوشیار انسان ’راجہ‘ اور دوسرا انتہائی شریف انسان ’پریم‘ کاتھا۔اب فلم کے سیکوئل ’جڑواں ٹو‘ میں ورون دھون ٹپوری کے کردار میں جلوہ گرہوں گے۔

    v2

    ورون دھون کےمطابق ’جڑواں ٹو‘ میں بالی ووڈ اداکارہ رمبھا کےعلاوہ فلم کی تمام پرانی کاسٹ کو ایک بار پھر بڑے پردے پردیکھا جاسکے گااس کےعلاوہ انہوں نے کہاکہ وہ فلم سےمتعلق مزید کچھ نہیں بتاسکتے۔

    v3

    واضح رہےکہ بالی ووڈ اسٹار ورون دھون نےکہا’جڑواں ٹو‘ کےبعد وہ ’وکی ڈونر‘ فلم کےہدایت کارسوجیت کےساتھ آنےوالے دنوں میں ایک پروجیکٹ پرکام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    v4

  • ‘بھارتیوں کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے’

    ‘بھارتیوں کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے’

    ممبئی: بھارتی اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن اس وقت سخت غصہ میں آگئیں جب ایک طالبعلم نے ان کی تصویر کھینچنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اسے بے بھاؤ کی سناتے ہوئے بھارتیوں کو تہذیب سیکھنے کا مشورہ دے ڈالا۔

    ممبئی کے ایک کالج میں ہونے والے ایک مباحثہ کے دوران جیا بچن تصاویر کھینچنے پر غصہ میں آگئیں۔ وہ وہاں طالبعلموں کو اپنے تجربات بتانے کے لیے پہنچی تھیں۔ دوران گفتگو جب ایک طالبعلم نے ان کی تصویر کھینچنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات ادھوری چھوڑ کر اس طالبعلم کو سختی سے ڈانٹ دیا۔

    میں کوئی لاش نہیں جو کام نہیں کر سکتی *

    جیا کا کہنا تھا کہ کیمرے کی فلیش لائٹ ان کی آنکھوں میں چبھ رہی ہے۔ ’یہ تہذیب کا ایک بنیادی اصول ہے کہ کسی کو گفتگو کے دوران مخل نہ کیا جائے اور ہم بھارتیوں کو شدت سے اسے سیکھنے کی ضرورت ہے‘۔

    انہوں نے کہا، ’لوگ کہیں بھی، کسی کی بھی، بغیر پوچھے تصویر کھینچنے لگتے ہیں۔ یہ میرا حق ہے کہ میں آپ کو اپنی تصویر نہ کھینچنے دوں‘۔

    انہوں نے غصہ میں کہا، ’والدین اور اساتذہ کو ضرورت ہے کہ وہ بچوں کو تمیز و تہذیب کے بنیادی اصول سکھائیں۔ ہمارے اندر اس کی شدید کمی ہے۔‘۔

    واضح رہے کہ جیا بچن اس سے پہلے بھی کئی بار غصہ میں آ کر صحافیوں اور مداحوں سے الجھ چکی ہیں۔