Tag: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

  • بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ۔۔۔ بیرسٹر سیف نے کیا کہا؟

    بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ۔۔۔ بیرسٹر سیف نے کیا کہا؟

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گئے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے۔

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں، عوام کا پیسہ لوٹ کر شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کیلئے باہر محلات بنائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، حکومت بتائیں ڈیل کس سے ہورہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہے۔

  • زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھانا  فسطائیت کی آخری حد ہے، بیرسٹر سیف

    زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھانا  فسطائیت کی آخری حد ہے، بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھانا  فسطائیت کی آخری حد ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ زین قریشی کوڈرانے دھمکانے کی غرض سےانکی اہلیہ کوگزشتہ روزاغواکیا گیا، گھر کی خواتین کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ظلم کے بل بوتے پراقتدار قائم رکھنا شریف خاندان کاوتیرہ ہے، نواز شریف کی بچی کچی سیاست کو شہباز شریف اور مریم نواز ہی دفن کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ جعلی حکومت آئےدن آئین ، قانون ،انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں، آئین میں ناجائز ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے ناجائز ترمیم کے ذریعے جمہوریت کا خاتمہ کیا جا سکے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان سےکھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، پی ٹی آئی قیادت ،ورکرز آئینی ترمیم کیخلاف قانونی اور سیاسی مزاحمت کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کوجھوٹے مقدمات میں قید کر کےملاقاتوں پر پابندی لگائی، ملاقاتوں پر پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

  • حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے: بیرسٹر سیف

    حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے: بیرسٹر سیف

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے اس لیے اپوزیشن کسی دباؤ یا لالچ  میں آکر عوام کا ساتھ نہ چھوڑیں۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن سے مذاکرات غیر منتخب حکومت کو جائز قرار دینے کی کوشش ہے، موجودہ پارلیمنٹ نامکمل اور غیر آئینی ہے اسے قانون سازی کا حق نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بھی انتخابی عمل کو متنازع قرار دے چکی ہے، اپوزیشن میں کوئی حق نہیں رکھتا کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات کرے، ایسی حکومت سے آئینی ترمیم پر مذاکرات آئین، جمہوریت، عدالتوں کی توہین ہے۔