Tag: مشکوک ایکشن

  • مشکوک ایکشن، بنگلہ دیشی آف اسپنر سہاگ غازی پر پابندی عائد

    مشکوک ایکشن، بنگلہ دیشی آف اسپنر سہاگ غازی پر پابندی عائد

    دبئی: آئی سی سی کا اسپنرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بنگلہ دیشی آف اسپنر سہاگ غازی کو مشکوک ایکشن کے سبب بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

    سہاگ غازی کا ایکشن رواں سال اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں امپائروں نے رپورٹ کیا تھا، جس کے بعد برطانیہ کی کارڈف میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ماہرین کے سامنے ان کے بولنگ ایکشن کی جانچ کی گئی۔

    آئی سی سی کے مطابق سہاگ غازی کا ایکشن آئی سی سی کے قواعد کے مطابق نہیں ہے، ان کی تمام گیندیں پندرہ ڈگری کی قانونی حد سے تجاوز کرتی ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق بنگلہ دیشی آف اسپنر بولنگ ایکشن میں درستگی کے بعد قانون کے مطابق دوبارہ جائزے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

  • مشکوک ایکشن کے باؤلرز کی پی سی بی میں طلبی

    مشکوک ایکشن کے باؤلرز کی پی سی بی میں طلبی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک ایکشن سے بولنگ کروانے والے آٹھ بولرز کو لاہور طلب کر لیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہونے والے آٹھ بولرز کو آٹھ اور نو اکتوبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا ہے ۔

    پی سی بی کی مشکوک بولنگ ایکشن کمیٹی بولرز کے ٹیسٹ لے گی۔ ان بولرز میں سیالکوٹ نے نئیر عباس، لاہور کے جنید ضیا، عثمان ملک، فیصل آباد کے خرم شہزاد، کراچی کے فراز احمد خان، بہاولپور کے جہانزیب خان، مزمل تحسین اور ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید شامل ہیں۔ عطا اللہ اور صہیب مقصود کا ایکشن بھی مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ ان کھلاڑیوں کا متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔