Tag: مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، غربت کےخاتمے کیلئے ضمنی گرانٹ کی  منظوری کا امکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، غربت کےخاتمے کیلئے ضمنی گرانٹ کی  منظوری کا امکان

    اسلام آباد : مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں غربت کے خاتمے کیلئے 1کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ کی  منظوری کا امکان  ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ، اجلاس میں15 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش ہوگا۔

    اجلاس میں رواں مالی سال حکومت کی جانب سےخریدی گئی گندم کی رپورٹ پیش ہوگی اور ای سی سی مالی سال 21- 2020 کیلئے کپاس کی قیمت کا تعین کرے گی جبکہ کپاس کی فصل کی امدادی قیمت سے متعلق سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    ای سی سی اجلاس میں 100اور200ارب روپےکےاسلامی سکوک سہولت کےاجراکافیصلہ ہوگا جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے 1کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ منظوری کا امکان ہے۔

    کنٹرولرجنرل آف اکاؤنٹس کیلئے 30کروڑ 66لاکھ روپےاضافی فنڈز ، اسپیشل ایجوکیشن اسکول کیلئے فنڈز مختص کرنے اور اسپیشل ٹیلی کام مانیٹرنگ منصوبے کے لئے فنڈز کی فراہمی کا امکان ہے۔

    ایجںڈے کے مطابق پاورہولڈنگ کمپنی کیلئے40ارب کی سوورن گارنٹی سمری پیش کی جائے گی جبکہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کیلئے مراعاتی پیکج کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں متعدد اداروں کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس بھی منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔

  • ایکنک کا اجلاس ، 6 ترقیاتی منصوبوں سمیت کرتار پور راہداری منصوبے کے اخراجات کی منظوری

    ایکنک کا اجلاس ، 6 ترقیاتی منصوبوں سمیت کرتار پور راہداری منصوبے کے اخراجات کی منظوری

    اسلام آباد : مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں 6 ترقیاتی منصوبوں سمیت کرتار پور راہداری منصوبے کے اخراجات کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، ایکنک نے 6ترقیاتی منصوبوں سمیت کرتار پور راہداری منصوبے کے اخراجات کی منظوری دے دی، کرتارپورمنصوبے پر 15ارب54کروڑروپےسےزائدلاگت آئی۔

    ایکنک نےایف بی آرمیں اصلاحات کے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا پاکستان ریونیو پراجیکٹ پر 40 کروڑ ڈالر لاگت آئےگی، پراجیکٹ عالمی بینک کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

    ایکنک اجلاس میں فیصل آباد واٹر مینجمنٹ پلانٹ، لاہور ویسٹ واٹر مینجمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

    خیال رہے گذشتہ سال9 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ اورعالمی میڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔