Tag: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی

  • باتھ روم کی دیوار میں سوراخ کرکے آنے والے چور لاکھوں ڈالر کے ’ایپل‘ ڈیوائسز لے اڑے

    باتھ روم کی دیوار میں سوراخ کرکے آنے والے چور لاکھوں ڈالر کے ’ایپل‘ ڈیوائسز لے اڑے

    امریکا میں مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کے ایک اسٹور میں چوروں نے فلمی  انداز میں گھس کر چوری کی واردات کی اور تقریبا پانچ لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون اور پارٹس لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    یہ واقعہ امریکی شہر ’سیاٹل‘ میں پیش آیا جہاں چور نے حیران کن طور پر ایک قریبی باتھ روم کی دیوار کو سوراخ کرکے ایپل کے اسٹور میں داخل ہوئے اور کوئی بھی نشان چھوڑے بغیر ایک بڑی چوری کی واردات کی۔

    https://twitter.com/coffeemikeatkin/status/1643398002244222977?s=20

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ریاست میں لن ووڈ پولیس نے بتایا کہ چوروں نے ایلڈر ووڈ مال میں ایپل اسٹور سے 400 سے زیادہ ڈیوائسز چرا لیں، جن کی کل مالیت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر ہے۔

    ڈیفنس میں کپڑے کے تاجر کے گھر پر چوری یا ڈکیتی؟ فوٹیج نے پولیس کا بھانڈا پھوڑ دیا

    لین ووڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے جاری کردہ بیان کہا کہ تقریباً 436 ایپل ڈیوائسز چوری کی گئیں جن کی مجموعی قیمت 500,000 ڈالر تھی، ان میں آئی فونز، آئی پیڈز اور ایپل گھڑیاں شامل ہیں۔

    پولیس کا  مزید کہنا ہے کہ ابھی تک چوروں کے کوئی فنگر پرنٹس نہیں ملے ہیں۔ فوٹیج کے مطابق چورماسک پہن کر داخل ہوئے تھے تفتیش کار فی الحال چوروں کا پتا چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب شاپ کے مالک کا کہنا تھا کہ چوروں نے ایپل اسٹور کے پچھلے کمرے  کی واش ورم کے دیوار میں 24 بائی 18 کا سوراخ کیا جس کی مدد سے وہ اندر کی طرف آئے تھے۔