Tag: مشکلات کا سامنا

  • آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ، حکومت کو بجٹ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ، حکومت کو بجٹ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    اسلام آباد : نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کے بعد پیر کو طلب کر لیا گیا، کمیٹی کو رواں مالی سال کےجی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ جاری کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام سے آئی ایم ایف پروگرام مزید تاخیر کا شکار ہے ، جس کے باعث بجٹ شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے۔

    نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کے بعد پیر کو طلب کر لیا گیا، کمیٹی کو رواں مالی سال کےجی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ جاری کرنا ہے.

    ذرائع نے بتایا کہ زراعت، صنعت، خدمات سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ اہداف کا تعین کیا جائے گا، بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی کابینہ سے اگلے ہفتے منظوری متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جو تیئیس مئی کو ہونا تھا تاہم اجلاس دو جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    اے پی سی سی اجلاس میں قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا

    حکام وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ نو جون کو پیش کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

  • اداکار سنجے دت کو ایک بار پھر ضمانت مل گئی

    اداکار سنجے دت کو ایک بار پھر ضمانت مل گئی

    ممبئی: آرمس ایکٹ میں پونے کی يروڈا جیل میں بند اداکار سنجے دت کو ایک بار پھر ضمانت مل گئی ہے، سنجے دت کو اس بار 30 دن کے لئے پیرول ملی ہے، سنجے نے اس بار ضمانت کے لئے بیٹی کی بیماری کو لے کر عرضی دی تھی۔

    سنجے دت نے جون میں 45 دنوں کے پیرول کے لئے عرضی دی تھی۔ دو دن پہلے انہیں پیرول ملی۔ بتا دیں کہ سنجے دت اس سے پہلے بھی کئی بار پیرول پر جیل سے باہر آ چکے ہیں، یہی نہیں سنجے دت کو بار بار پیرول ملنے پر تنازعہ بھی کھڑا ہو چکا ہے۔

    اکتوبر 2013 میں طبی بنیاد پر 28 دن کے لئے سنجے دت جیل سے باہر آئے۔ اس کے بعد دسمبر 2013 میں بیمار بیوی مانیتا کی دیکھ بھال کے لئے 28 دن کے لئے جیل سے باہر آئے۔

    پھر جنوری 2014 میں بیوی کی بیماری کی بنیاد پر پھر 28 دن کی پھر چھٹی ملی اور اکتوبر 2014 میں 14 دن کی چھٹی لی جسے بعد میں مزید 14 دنوں کے لئے بڑھا دیا گیا۔

  • بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو جیل میں بھی مشکلات کا سامنا

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو جیل میں بھی مشکلات کا سامنا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب ہدایتکارہ اکتا کپور نے بھی کھلنایک اداکار پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام لگایا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارہ اکتا کپور نے عدالت میں اداکار سنجے دت کے خلاف درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکار و ہدایت کار سنیل شیٹھی کے ساتھ مل کر 2008 میں ایک فلم بنانے کے لئے سنجے دت کو فلم کے لئے کاسٹ کیا اور اس کے لئے سنیل شیٹھی کے کہنے پر انہیں ڈیڑھ کروڑ روپے پیشگی ادا کئے تاہم بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کچھ اختلافات کی بناء پر وہ معاہدہ ختم کر دیا لیکن تاحال سنجے دت کی جانب سے وہ رقم واپس نہیں کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سنیل شیٹھی نے اکتا کپور اور سنجے دت کے درمیان معاملات کو سلجھانے کے لئے بالی ووڈ اداکارہ کی اہلیہ منایتہ دت سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ اکتا کپور کو رقم واپس کر کے معاملے کو ختم کیا جائے لیکن انہوں نے بھی اس معاملے کو سنا ان سنا کر دیا جس نے اکتا کپور کو عدالت جانے پر مجبور کر دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فلم پروڈیوسر شکیل نورانی نے بھی سنجے دت پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2002 میں فلم’’جان کی بازی‘’ کی شوٹنگ کے لئے 50 لاکھ میں معاہدہ کیا لیکن رقم  لینے کے باوجود فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں کی۔ بالی ووڈ اداکار آج کل سپریم کورٹ کی جانب سے 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں جو انہیں گزشتہ برس مارچ میں سنائی گئی تھی۔