Tag: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

  • کسی کو بے روزگار اور بے گھر ہوتا نہیں دیکھ سکتا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

    کسی کو بے روزگار اور بے گھر ہوتا نہیں دیکھ سکتا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزیرِ بلدیات سعید غنی، مشیرِاطلاعات مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی کو تجاوزات آپریشن کے بعد ری ہیبلیٹیشن پلان بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کو آبادیوں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی انکروچمنٹ ہوئی تو ڈی سی، ایس پی، اور ایس ایچ او جواب دہ ہوں گے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعلیٰ نے پارکوں پر قبضے، فٹ پاتھ اور سڑکوں سے بھی تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کر دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مراد علی شاہ نے کہا کہ جن کے کاروبار متاثر ہوئے ان کے لیے پروجیکٹ بنا کر کابینہ میں پیش کریں، کسی کو بے روزگار اور بے گھر ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پارکوں پر قبضے، فٹ پاتھ اور سڑکوں سے بھی تجاوزات کو ہٹایا جائے، جن کے گھر ہیں ان کو ہٹانا ٹھیک نہیں، جن کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں اُن کا روزگار بحال کرنا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ری ہیبلیٹیشن پلان جلد بنایا جائے، انکروچمنٹ ہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلہ حتمی ہے، کراچی سرکلر ریلوے کے روٹ پر بھی انکروچمنٹ ہٹائی جائے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی : تجاوزات کےخلاف آپریشن کا26  واں روز، غیرقانونی تجاوزات مسمار


    دریں اثنا وزیرِ بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ انسدادِ تجاوزات مہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شروع ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل یقینی بنائیں گے۔

    [bs-quote quote=”جن کے پاس قانونی لیز ہے ان کے لیے سپریم کورٹ میں نظرِ ثانی پٹیشن دائر کریں گے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”مشیرِ اطلاعاتِ سندھ”][/bs-quote]

    مشیرِاطلاعات مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انسدادِ تجاوزات نے سندھ کابینہ کو آپریشن پر بریفنگ دی، سندھ کابینہ نے سپریم کورٹ کے حکم کی تائید کی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر مقیم لوگوں کے خلاف کارروائی غلط ہوگی، تجاوزات سے متاثرہ کاروباری افراد کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، جو ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کا کام کرے گی، جو لوگ آپریشن سے متاثر ہو رہے ہیں ان سے بات کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے لیے پُر عزم ہے، جن کے پاس قانونی لیز ہے ان کے لیے سپریم کورٹ میں ایک نظرِ ثانی پٹیشن دائر کریں گے، سپریم کورٹ سے اس پر مشورہ لیا جائے گا۔

  • جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، مشیرِ اطلاعات سندھ

    جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، مشیرِ اطلاعات سندھ

    کراچی: مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر قطعی درست نہیں، سندھ حکومت ایف آئی اے کی جے آئی ٹی سے تعاون کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ فراہمی کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو باقی معلومات اکٹھا کر کے جے آئی ٹی کو دینے کا کہا ہے۔

    [bs-quote quote=”دس سالہ ریکارڈ جمع کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے: مرتضیٰ وہاب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر قطعی درست نہیں، جے آئی ٹی نے جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کیا گیا ہے، بعض محکموں کا 10 سالہ مانگا گیا ریکارڈ مرتب کر کے جلد فراہم کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے ائی ٹی کے سربراہ احسان غنی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ سیکٹری توانائی کیس کی تحقیقات میں جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دس سالہ ریکارڈ کو جمع کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ فراہمی میں تاخیر سے کام نہیں لیا۔

    کراچی میں  پانی کا مسئلہ

    دریں اثنا مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ 1991 کے معاہدے کے تحت پانی نہیں مل رہا، سندھ کو معاہدے کے تحت پانی کی فراہمی ممکن بنانے کی درخواست کرتا ہوں، کراچی کو 1200 کیوسک اضافی پانی ملنا چاہیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  صوبائی حکومتیں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی میں تعاون کریں، چیف جسٹس


    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2 سال پہلے کراچی کو اضافی پانی دینے کے لیے معاملہ اٹھایا تھا، خوش قسمتی ہے کہ آبی ذخائر کا چارج فیصل واوڈا کے پاس ہے وہ ہماری مدد کریں۔

    مشیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ الزامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کام کر کے دکھانا پڑے گا، وفاق کے پاس چیئرمین واٹر بورڈ کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالت لے کرجائیں، چوری کون کر رہا ہے اس کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔

  • مینگروز لگانے پر حکومت کو رواں ماہ گنیز بک کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، مرتضیٰ وہاب

    مینگروز لگانے پر حکومت کو رواں ماہ گنیز بک کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو مینگروز کے درخت لگانے پر رواں ماہ گنیز بک آف ریکارڈز کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات سندھ نے میڈیا کو حکومتی منصوبوں کے حوالے سے بتایا کہ فراہمی نکاسی آب اسکیموں کے لیے پبلک ہیلتھ کو 64 کروڑ روپے دیے جائیں گے، سرکاری کنٹریکٹ کے اجرا میں شفافیت کے لیے سیپرا قواعد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”یہ تاثر غلط ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا تعلق سندھ حکومت سے ہے: مشیر اطلاعات سندھ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے ایکٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سندھ میں غربت کو کم کرنے کے لیے منصوبہ شروع کر رہے ہیں، سندھ میں پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کیے جائیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا بے نامی اکاؤنٹس تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے، جے آئی ٹی نے جو معلومات مانگیں وہ فراہم کر دی گئیں، یہ تاثر غلط ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا تعلق سندھ حکومت سے ہے۔

    مشیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تحقیقات کے ہر مرحلے پر تعاون کر رہی ہے، ہر جعلی بینک اکاؤنٹس کو ہم سے جوڑ دیا جاتا ہے، ایف آئی اے سندھ حکومت کے ماتحت نہیں، جے آئی ٹی نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ مانگا ہے، یہ ریکارڈ اتنا ہے کہ بڑا سا کمرہ بھر جائے، یہ سارا ریکارڈ بھی جے آئی ٹی کو دیا جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  سال 2018 میں سندھ میں ریکارڈ مینگروو درخت لگانے کا عزم


    مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ’میں سندھ حکومت کا ترجمان ہوں اومنی گروپ کا نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے دعوے بڑے بڑے کیے تھے، لیکن کارکردگی نہیں دکھا سکی، تحریکِ انصاف کی حکومت کے اقدامات سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔‘