Tag: مشہد

  • ایرانی ایئرلائن کی پرواز 16روز بعد مشہد سے کراچی پہنچ گئی

    ایرانی ایئرلائن کی پرواز 16روز بعد مشہد سے کراچی پہنچ گئی

    ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد ایرانی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔ پہلی پرواز ایران کے شہر مشہد سے کراچی پہنچی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کی سرکاری ایئر لائن کی پہلی پرواز 16 روز بعد مشہد سے کراچی پہنچی ہے، ایرانی ایئرلائن کی پرواز آئی آر 816 نے رات گئے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران کی سرکاری ایئر لائن کی پرواز آئی آر 817 کراچی ایئر پورٹ سے مشہد کیلئے شیڈول کے مطابق روانہ ہوئی۔

    واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد جمعرات کو اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    ایکس پوسٹ میں وزارت مواصلات کے ترجمان مجید اخوان کا کہنا تھا کہ ملک کے مشرقی نصف حصے کی فضائی حدود کو ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے اور ایران کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ اور امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو دارالحکومت سے 40 کلومیٹر واقع ہیں، فی الحال پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں، ان کے بارے میں بعد میں احکامات جاری کئے جائیں گے۔

    مملکت ایران کی جانب سے یہ اعلان امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر 3 طیاروں کے حادثات سے متعلق بڑی پیشرفت

    اس جنگ بندی کے ساتھ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 دن تک جاری رہنے والی کشیدگی کا خاتمہ ہوا، جو 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے باعث شروع ہوئی تھی، جن میں ایران کے جوہری اور عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا،جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر میزائیلوں کی برسات کردی تھی۔

  • کرونا وائرس،  مشہد میں امام رضاؓ  کا مزار زائرین کے لئے بند کردیا گیا

    کرونا وائرس، مشہد میں امام رضاؓ کا مزار زائرین کے لئے بند کردیا گیا

    مشہد : کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ایرانی شہر مشہد میں امام رضاؓ کا مزار زائرین کے لئے بند کردیا گیا، ایران میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 724 تک جا پہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے کرونا وائرس کیخلاف اہم اقدام کرتے ہوئے مشہد میں امام رضاؓ کے مزار کو زائرین کے لئے بند کردیا ہے، خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرونا وائرس کو روکنے کیلئے امام رضاؓ کا مزار اگلے نوٹس تک بند کردیا گیا ہے، مزار کے تمام حصوں کو بند کیا گیا ہے۔

    ایران کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 724 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14000 ہے، اتوار کو ملک میں 113 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جو ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    دوسری جانب کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سعودی عرب میں مالز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور پارکس بند کردئیے گئے، بنگلہ دیش میں تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

    ہالینڈ، نیویارک میں اسکولز، ریسٹورنٹس اور پبلک مقامات بند کردئیے گئے جبکہ برطانیہ میں رکن پارلیمنٹ کی کرونا وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق ہوگئی۔اسکاٹ لینڈکےکئیرہوم میں چھ افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے۔

    واضح رہے چین سےسفرشروع کرنےوالاکروناوائرس دنیاکےایک سوستاون ملکوں تک جاپہنچا، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد6 ہزار524  ہوگئی اور ایک لاکھ سترہزارسےزائدافراد وائرس سے متاثر ہیں جبکہ کوروناوائرس سےصحت یاب افرادکی تعدادستترہزارسےزائد ہوگئی ہے۔

    چین کےبعداٹلی کروناوائرس سےسب سےزیادہ متاثرہونےوالا ملک ہے، جہاں وائرس کی وجہ سےایک ہزارآٹھ سونوافرادہلاک ہوچکے ہیں اوردوہزارسے زائد متاثرہیں۔اسپین میں ہلاکتوں کی تعداددوسوبانوے،فرانس میں ایک سوستائیس،جنوبی کوریا میں پچھتراوربرطانیہ میں چھتیس ہے۔

  • پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

    پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

    تہران: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرانے کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایران کا کردار فراموش نہیں کرسکتا، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ مشہد پر اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، مشہد پہنچنے پر خراسان کے گورنر جنرل نے استقبال کیا، مختصر قیام میں وزیراعظم نے حضرت امام رضا کے مزار پر حاضری دی۔

    اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزرا اور ایرانی حکام کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھا، وزیراعظم نے حضرت امام رضا کے مزار پر نوافل ادا کیے، انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر مشہد پہنچ گئے

    وزیراعظم سے مزار کے متولی کی جانب سے مسلم امہ کے کردار پر بات چیت کی گئی، آیت اللہ نے کہا کہ حضور اکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی مسلم امہ کے اتحاد کا ذریعہ ہے۔

    عمران خان نے خراسان کے گورنر جنرل سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق عمران خان مختصر قیام کے بعد مشہد سے تہران روانہ ہوئے، وزیراعظم عمران خان کل صبح ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، تہران میں وزیر برائے شاہرات و شہری ترقی محمد اسلامی وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔