Tag: مشیرتجارت

  • کروناوائرس: ’بہت سارے کاروبار بند ہونے کے دہانے پر ہیں‘

    کروناوائرس: ’بہت سارے کاروبار بند ہونے کے دہانے پر ہیں‘

    کراچی: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ عالمی وبا کروناوائرس نے دنیا اور کاروبار کو مکمل طور پر تبدیل کردیا، مشکل حالات میں نئی راہیں کھلتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹ کیا کہ بہت سارے کاروبار بند ہونے کے دہانے پر ہیں، ملازمین کی نوکری کو خطرہ لاحق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے میک ان پاکستان پالیسی بڑھانے کا موقع ہے، ہمیں درآمدات کے بجائے مقامی تیار اشیاکو ترجیح دینی ہے، وزارت ٹیرف میں تبدیلی کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔

    عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ تبدیلی مقامی پیداوار اور میک ان پاکستان پالیسی کو فروغ دے گی۔

  • عالمگیر وبا: برآمدی آرڈرز کو منسوخی سے بچانے لے لیے اہم اقدامات

    عالمگیر وبا: برآمدی آرڈرز کو منسوخی سے بچانے لے لیے اہم اقدامات

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس کے وفد نے ملاقات کی اس دوران برآمدی آرڈرز کو منسوخی سے بچانے لے لیے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت سے اس اہم ملاقات کے دوران کروناوائرس کے تجارت پر اثرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے دیگر امور پر توجہ دلائی۔

    اس موقع پر عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، برآمدی صنعت کھولنے اور آرڈر پورے کرنے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں۔

    کرونا وائرس: گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی

    انہوں نے کہا کہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے پر کرونا وبا کے اثرات سے آگاہ ہیں، وبا کے اثرات کے جامع اور قابل عمل حل کے لیے فریقین سے رابطے میں ہیں، معیشت پر وبا کے اثرات کنٹرول کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

    مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک متعین ٹریڈ افسران نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں۔ مذکورہ ملاقات میں برآمدی صنعت اور ایس ایم ای سمیت کارکنوں کے لیے ریلیف پیکیج پر بھی گفتگو ہوئی۔

  • ’’حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو ناجائز طور پر 15 ارب ریلیف نہیں دے سکتی‘‘

    ’’حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو ناجائز طور پر 15 ارب ریلیف نہیں دے سکتی‘‘

    اسلام آباد: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو ناجائز طور پر 15 ارب ریلیف نہیں دے سکتی، ڈالر کی قدر میں اچانک اضافے سے کمپنیوں کو 15ارب نقصان ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے ڈالر کی قدر میں کمی پرلالچ میں آکر کے سودے کیے، کچھ ٹیکسٹائل کمپنیوں نے فیوچر ٹریڈنگ پر سودے کیے۔

    انہوں نے کہا کہ کمپنیاں حکومت سے 15 ارب روپے کے نقصان کی تلافی چاہتی ہیں، 26 بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کا یہ مطالبہ منصفانہ نہیں ہے، کاروباری فیصلہ تھا جو درست ثابت نہیں ہوا، کمپنیوں کے خسارے کا معاملہ اعلیٰ حکومتی سطح پر بھی اٹھایا گیا، اجلاس میں کمپنیوں سے متعلق میرے مؤقف کی تائید بھی کی گئی۔

    عالمی بینک پاکستان کو مزید 70 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

    مشیرتجارت نے ملک کے 26بڑے ٹیکسٹائل برآمدی اداروں کی ناجائز درخواست ماننے سے انکار کردیا۔

    خیال ہے کہ دنیا بھر میں عالمی تجارت کروناوائرس کی وجہ سے شدید متاثر ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی تاریخی سطح پر گرگئیں۔ تمام ممالک میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کی صورت حال ہے۔

  • ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے: مشیرتجارت

    ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے: مشیرتجارت

    اسلام آباد: مشیرتجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کیے، معیشت کی بہتری میں تجارت کا اہم کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت رزاق داؤد کا پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈڈ یولپمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ملکی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے میں ٹریڈآفیسرز کا اہم کردار ہے۔

    رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کیے، معیشت کی ڈاکیومینٹیشن سے ملک کا فائدہ ہے۔

    مشیرتجارت نے کہا کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے، ای کامرس پالیسی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، انجینئرنگ، کیمیکل اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

    حفیظ شیخ کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات، ملکی معیشت پر تبادلہ خیال

    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈڈ یولپمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مشیرتجارت رزاق داؤد نے نئے ٹریڈ آفیسرز کو تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹ ویگ سے ملاقات کی تھی، اس دوران ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ عالمی بینک کے رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں پاکستانی کی ترقی کی شرح 3.3 فیصد اور 2020 میں 2.4 فیصد رہے گی جبکہ 2021 میں ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

  • ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے: عبدالرزاق داﺅد

    ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے: عبدالرزاق داﺅد

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کو مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے کاروباری وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاروباری اصلاحات سے ملکی معاشی ترقی کو مزید فروغ ملے گا، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اصلاحات سے تجارت کو فائدہ پہنچے گا۔

    عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، تجارت سے متعلق سرمایہ کاری اہم ہے اور اس کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور صنعتی شعبے میں بہتری کے لئے صنعتی بنیاد کو بڑھا رہے ہیں، مینوفیکچرنگ شعبے اور بالخصوص بڑی صنعتوں کی ترقی کے لئے اہم اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔

  • موجودہ حکومت انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات پر توجہ دے رہی ہے: مشیر تجارت

    موجودہ حکومت انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات پر توجہ دے رہی ہے: مشیر تجارت

    کراچی: وفاقی مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے موجودہ حکومت انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات پر توجہ دے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عبدالرزاق داؤد نے کراچی میں ایک الیکٹرک کمپنی کی تقریب سے خطاب میں خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کا رواں کھاتوں کا خسارہ کم ہورہا ہے برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ درآمدات میں کمی ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات پر بھی توجہ ہے، پاکستان اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔

    پاک چین اقتصادی راہداری کو منجمند کرنے کے سوال پر عبدالرزاق داود کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے ملک میں بجلی کی کھپت کو پورا کیا گیا اور صنعت کاری و زراعت کے فروغ پر توجہ ہے چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریوں منتقل کررہی ہے۔

    مشیر تجارت سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال

    مشیر تجارت نے کہا کہ چین کی مارکیٹ تک رسائی مل گئی ہے جبکہ امریکا کینڈا کوریا اسٹریلیا سے مارکیٹ رسائی کے لئے کاوشیں جاری ہیں اور وہ جلد اس حوالے سے امریکا کا دورہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ورلڈ بینک کے پاکستان میں تعینات کنٹری ڈائریکٹر پچامٹو الانگو نے ملاقات کی تھی اس دوران ملکی معاشی صورت حال پر بات چیت ہوئی تھی۔

  • صنعتی پیداوار یقینی بنانے کے لیے قیمتوں کے نظام کو مناسب اور مربوط بنایا جا رہا ہے، مشیرتجارت

    صنعتی پیداوار یقینی بنانے کے لیے قیمتوں کے نظام کو مناسب اور مربوط بنایا جا رہا ہے، مشیرتجارت

    لاہور: وزیراعظم پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ملک میں صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے محصولات کے نطام کو موثر اور مناسب بنایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی مسابقت یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چین نے ایک ارب ڈالر مالیت کی پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس کے لیے چینی اور چاول کے برآمدی اہداف مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ سوتی دھاگا چین برآمد کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت نے کہا کہ چین اپنے صنعتی یونٹ بھی پاکستان منتقل کررہا ہے۔

    چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہو چکا: مشیر تجارت

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جون کو مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہوچکا، چینی کمپنی پاکستان میں ٹیکسٹائل کی مصنوعات تیار کرے گی۔ ایک چینی کمپنی ٹرک کے ٹائر کا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے معاملات جلد مکمل ہو جائیں گے، 15 جولائی کو چینی وزیر تجارت سے مذکرات کے لیے چین جاؤں گا۔

  • ملکی صنعت اور زراعت کو معاشی فیصلوں سے درست کریں گے، رزاق داؤد

    ملکی صنعت اور زراعت کو معاشی فیصلوں سے درست کریں گے، رزاق داؤد

    اسلام آباد : مشیرتجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ کپاس کے بیج میں دو نمبری ہے، حکومت کسانوں کو صحیح قیمت پر بیج دلانے کا بندوبست کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ کپاس کا معیار بہتر بنانے کیلئے چاروں صوبوں کا دورہ کروں گا، حکومت جنرز کو سبسڈیزاور رعایتیں دے گی۔

    کپاس کے بیج میں دو نمبری ہے، کپاس کے کسانوں کو صحیح قیمت دلانے کا بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ سال کپاس کا ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کا ہدف رکھے گی، صنعت اور زراعت کو معاشی فیصلوں سے درست کریں گے۔

    رزاق داؤد نے مزید کہا کہ صنعت کاروں اور کاشت کاروں کے ساتھ ڈنڈے والا سلوک نہیں ہوگا، حکومت نئی ٹیکسٹائل پالیسی لائے گی، پاکستان کو اب تجارت کے ساتھ پیداواری ملک بھی بنائیں گے۔