Tag: مشیر برائے قومی سلامتی

  • لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

    اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مشیر قومی سلامتی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو گزشتہ سال ستمبر میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

    جنرل عاصم ملک

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے قبل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کون ہیں؟

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

  • یو اے ای میں رہا کیے گئے پاکستانی قیدیوں کو جلد لائیں گے، معید یوسف

    یو اے ای میں رہا کیے گئے پاکستانی قیدیوں کو جلد لائیں گے، معید یوسف

    اسلام آباد: مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں رہا کیے گئے پاکستانی قیدیوں کو جلد لائیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کو معلومات کے لیے ویب سائٹ بنا رہے ہیں۔

    معید یوسف نے کہا کہ جو مسافر ہوٹل میں قرنطینہ چاہتے ہیں وہ اپنے اخراجات کریں، بہت سے مسافروں نے ہوٹل جانے سے انکار کردیا ہے، مسافر ہوٹل کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے تو حکومتی قرنطینہ میں جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو پالیسی بنائی ہے وہ سب کو فالو کرنا ہوگی، اندرون ملک پروازیں اس وقت بند ہیں اور تاحکم ثانی بند رہیں گی، بھارت میں موجود 41 پاکستانی کل صبح واپس پہنچ جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: 20 اپریل کے بعد 6 ایئرپورٹس کھولے جائینگے، معید یوسف

    ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی مشکلات میں ہیں ہمیں احساس ہے، آج فیصلہ کیا گیا 20 اپریل کے بعد 6 ائیرپورٹس کھولے جائیں گے۔

    معید یوسف کے مطابق 4 اپریل کو ہم نے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولی ہے، اب تک ہم 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لاچکے ہیں، آج سے 11 اپریل تک 6 پاکستان کے ایئرپورٹ کھول دئیے ہیں۔

    مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ لائحہ عمل کے تحت وفاق نے پاکستانیوں کی واپسی کا پورا نظام بنایا، ہمیں احساس ہے فوری طور پر 35 ہزار پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی مزدور طبقہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • 20 اپریل کے بعد 6 ایئرپورٹس کھولے جائینگے، معید یوسف

    20 اپریل کے بعد 6 ایئرپورٹس کھولے جائینگے، معید یوسف

    اسلام آباد: مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشکلات میں ہیں ہمیں احساس ہے، آج فیصلہ کیا گیا 20 اپریل کے بعد 6 ائیرپورٹس کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل کے بعد 6 ایئرپورٹس کھل جانے سے 7 ہزار تک پاکستانی ہر ہفتے آسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے صبر کیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، 21 مارچ کو ہم نے فضائی حدود بند کی تھی، محفوظ طریقے سے تمام پاکستانیوں کو واپس لارہے ہیں۔

    معید یوسف کے مطابق 4 اپریل کو ہم نے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولی ہے، اب تک ہم 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لاچکے ہیں، آج سے 11 اپریل تک 6 پاکستان کے ایئرپورٹ کھول دئیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، پاکستان کا سرحدیں مزید دو ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

    مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ لائحہ عمل کے تحت وفاق نے پاکستانیوں کی واپسی کا پورا نظام بنایا، ہمیں احساس ہے فوری طور پر 35 ہزار پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی مزدور طبقہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیدی جو رہا ہوئے ہیں وہ بھی ہماری ترجیح ہیں، طورخم اور چمن پر قرنطینہ کا انتظام کردیا گیا ہے، رواں ہفتے افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپس لائیں گے، ایران بارڈر کو بھی حفاظتی انتظامات کے بعد کھول دیا جائے گا۔

  • افغان صدر اشرف غنی نے قومی سلامتی کے مشیر کا استعفیٰ منظور کرلیا

    افغان صدر اشرف غنی نے قومی سلامتی کے مشیر کا استعفیٰ منظور کرلیا

    کابل : افغان صدر اشرف غنی نے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے تین اعلیٰ عہدیداران کے استعفے منسوخ کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے سیکیورٹی امور پر اختلافات کے باعث پیش کیے گئے ملکی سطح کے تین اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداران کے استعفے قبول کرنے سے انکار کردیا جب کہ قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کو وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی، وزیر داخلہ وایس بارمک اور افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ معصوم استانکزئی نے ہفتے کے روز قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کے مستعفی ہونے اپنے استعفے پیش کیے تھے۔

    افغان حکومت ترجمان ہارون چکنسوری کے مطابق اشرف غنی نے استعفیٰ دینے والے تینوں اعلیٰ عہدیداران کے استعفے منسوخ کرتے ہوئے کام جاری رکھنے اور سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی ہدایات جاری کی۔

    افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تینوں افسران کو دہشت گردوں کے تازہ حملوں سے نمٹنے کے لیے حل تلاش کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سنہ 2019 میں ہونے والے صدراتی انتخابات حصّہ لینے کا سوچ رہے تھے۔

    خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے ہی افغان طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور جنوری سے اب تک دہشت گردوں کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل سمیت ملک کے مختلف حصّوں میں کئی بم دھماکے کیے جاچکے ہیں۔

  • روس اپنا رویہ تبدیل کرے، پابندیاں ختم کردیں گے، جان بولٹن

    روس اپنا رویہ تبدیل کرے، پابندیاں ختم کردیں گے، جان بولٹن

    واشنگٹن : امریکی حکومت کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ روس پر اس وقت تک پابندیاں عائد رہے گی جب تک روس اپنا رویہ تبدییل نہیں کرتا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن دورہ یوکرائن کے موقع پر جمعے کے روز کہا ہے کہ جب تک روسی حکومت اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتی اس وقت تک امریکی پابندیاں عائد رہے گی۔

    جان بولٹن نے یوکرائنی صدر پیٹرو شینکو سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ امریکی حکومت نیٹو اتحاد میں شامل پر ہونے پر یوکرائنی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ تھا کہ یوکرائن کی حکومت کو تاحال عسکری، سیاسی میدان میں مزید اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اسے مغربی اتحاد کی رکینیت مل سکے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوئرٹ نے بیان میں روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ روس نے اپنے ہی شہریوں کے خلاف کیمیکل یا بائیولوجیکل ہتھیار کا استعمال کیا، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ روس پر نئی پابندیوں کا اطلاق بائیس اگست سے ہوگا، اطلاق کے بعد روس حساس الیکٹرانک آلات اور دیگر ٹیکنالوجی کو درآمد نہیں کرسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے روس کے خلاف امریکہ کی اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔

  • مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ دورہ ایران مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ دورہ ایران مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ دورہ ایران مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

    ایران کے دورے کے دوران لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے ایرانی ہم منصب علی شامخانی، وزیرداخلہ اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں، جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال ہوا۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے اتفاق کیا کہ ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ملک سکیورٹی معاملات خصوصاً سرحدی سیکورٹی کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اس کے لئے مشترکہ کمیشن سمیت مربوط میکنزم بنانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے اور اس ضمن میں دونوں ملک مزید بات چیت جاری رکھیں گے۔

    جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے مسلم امہ کے اتحاد اور داعش سمیت مشترکہ خطرات سے ملکر نمٹنے پر زور دیا ہے۔

    janjua (2)