Tag: مشکوک قرار

  • آسٹریلوی اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    آسٹریلوی اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل مشکلات میں گھری ٹیم آسٹریلیا کو ایک اور صدمہ اٹھانا پڑا ہے اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

    ون ڈے کرکٹ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ہی کپتان پیٹ کمنز سمیت چار اہم کھلاڑیوں کے ان فٹ اور ایک بلے باز کے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے باعث مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔

    مشکل دور سے گزرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور صدمہ اسپنر میتھیو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے سے پہنچا ہے۔ تاہم وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

    میچ آفیشلز نے میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کو حال ہی میں سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکوک اور غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

    آسٹریلیا کے اسپنر میتھیو کوہنیمن—فائل فوٹو

    واضح رہے کہ میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو، صفر کی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے سیریز میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز میں سب سے 16 زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کے مشکوک قرار دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپنر کے بولنگ ایکشن کا اب باضابطہ تجزیہ 14 روز کے اندر کرایا جائے گا۔

    بولنگ مشکوک قرار دیے جانے کے بعد میتھیو کوہنیمن ڈومیسٹک کرکٹ میں تو بولنگ کر سکتے ہیں۔ تاہم وہ انٹرنیشنل میچوں میں بولنگ نہیں کرا سکتے۔

    https://urdu.arynews.tv/australia-announce-squad-for-champions-trophy-2025/

  • گال ٹیسٹ: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار

    گال ٹیسٹ: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار

    گال : پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گال ٹیسٹ کے دوران  ایک با پھر مشکوک قرارد ے دیا گیا۔ محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو گال ٹیسٹ کے امپائر اور میچ ریفری کرس براڈ نے مشکوک قرار دیا۔

    محمد حفیظ اگلے چودہ روز میں اپنے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کی مستند لیبارٹری میں ری ٹیسٹ کروائیں گے، اگر ری ٹیسٹ کے دوران ان کا ایکشن مشکوک قرا رپایا تو محمد حفیظ کو ایک سال کےلئے بولنگ سے معطل کردیا جائے گا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔

  • شعیب ملک کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    شعیب ملک کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    دبئی : آئی سی سی کے نئے قوانین کے بعد قومی ٹیم کے اسپنر کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جار ہا ہے۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بعد سابق کپتان شعیب ملک کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    سابق کپتان شعیب ملک کے بولنگ ایکشن پر اعتراض قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران کیا گیا۔کراچی ڈولفن کے خلاف میچ میں بولنگ کے دوران امپائرز قیصر وحید اور جمیل کامران نے شعیب ملک کی چند گیندوں پر اعتراض کیا اور مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے رپورٹ میچ ریفری انوارخان کو تحریری رپورٹ جمع کرادی۔

    شعیب ملک بولنگ ایکشن اس سے قبل دو ہزار ایک اور دو ہزار چار میں بھی رپورٹ ہوچکا ہے۔ شعیب ملک نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں کراچی ڈولفن کے پانچ کھلاڑوں کو آؤٹ کیا۔

  • لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    حیدرآباد دکن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار اسپنر سعید اجمل کے بعد لاہور لائنز کےآف اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کے بعد ایک اور پاکستانی اسپنر کا ایکشن رپورٹ ہوگیا۔ چیمپیئنز لیگ میں شرکت کرنے والی قومی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کے اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

    عدنان رسول کا ایکشن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں چیمپیئنز لیگ انتظامیہ نے رپورٹ کیا، عدنان رسول نے کولکتہ کیخلاف میچ میں چار اوورز میں اٹھائیس رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا،ایونٹ انتظامیہ نے عدنان رسول کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔