Tag: مشکل حالات

  • مشکل حالات کے باجود نوجوانوں کے لیے100ارب روپے مختص کیے،عثمان ڈار

    مشکل حالات کے باجود نوجوانوں کے لیے100ارب روپے مختص کیے،عثمان ڈار

    اسلام آباد: معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باجود نوجوانوں کے لیے100ارب روپے مختص کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کے لیے تاریخی اقدامات جاری ہیں،نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا، مشکل حالات کے باجود نوجوانوں کے لیے 100ارب روپے مختص کیے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے رقم کی حد50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کی،رقم پرمارک اپ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر لانے کا فیصلہ کیا ہے،فنی تربیت اورمہارت کی فراہمی کے لیے30 ارب الگ سے جاری کیےگئے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے اقدامات کے اعتراف میں پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر ہوئی،عالمی اداروں نے شفافیت کے پیش نظر یوتھ پروگرامز میں تعاون کی پیشکش کی۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ نوجوانوں کا یوتھ ایکسچینج پروگرام کامیابی سے جاری ہے،نوجوانوں کو ملکی تعمیر وترقی کا پورا موقع فراہم کر رہے ہیں،کامیاب جوان پروگرام کا دوسرامرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • مشکل حالات میں ہماری سوچ اور توجہ کا مرکز بےسہارا افراد ہیں، وزیراعظم

    مشکل حالات میں ہماری سوچ اور توجہ کا مرکز بےسہارا افراد ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ہماری سوچ اور توجہ کا مرکز بےسہارا افراد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن پناہ گاہ نسیم الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بےسہارا اور نادار لوگوں کے لیے پناہ گاہوں میں خصوصی انتظامات پرگفتگو کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بےسہارا لوگوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے، مشکل حالات میں ہماری سوچ اور توجہ کا مرکز بےسہارا افراد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جتنےمشکل حالات ہوں گے میری توجہ بےسہارا لوگوں پر ہوگی،پناہ گاہوں میں کھانے پینے اور صحت کی سہولتوں پر توجہ دی جائے، جتنے مشکل حالات ہوں گے، میری توجہ بےسہارا لوگوں کے لیے اتنی رفتار سے بڑھےگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے، مخیرحضرات کو اس کار خیر میں حصہ دار بنایا جائے گا، پناہ گاہوں میں اضافہ، نظم و نسق میں بہتری کے لیے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    وزیراعظم کی کرونا کے خلاف تمام ملکی وسائل استعمال کرنےکی ہدایت

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے، ندیم افضل چن

    لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے، ندیم افضل چن

    فیصل آباد: ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے، ن لیگ کا وتیرہ ہے وہ مشکل وقت میں ورکر کے ساتھ نہیں رہتے۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت صرف وزارت عظمیٰ،وزارت اعلیٰ کی خواہش رکھتی ہے، انہیں یہ عہدے ملیں گے تو وہ وطن واپس آئیں گے، وہ معافی مانگ کر اور مک مکا کر کے باہر چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بیماری کے نام پر ان کو باہر جانے کی اجازت دی گئی، اخلاقی طور پر نواز شریف، شہبازشریف بیماری پر سیاست نہ کریں، شہباز شریف کی صحت ٹھیک ہے، انہیں واپس آنا چاہیے۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ ہر چیزکو ردی کی ٹوکری سمجھتے ہیں، رانا ثنا اللہ نے جس طرح اپوزیشن کو روندا سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس عدالت میں ہے وہ ضرور فیصلہ کرے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکومت خود چاہتی ہے ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہو، ماڈل ٹاؤن کیس کے پیچھے کیا محرکات تھے عوام جانتے ہیں۔