Tag: مشکوک شخص

  • حساس اداروں کی کاروائی ،اسلام آباد اور لاہور سے 4 دہشتگرد گرفتار

    حساس اداروں کی کاروائی ،اسلام آباد اور لاہور سے 4 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: حساس اداروں نے اسلام آباد اور لاہور سے چار دہشتگردگرفتار کر کےدس محرم کوتخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنا دیا، یوم عاشورپر ملک بھر میں سخت ترین سیکورٹی اقدمات کئے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں پولیس نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، جو دس محرم کوراولپنڈی کے راجہ بازار میں مرکزی جلوس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جبکہ لاہور سے بھی دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ واہگہ دہشتگردی میں ملوث ہیں۔حساس اداروں کے مطابق افغانستان میں موجودہ کالعد م تحریک طالبان کےافغانستان میں موجود کمانڈر گل امان محسود نے یوم عاشور پر اپنے ساتھیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں او ر کراچی میں دہشت گرد ی کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    طالبان نے واہگہ میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی جنداللہ کے تعاون سے کراچی میں کی، یوم عاشور پر اسلام آباد کراچی ، لاہور ، پشاور، اور دیگر شہر وں میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،حساس شہروں میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کیلئے بارہ مقامات پر ہیلی کاپٹر تعینات کئے گئےہیں۔ جبکہ سراغ رساں کتوں ، گھڑ سوار دستوں واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز سے بھی مدد لی جائے گی ، ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والے اہم مقامات کی خصوصی نگرانی کی جائے گی،اور خود کش حملہ آوروں کی ممکنہ آمد کو روکنے کیلئے عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔

  • کھارداربارہ امام بارگاہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص گرفتار

    کھارداربارہ امام بارگاہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص گرفتار

    کراچی : شہرمیں امن وامان برقرار رکھنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، کھارادربارہ امام بارگاہ کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے کھاردار بارہ امام بارگاہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا،

    جس کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی تھی۔ خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے کنواری کالونی میں مقابلے کے بعد متعدد خطرناک اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں لیاقت کالونی،کھڈا مارکیٹ اور موسٰی لین میں کی گئیں۔گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

  • نائن زیرو کے قریب سے مشکوک شخص پکڑا گیا

    نائن زیرو کے قریب سے مشکوک شخص پکڑا گیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے پکڑا گیا مشکوک شخص میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، دہشت گردی کیلئے جاسوسی کرنیوالا شخص افغانستان کا شہری سیف اللہ ہے۔

    ایم کیو ایم رہنماء افتخار عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہری نے چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی۔ ایم کیو ایم کے رہنما افتخار عالم کا کہنا ہے کہ ملزم سے افغانستان کی جامعات کے کارڈز ، موبائل فون، بیٹریز، سمیں ،ریلوے ٹکٹ اور کالعدم تحریک طالبان کا لٹریچر سمیت حکیم اللہ محسود اور طالبان کمانڈر کی تصاویر بھی ملی ہیں ۔

    نورستان سے تعلق رکھنے والا شخص نائن زیرو کے قریب دہشت گردی کیلئے جاسوسی کررہا تھا، سیف اللہ پشاور سے آج ہی کراچی پہنچا تھا اور نائن زیرو اوراطراف کی ویڈیو بنا رہا تھا، ملزم کو مسجد کے قریب سے پکڑا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مشکوک شخص مسجد جانے کے بہانے نائن زیرو جانے والی گلی میں پہنچا جہاں رینجرز کو دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور اس نے جناح گراونڈ کی جانب سے بھاگنے کی کوشش کی۔

    اس دوران نائن زیرو کی انتظامیہ نے اسے پکڑا۔ مشتبہ شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق مشکوک شخص سے 25سے 30ہزار روپے نقد ی بھی برآمد ہوئی ہے۔