Tag: مشورے

  • نیا کاروبار کرنے والے افراد کے لیے 6 مشورے

    نیا کاروبار کرنے والے افراد کے لیے 6 مشورے

    پرانے وقتوں کے لوگ ملازمت سے زیادہ کاروبار کو ترجیح دیتے تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ ہم ملازمت کے لیے جتنی بھی محنت کریں، جتنا بھی خون پسینہ ایک کریں اس کا فائدہ مالکان کو ہوگا اور ہمیں مہینہ کے آخر میں ایک مقررہ رقم ہی ملے گی۔

    اس کے برعکس اپنے کاروبار پر محنت کرنے سے مکمل فائدہ کاروبار کرنے والے کو ہی حاصل ہوگا اور وہ رت جگوں اور ان تھک محنت کا صلہ صحیح معنوں میں وصول کر سکے گا۔

    su-4

    ماہرین کے مطابق ہر شخص کو چھوٹا موٹا ہی سہی کاروبار ضرور کرنا چاہیئے۔ اسے ایک بیک اپ کے طور پر رکھنا چاہیئے تاکہ اگر کساد بازاری کا دور ہو، ملازمتیں ملنی مشکل ہوں یا مالی بحران چل رہا ہو تو ملازمت جانے کی صورت میں آپ سڑک پر نہ آئیں۔

    ایک معروف ماہر تجارت کے مطابق اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے جارہے ہیں اور اس سے پہلے آپ نے کبھی کوئی کاروبار نہیں کیا تو ان طریقوں پر عمل کریں۔

    :توجہ مرکوز رکھیں

    نوجوان ہر نئے موقع کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مواقع حاصل کرنا اچھی بات ہے لیکن اس سے آپ کی توجہ بٹ جاتی ہے۔ اپنے مقصد پر فوکس کریں اور لگاتار اسی کے لیے کام کریں۔

    :صرف 30 سیکنڈز میں اپنی بات کہیں

    کسی انویسٹر کو متاثر کرنے کے لیے آپ کے پاس صرف 30 سیکنڈز کا وقت ہوتا ہے۔ بڑے بڑے سرمایہ کار اور دولت مند افراد کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہے لہٰذا وہ کم وقت میں کسی چیز کے بارے میں اپنا تاثر قائم کرلیتے ہیں۔ آپ کی پہلی 30 سیکنڈز کی گفتگو کے دوران ہی وہ آپ کو سرمایہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

    su-5

    :کم وسائل رکھیں

    اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے جا رہے ہیں تو وسیع و عریض خوبصورت آفس، شاندار فرنیچر اور سہولتوں کو فی الحال بھول جائیں۔ آغاز میں پیسہ بچائیں اور کم وسائل میں گزارہ کرنے کی کوشش کریں۔

    :فوری فیصلہ کریں

    ضروری نہیں کہ آپ جو منصوبہ بنائیں وہ پورا ہو۔ ہمیشہ پلان بی کو ذہن میں رکھیں۔ عین موقع پر اگر حالات میں تبدیلی ہو تو ان حالات کے مطابق فوراً فیصلہ کرنے کی عادت ڈالیں۔

    :صحت کا خیال رکھیں

    نیا بزنس ہمیشہ ان تھک محنت مانگتا ہے۔ اگر آپ صحت مند نہیں ہوں گے تو آپ کام نہیں کر سکیں گے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ آپ خود کو صحت مند رکھیں۔

    su-3

    :کسی کا شکار مت بنیں

    کسی کا شکار بننے یا کسی کے ہاتھوں استعمال ہونے سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے منصوبوں کو خفیہ رکھیں، اپنے وسائل کا تذکرہ مت کریں اور اپنے تعلقات کو چھپا کر رکھیں۔ آپ کے آئیڈیاز ہوا کی طرح اڑ سکتے ہیں اور آپ صرف وسائل کی کمی کی وجہ سے ان پر عمل کرنے میں ناکام ہوجائیں گے۔

  • پرویز مشرف کے عمران خان کو مفت مشورے

    پرویز مشرف کے عمران خان کو مفت مشورے

    کراچی : سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشر ف نے عمران خان کو مفت مشورے دے ڈالے ، ان کا کہنا ہےکہ عمران خان کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق  اے آر وائی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے  پرویز مشرف نے عمران خان کو پانچ مشورے مفت دے ڈالے ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اکیلے میں سوچا کریں۔

    کسی عقلمند سے مشورہ کر لیا کریں،عمران خان بولنے سے پہلے سوچاکریں، انہوں نے کہا کہ  قیادت کے حوالے سے خود میں ٹھہراؤ پیدا کریں۔

    عمران خان سوچنے اور سیکھنے کےبعد بولیں، انہوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بہت آگے تک جا سکتے ہیں انہوں نے اپنی تحریک کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کو متحرک کیا۔