Tag: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو

  • ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کے خلاف سازش کی جارہی ہے، مولا بخش چانڈیو

    ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کے خلاف سازش کی جارہی ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ طاقت کا توازن درست نہیں ہوگا تو انصاف نہیں ملےگا اگر طاقت کا توازن درست ہوگیا توطاقتور کا بھی احتساب ہوگا۔

    یہ بات مولابخش چانڈیو نے پاناما کیس پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہی انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کے خلاف سازش ہورہی ہے۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیرِ مملکت مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر اعتزاز احسن کی تشویش کا اظہار معنی رکھتاہے وہ ممتاز قانون دان ہیں اور آئینی کی باریکیوں کو بہ خوبی جانتے ہیں۔

    مشیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کوایسافیصلہ دیناچاہیےکہ جس پر پورا ملک فخر کرے تاکہ ملک سے کرپشن کی عفریت کو جر سے اکھاڑ پھینکا جا سکے اور ملک میں اصولوں کی سیاست کو رواج ملے۔

    انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کی طرف سے ایک بار پھر اداروں متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کو ہدفِ تنقید بنانے پر مشیرِ اطلاعات نے ردعمل میں کہا کہ پاناما لیکس نےانہیں پاگل کردیا ہے حالانکہ پاناما پیپرز ہو یا عمران خان یہ پیپلز پارٹی نے تو نہیں بنائے۔

    مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم کو پورا ملک جانتاہے لیکن اگر کوئی ایسی شخصیت ہیں جو انہیں نہیں جانتیں تو یہ ہماری وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ہیں جو نہیں جانتیں۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ڈان لیکس والے معصوم تھے تو پرویز رشید کو کیوں نشانہ بنایاگیا اور جب پرویز رشید کوگھر بھیجاگیا اس کا مطلب آپ جرم مان چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے لیےمختلف قوانین بنائے گئے ہیں اور ایسا کرنے والے یہ بھول گئے ہیں کہ ایسے رویے کے نتائج کیا نکلیں گے لیکن ہم بھولے نہیں ہیں۔

  • سی پیک کی بنیاد رکھنے والے آصف زرداری ہیں، مولا بخش چانڈیو

    سی پیک کی بنیاد رکھنے والے آصف زرداری ہیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: مشیرِاطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بنیاد رکھنے والے آصف زرداری ہیں، جنہوں نے سی پیک منصوبے پر مشاورت کے لیے اپنے دورِ صدارت میں چین کے کئی دورے بھی کیے تھے۔

    یہ بات مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کراچی میں سی پیک کے حوالے سے ہونے والے پیپلز پارٹی کے اعلٰی سطح کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی بتائی، انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متعلق حکمرانوں نے غلط فہمیاں پیدا کیں۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ایک لازوال رشتہ ہے، پاکستانی قوم چین سے محبت رکھتی ہے اور پاکستان کا ہر بچہ بتائے گا کہ چائنا پاکستان کا دوست ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر فخر کرتے ہیں آنے والے دنوں میں سندھ میں ترقی آئے گی ہمارے یہاں بہت سے منصوبے تکمیل کے مراحل میں جب کہ کئی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سی پیک آصف زرداری کی دور اندیشی کا مظہر ہے جس کی بنیاد انہوں نے اپنے دورِ صدارت میں رکھی اور آج ملک اس کے ثمرات سے فیضیاب ہو رہا ہے، وفاقی حکومت نے سیاسی کھیل کھیلا ہے اور بہت سے منصوبے بغیر پوچھے شروع کردئیے۔

  • آصف زرداری کی واپسی سے مخالفین میں کھلبلی مچ گئی ہے، مولا بخش چانڈیو

    آصف زرداری کی واپسی سے مخالفین میں کھلبلی مچ گئی ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے آنے سے کارکنان بہت خوش ھیں جب کہ مخالفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

    میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہناتھا کہ آصف علی زرداری کی واپسی کے اعلان سے ھی مخالفین پریشان ھو گئے تھے کیوں کہ مخالفین جانتے ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور آصف زرداری کی سیاسی بصیرت سے پی پی پی 2018 میں پورے ملک سے الیکشن جیتے گی۔

    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے دور میں مظلوم طبقات کے فائدے کے لیے نئے قوانین بنائے گئے اور پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ صدرِ مملکت نے اپنے اختیارات وفاق کو اور وفاق سے اختیارات صوبوں کو منتقل کیے گئے یہ صرف پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔

    مولابخش چانڈیو نے مفاہمت کی سیاست کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت نواز شریف سے نہیں تھی مفاہمت جمہوریت کی بقا کے لیے تھی لیکن اس کا فائدہ وفاقی حکومت کو بھی ھوا، جس کا ادراک مسلم لیگ ن نہیں کر پا رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن عقل کے اندھوں کی جماعت ہے۔

    انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلزپارٹی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار جو بھی بولیں وزیر اعظم کو ہمت نہیں ہے کہ ان سے وضاحت طلب کرلیں جب مسلم لیگ ن والوں کے پاس سیاسی باتیں ختم ہو جاتی ہیں تو وہ ذاتی تنقید پر اتر آتے ہیں۔

    مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز لیگ تنگ نظر جماعت ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ عقل کے اندھوں کی اکثریت مسلم لیگ ن میں ہی ہے، 27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کی تحریک سے نواز لیگ کی‌حکومت ختم ہوجائے گی۔

    مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور سندھ پولیس کی مشترکہ کاوشوں اور قربانیوں سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے تا ہم رینجرز کی جانب سے کل کی گئی کارروائی سے اچھے تاثر کو ختم کرنیکی کوشش کی گئی ہے، سیاسی مفامت اور اداروں کا آپس میں اعتماد ملک اور قوم کے لیے بہتر ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کا مجھے علم نہیں ہے اور پیپلز پارٹی کبھی بھی سولو فلائیٹ کی حامی نھیں رہی ہے جنہوں نے اکیلی اڑان لی ان کو ناکامیاں ملی ہیں جمہوریت پسند پارٹیاں ہمارے ساتھ چل کر ملک کی بہتری کے لیے سیاست کریں گی۔

    مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کا تجربہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

  • وفاقی وزیر پنجاب کو سنبھالیں، سندھ کی فکر نہ کریں، مولا بخش چانڈیو

    وفاقی وزیر پنجاب کو سنبھالیں، سندھ کی فکر نہ کریں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ الزامات سندھ پر لگائے جاتے ہیں جب کہ بے امنی کی فضا پنجاب میں قائم ہے مسلم لیگ ن صرف ایک شہر کوترقی دے رہی ہے۔

    مولا بخش چانڈیو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں اس لیے وفاقی وزیر پنجاب کی صورت حال پر توجہ دیں سندھ کی فکر نہ کریں۔

    مشیرِ اطلاعات نے مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب پاناما کیس آپ کی قیادت کو نہیں چھوڑے گا احتساب تو دینا ہوگا۔

    انہوں نے مسلم لیگی رہنماؤں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بھلائی اسی میں ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے دیے گئے چاروں مطالبات کو مان لیے جائیں ورنہ دما دم مست قلندر کے ؛لیے تیار ہوجائیں۔

    واضح رہے وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کراچی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں اور قیادت کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

  • عدلیہ کا احترام ہے پرپابندی صرف سندھ میں کیوں؟ مولا بخش چانڈیو

    عدلیہ کا احترام ہے پرپابندی صرف سندھ میں کیوں؟ مولا بخش چانڈیو

    کراچی : سندھ کے مشیرِاطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا ہےکہ جب وفاق اورتینوں صوبوں میں مشیررکھے جاسکتے ہیں توسندھ میں پابندی کیوں لگائی جارہی ہے۔

    سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کراچی میں میڈیا سے بات کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے اس پربھی فیصلہ کردیا جس کی درخواست ہی نہیں کی گئی تھی حالانکہ مشیر تمام صوبوں میں رکھے جاتے ہیں اور تینوں صوبوں کی کابینہ کا حصہ ہیں لیکن اعتراض سندھ پر سامنے آیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ان کے ہر فیصلے پر من و عن عمل کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عدالت میں پیش ہوتی آئی ہے اور دو وزرائے اعظم نے بھی معزز عدالت میں پیش ہونے میں کوئی ہتک محسوس نہیں کی تھی یہ ہمارے ادارے ہیں اور ہمارے لیے قابلِ احترام بھی ہیں اور ہمیں عزیز بھی ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں فرید دایو ایڈوکیٹ کی پٹیشن پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ میں مرتضیٰ وہاب کی بہ طور مشیرِ قانون تعیناتی غیر قانونی ہے،آئین کی رو سے مشیر وزیراعلیٰ سندھ کو تجاویز دے سکتے ہیں ان کے پاس انتظامی اختیارات نہیں ہوتے اور نہ ہی مشیر متعلقہ وزارت چلا سکتے ہیں۔

    یاد رہے سندھ ہائی کورٹ میں فرید دایو ایڈوکیٹ نے مشیرِ قانون مرتضیٰ وہاب کی تعیناتی کے خلاف پٹیشن دائر کر رکھی تھی جس میں مرتضی وہاب کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

  • پرویز مشرف کا سیاسی سفر تمام ہوا، مولا بخش چانڈیو

    پرویز مشرف کا سیاسی سفر تمام ہوا، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا نام لیے بغیر مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی سے وابستہ معاملے ہر جو وزارت درست طریقے سے کارکردگی نہ دکھا سکی اس کے نگراں کو ہٹا دینا چاہیے۔

    مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کے شائع ہونے کے معاملے کو درست طریقے سے حل نہیں کرپانے پر اُس وزارت کے نگراں کو ہٹا دینا چاہیے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مشیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ شادی میں کیا رکھا ہے اب تو عمران خان کے بیٹے بھی جوان ہیں شادی تو اب بچوں کی ہونی چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویزمشرف کا پاکستان میں کوئی کردار نہیں بنتا لیکن اس ملک میں سب کچھ ممکن ہے۔سابق صدر کو گمان ہے کہ احسان کے بدلے ایم کیو ایم پاکستان انھیں اپنی قیادت سونپ دے گی۔

    مولا بخش چانڈیو نے ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ا یم کیو ایم کوپتہ ہے کہ انہیں صرف پیپلز پارٹی منائے گی،وہ اسی لیے ناز نخرے کرتے رہتے ہیں اور اسی لیے ایم کیو ایم پاکستان والے ہم سے لڑتے بھی رہتے ہیں اورساتھ چلتے بھی ہیں۔

  • سی پیک، وفاقی حکومت نے تنگ نظری کا ثبوت دیا، مولا بخش چانڈیو

    سی پیک، وفاقی حکومت نے تنگ نظری کا ثبوت دیا، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سی پیک منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے لیکن وفاقی حکومت نے تمام سیاسی قائدین کو نظر انداز کر کے تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے۔

    مشیرِ اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے کے افتتاح کے موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی اعتماد میں لے لیا جاتا تو قومی وحدت مزید مستحکم اور پائیدار ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے چاروں صوبوں کا یکسان فائدہ پہنچنا چاہیے اور اس کے ثمرات ملک کے ہر ایک باسی تک پہنچنے چاہیے تا ہم صوبوں کو اعتماد میں نہ لے کر وفاقی حکومت نے تنگ نظری کا ثبوت دیا۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے نام کا اب تک اعلان نہ کیا جانا حکومت کی نا اہلی ہے اس معاملے کو طول دینے میں حکومت کیا حکمتِ عملی ہو سکتی ہے اس حوالے سے قیاس ہی کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے آرمی چیف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکثر واقعات میں جہاں وزیر اعظم کو جانا ہوتا ہے وہاں وہ سوچتے ہی رہ جاتے ہیں اور جنرل راحیل شریف پہنچ جاتے ہیں جو کہ سچے سپہ سالار ہونے کیی دلیل ہے جنرل راحیل شریف کا تعلق شہداء کے عظیم خاندان سے ہے اور انکی خدمات بلا شبہ قابل تعریف ہیں۔

  • کسی ایک گروپ کے خلاف کارروائی کا تاثر غلط ہے، مولا بخش چانڈیو

    کسی ایک گروپ کے خلاف کارروائی کا تاثر غلط ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے سندھ میں یک طرفہ کارروائی کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں طرف سے گرفتاریاں ہوئی ہیں،کسی ایک کی حمایت یا مخاللفت کا الزام درست نہیں ہے۔

    مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کراچی میں یک طرفہ کارروائی کی جا ری رہی ہے اور کسی ایک فرقے یا گروپ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے وہ رہنما اور کارکنان جن کے بارے میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت یا معلومات ہیں انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے،اگر امام بارگاہ کی تلاشی لی گئی ہے تو جامع مسجد صدیق اکبر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔

    مولابخش چانڈیو نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کابینہ اجلاس میں کراچی میں بد امنی اور ٹریفک جام کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو کسی بھی قیمت پر خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ کابینہ اجلاس میں دوسرا معاملہ ملازمتوں پر پابندی ہٹانے سے سے متعلق زیر بحث لایا گیا،ملازمتوں پر پابندی ہٹانے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکاہے لیکن رولز آف پروسیچر کو پورا کرنے کے لیے وقت لگتا ہے، تمام محکموں سے تجاویزات مانگ لی ہیں۔

    انہوں نے کہا چھوٹوں صوبوں کی حق تلفی کر کے وفاق کو کمزور کیا جا رہا ہے،سی پیک سے لے کر این ایف سی ایوارڈ تک چھوٹے صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جانا چاہیے۔

  • وفاقی حکومت کے غیر جمہوری اقدامات قابل مذمت ہیں،اپوزیشن رہنما

    وفاقی حکومت کے غیر جمہوری اقدامات قابل مذمت ہیں،اپوزیشن رہنما

    اسلام آباد : دونومبر کو ہونے والے دھرنے کو ناکام بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی پر ملک کی مخلتف سیاسی جماعتوں نے مذمت کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل قرار دیا.

    اسلام آباد میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور امن و امان کی مخدوش حالت کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات بتانے کے لیے اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات کے پینل سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آج وفاق پر بڑی ضرب لگائی ہے، شریف برادران نے آج پنجاب کو وفاق سے علیحدہ کردیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب تو مہمان نواز صوبہ ہے ، لوگوں کو کیوں روکا جارہا ہے ،پنجاب سے کے پی کے تک شلینگ کی جارہی ہے،نواز شریف نے وفاق پر بڑی ضرب لگائی اور شریف برادران نے آج پنجاب کو وفاق سے علیحدہ کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں : ملک سول وار کی طرف بڑھ رہا ہے، نواز شریف استعفی دیں،شیخ رشید

    قبل ازیں شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے مستعفی ہونے کا مطالبے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک سول وار کی جانب بڑھ رہا ہے اور ملک کی صورت حال کشیدہ اور انتہائی تشویش ناک ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے بھی اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت طاقت کے نشے میں مست ہاتھی بن گئی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو تشدد کے ذریعے روک کر کیا پیغام دیا جارہاہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اقتدار بچانے کےلیے وفاق کو دائو پر لگار ہے ہیں،وزیراعلیٰ پر تشدد کرنے سے وفاق کمزور ہوجائے گا،ملک کو مخصوص ٹولے کی ملکیت بنایا جارہا ہے۔

    اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اقدام سے ملک غیر مستحکم ہورہا ہے، اسلام آباد میں موجود فریقین ہوش مندی کا مظاہرہ کریں، سیاسی جاعتوں کو پرامن احتجاج کی اجازت دی جائے۔

  • سندھ میں پیپلزپارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی،مولابخش چانڈیو

    سندھ میں پیپلزپارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی،مولابخش چانڈیو

    کراچی : مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی ایسی بات کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔

    مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے خیرپورمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیا اور میاں صاحب کی طرز سیاست پر کڑی تنقید کی۔

    انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کو ختم ہوتا دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بڑے پیمانے پراورملک گیر فتح حاصل کی تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے نمائندے ملک کی ہراسمبلی میں موجود ہیں۔

    دوسری طرف وفاق کی جماعت ہونے کی دعویدار مسلم لیگ ن کا صوبہ سندھ میں ایک ہی رکن قومی اسمبلی تھا وہ بھی میاں صاحب کی پالیسیوں سے نالاں ہو کرن لیگ چھوڑ چکا ہے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت حاصل کر چکا ہے جب کہ واحد رکن صوبائی اسمبلی عرفان اللہ خان مروت کو الیکشن کمیشن نا اہل قرار دے چکی ہے اوروہ عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

    اس لیے صحیح معنوں میں دیکھا جائے گا تو پیپلز پارٹی ہی ملک کے چاروں صوبے کی زنجیرتھی اور پیپلز پارٹی ہی ملک کے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے یہ اعزازہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔