Tag: مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو

  • بھٹو کی پھانسی عدالت کا نہیں ضیاءالحق کا فیصلہ تھا، مولا بخش چانڈیو

    بھٹو کی پھانسی عدالت کا نہیں ضیاءالحق کا فیصلہ تھا، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالت کا نہیں بلکہ سابق آمر ضیاء الحق کا فیصلہ تھا جس سے بھٹو تو امر ہو گیا مگر اسے پھانسی چڑھانے والے کا کوئی نام لیوا بھی نہیں رہا۔

    وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاق، سندھ کےساتھ نارواسلوک رکھتا ہے جس کی زندہ مثال یہ ہے کہ پنجاب میں اربوں روپےخرچ کیے جاتے ہیں جب کہ سندھ کو اس کا جائز حصہ تک بھی نہیں دیا جاتا۔

    مولابخش چانڈیو نے مطالبہ کیا کہ سندھ کواس کا جائز حق دیاجائے کیوں کہ سندھ سب سے زیادہ ریونیو دینے والا صوبہ ہے لیکن اسے ترقیاتی فنڈز اور پیکیجز سے محروم رکھا جاتا ہے۔


    *پیپلزپارٹی کےکیمپ پر فائرنگ‘شوکت بسرازخمی‘سیکریٹری جاں بحق


    انہوں نے شوکت بسرا کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے اور ان کے سیکرٹری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سےکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

    مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سب سے بڑی حیثیت رکھنےوالی جماعت ہے اور جمہوریت کے لیے ہماری بیش بہا قربانیاں ہیں اس کے باوجود ہمارا مطالبہ زیادتی نہیں بلکہ اپنا جائز حق مانگنا ہے ہم نہیں چاہتے کہ اداروں کے درمیان تصادم ہو۔

  • کراچی میں تنظیم نو کر رہے ہیں،لوگ تبدیلی دیکھیں گے،مولا بخش چانڈیو

    کراچی میں تنظیم نو کر رہے ہیں،لوگ تبدیلی دیکھیں گے،مولا بخش چانڈیو

    کراچی : سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل کا تہیہ کر لیا ہے کراچی والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔

    مشیر اطلاعات پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے دشمن اور دوست نہیں بلکہ ہم جمہوریت کے دوست ہیں اورہمیں پاکستان کی سالمیت عزیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پیپلز پٔارٹی کا گڑھ ہے پیپلز پارٹی کی یہاں جڑیں گہری بھی ہیں اور مضبوط بھی ہیں جس کا ثبوت پی ایس 127 کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی کے امیدوار کی کامیابی ہے جس پر کراچی کے عوام کے شکر گذار ہیں۔

    کراچی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تنظیم نو کر رہے ہیں جس کے بعد کراچی کے عوام ایک الگ پیپلز پارٹی دیکھیں گے جواں سال قیادت کراچی کے لیے پرعزم ہے ہم نے کراچی کے عوام سے بے وفائی نہیں کی بلکہ کبھی اپنوں کی بے وفائی نے اور کبھی غیروں کی سازشوں نے ہمیں کراچی میں پنپنے نہیں دیا۔

    انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پردیسی جتنی مرضی باتیں کر لے پیپلز پارٹی میرے خون میں شامل ہے،کراچی میں مسافر سیاستدان سینیٹ کی ادھار کی سیٹ پر بھنگڑے ڈال رہا ہے۔

    میں ایسے ناکام سیاستدانوں سے کہتا ہوں کہ مجھ پر الزام لگانے کے بجائے حیدر آباد جاﺅ اور مولا بخش چانڈیو کے خلاف بول کے دکھاﺅ۔