Tag: مشیرخارجہ سرتاج عزیز

  • جان کیری کا دورہ پاکستان، شاہراہوں کی بندش پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

    جان کیری کا دورہ پاکستان، شاہراہوں کی بندش پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہوں کی بندش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

     ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی دارالحکومت کے نظام کو حکومت کی جانب سے درہم برہم کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اور پروٹوکول کے نام پر شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں اور بیرونی حکمرانوں کے دوروں کے دوران اہم شاہراہوں پر عوامی داخلے کی بندش جیسی قبیح روایت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

    ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ اور ان کے وفد کے اراکین کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے زمینی کی بجائے فضائی رستہ اختیار کر کے شہریوں کی مشکلات میں کمی ممکن بنائی جا سکتی تھی تاہم حکومت نے اپنے امریکی مہمانوں کی خوشنودی کی خاطر عوام کے روز مرہ کے معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کر کے اور ان کے نقل و حرکت میں حائل ہو کر انتہائی نامعقولیت کا ثبوت دیا ہے۔

  • القاعدہ، حقانی نیٹ ورک دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں، جان کیری

    القاعدہ، حقانی نیٹ ورک دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں، جان کیری

    اسلام آباد: امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ القاعدہ، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔

    اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں، پاکستان نے مغربی سرحدوں پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے جبکہ پاک فوج مغربی سرحد پردہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بھی متحرک ہے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے دفاعی اور انٹیلی جنس سطح پر تعاون جاری رکھیں گے، پاک افغان حکام کے انٹیلی جنس شئیرنگ کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں،  شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کی بحالی کے لئے امریکا پچیس کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔

    جان کیری نے پاکستان اور بھارت مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا، پڑوسیوں سے تعلقات کی بحالی کے لئے وزیرِاعظم نواز شریف کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

    جان کیری نے سانحۂ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ شمالی وزیرستان کا اسی فیصد علاقہ کلئیر کرالیا ہے، متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے دوارب ڈالرز درکار ہیں، مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں۔

  • افغان صدر اشرف غنی آج نواز شریف سے ملیں گے

    افغان صدر اشرف غنی آج نواز شریف سے ملیں گے

    اسلام آباد: پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے افغان صدر اشرف غنی آج وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنما باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔

    افغان صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان سے سیکورٹی ،دفاعی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پہنچنے کے بعد جی ایچ کیو میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اورسرحدوں کی صورتحال اور دیگرمعاملات پر بات چیت کی۔

    اس موقع پروزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز،آئی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل لفٹیننٹ جنرل رضوان اختراوردیگراعلی حکام موجود تھے۔