Tag: مشیرخزانہ

  • ’کارکے‘ معاملے کا حل ملک کے لیے بڑی پیش رفت ہے: مشیرخزانہ

    اسلام آباد: مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ’کارکے‘ معاملے کا حل نکالا گیا جو ملک کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معاملہ حل ہونے سے معیشت کو ایک ارب20کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ بچت ہونے والی رقم ملکی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہوگی۔

    خیال رہے کہ ترکی سے تعلق رکھنے والی کارکے کمپنی کے ساتھ موجودہ حکومت کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی دور حکومت میں کارکے کمپنی نے پاکستان کو بجلی پیدا کرنے والے بحری جہاز فراہم کیے تھے۔

    کارکے کمپنی کو جرمانے کی ادائیگی کا مسئلہ حل کرلیا، وزیراعظم عمران خان

    اس منصوبے کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے رکوا دیا تھا جس کے خلاف کمپنی نے آئی سی ایس آئی ڈی سے رجوع کیا تھا۔

    رواں سال جولائی میں انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے 1ارب20کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان پر یہ ہرجانہ ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کے باعث عائد کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ترک صدر کی مدد سے کارکے کمپنی کو جرمانے کی ادائیگی کا مسئلہ حل کرلیا، حکومتی ٹیم کو مقصد کے حصول میں کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

  • پاکستان سے متعلق عالمی سطح پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے: حفیظ شیخ

    پاکستان سے متعلق عالمی سطح پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے: حفیظ شیخ

    لندن: مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ جلد آئی ایم ایف مشن پاکستان آئے گا، پاکستان سے متعلق عالمی سطح پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حفیظ شیخ کا پاکستان روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا میں آئی ایف ایم اور ورلڈبینک کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں، صدر یورپین اے ڈی بی نے ایک بلین ڈالر اضافی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا میں ورلڈبینک اور آئی ایم ایف سربراہان سے مفید ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال ہوا، معیشت کے استحکام کے لیے کی گئیں اصلاحات پر آگاہی فراہم کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی تیزی کے لیے بھی بات چیت کی گئی، مختلف ممالک سے باہمی اشتراک سے اقتصادی تعاون پر بات ہوئی، ہارورڈیونیورسٹی میں پاکستانی معاشی صورت حال پر سیمینار ہوا۔

    مشیرخزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی نئی ایم ڈی سے بھی ملاقات ہوئی، اس دوران عالمی رہنماؤں نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    پاکستان کی معاشی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے، حفیظ شیخ

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ5 سال کے دوران برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا تھا، ماضی کے بھاری قرضہ جات بھی پیچیدہ مسائل میں شامل ہیں، موجودہ حکومت کو قرضوں کی ادائیگی کی اقساط میں دشواری کا سامنا ہے۔

    حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ برآمدات کی شرح بڑھ رہی ہے اور خسارہ کم ہو رہا ہے، حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے کاروباری افراد کو مائل کر رہی ہے، گیس بجلی اور قرضوں میں سبسڈی دی جا رہی ہے، اخراجات اور آمدن کےدرمیان فرق میں کمی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے۔

  • مشیرخزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    مشیرخزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بد ھ کو طلب کرلیا، اجلاس میں16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ایجنڈے کے مطابق کمیٹی کے الیکڑک کو قومی گرڈ سے 150 میگا واٹ بجلی فراہمی پر غور کرے گی۔ ایجنڈے کے مطابق وزارت بجلی نے رمضان المبارک میں بجلی فراہمی کیلئے ٹیسکو تقسیم کار کمپنی کیلئے ایک ارب80کروڑ روپے کی سبسڈی مانگ لی۔

    ایجنڈا کے مطابق وزارت بجلی نے صنعتی شعبے کو تین روپے فی یونٹ سبسڈی کی رقم مانگ لی اسکیم جاری رکھنے پر بھی رائے طلب کرلی۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں گزشتہ تین مالی سالوں میں سول آرمڈ فورسز میں اضافی تعیناتیوں پر سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔

    ایجنڈا کے مطابق ایف آئی اے اور اے این ایف کو الگ الگ ساڑھے چھ کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں سرکاری شعبے میں گندم کی خریداری پر غور کیا جائے گا۔

    ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں حکومت کی طرف سے لئے گئے قرض بغیر اضافی چارجز پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو فراہم کرنے کی سمری کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

  • پاکستانی کرنسی کی قدرکم کرنےکی فی الحال ضرورت نہیں‘ مفتاح اسماعیل

    پاکستانی کرنسی کی قدرکم کرنےکی فی الحال ضرورت نہیں‘ مفتاح اسماعیل

    واشنگٹن : مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو5.8 فیصد رہی، آئندہ سال اس شرح کو 6.2 فیصد تک لانے کی کوشش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تجارتی عدم توازن کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی آئی۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر کم کرنے کی فی الحال ضرورت نہیں جبکہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت افراط زر کی شرح 4 فیصد سے کم ہوچکی ہے۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے باعث ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور توانائی بحران کے خاتمے کے بعد صنعتی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو5.8 فیصد رہی، آئندہ سال اس شرح کو 6.2 فیصد تک لانے کی کوشش کریں گے۔

    غربت کے خاتمے کے لیے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے‘ مفتاح اسماعیل

    خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی میں اسلامک فنانس کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لیے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف دے رہے ہیں۔ ٹیکس میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔