Tag: مشیر برائے خارجہ امور

  • طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس،وزیر مملکت کا عہدہ دے دیا گیا

    طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس،وزیر مملکت کا عہدہ دے دیا گیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا تاہم طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ح وزیر عظم شہبازشریف نے طارق فاطمی کی تعیناتی میں تبدیلی کردی، جس کے تحت طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

    طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے ، صرف خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ معاون خصوصی طارق فاطمی کو وزیر مملکت کا عہدہ بھی دیدیا گیا ، پہلے جاری نوٹیفکیشن میں طارق فاطمی کو وزیر مملکت کا عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا اور انھیں وزیر مملکت کے برابر مراعات ملیں گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر کیا تھا ، طارق فاطمی ڈان لیکس اسکینڈل کے مرکزی کرداروں میں سے ایک تھے۔

    واضح رہے کہ ڈان لیکس پر 2016 میں انہیں اسی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

    خیال رہے اس سے قبل طارق فاطمی 2013 سے 2017 میں بھی وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے ہیں۔

  • سرتاج عزیز نے پشاوراسکول حملہ کو پاکستان کا نائن الیوئن قرار دیدیا

    سرتاج عزیز نے پشاوراسکول حملہ کو پاکستان کا نائن الیوئن قرار دیدیا

    اسلام آباد: مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کو پاکستان کا نائن الیوئن قرار دے دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی ہلاکت نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اسکول پر حملہ گیم چینجر ہے، جس نے شدت پسندی کیخلاف عوام کی سوچ تبدیل کردی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نائن الیون نے امریکہ کو تبدیل کیا، اسی طرح سکسٹین ٹویلو سانحۂ پشاور ہمارا نائن الیون ہے۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ تمام شدت پسند گروہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ، پشاور سانحہ نے ان کے درمیان تفریق ختم کردی ہے۔