Tag: مشیر برائے محنت سعید غنی

  • جتنی اچھی تقریر کرلو، تالیاں گو نواز گو پر بجتی ہیں، نثار کھوڑو

    جتنی اچھی تقریر کرلو، تالیاں گو نواز گو پر بجتی ہیں، نثار کھوڑو

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جتنی اچھی تقریر کرلو تالیاں گو نواز گو پر ہی بجتی ہیں اور پی پی نے 2 دن کے نوٹس پر ملین مارچ کر کے دوسروں کا صفایا کردیا۔

    وہ یوم مزدور کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مزدوروں سے یکجہتی کے لیے گھروں سے نکلے ہیں اور محنت کشوں کو جائز حقوق دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    سندھ کے سنیئر وزیر نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ آج 12 مئی نہیں جوپیپلزپارٹی کےکارکنان پرکوئی گولی چلائے یا کراچی میں خون کی ہولی کھیلے اب دہشت گرد اس شہر کو تاریکیوں میں نہیں دھکیل سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ پی پی نے آمرکی گود والوں اورمشرف کے ریفرنڈم والوں کو دیکھ لیا ہے اور اب وزیراعظم نوازشریف کودکھائیں گے کہ مقابلہ کیسےکرتے ہیں اور پیپلز پارٹی کس طاقت کا نام ہے؟

    نثارکھوڑو نے کہا کہ نوازشریف کو معززعدالت نے بھی چورکہہ دیا ہے اس لیے اب انہیں مستعفی ہونا پڑے گا اور میں ہزاروں تقریریں کرلوں یا کتنی ہی جوشیلی تقریر کیوں نہ کروں لیکن تالیاں گونوازگو پرہی بجتی ہیں کیوں کہ عوام کی عدالت کا فیصلہ ہے۔

    اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور مشیر محنت سعید غنی کا کہنا تھا کہ چار سال ہو گئے ہیں لیکن پی آئی اے اور اسٹیل ملز کا وہی حال ہے اور کسان، مزدور و محنت کش پریشان اور بے حال ہیں جب کہ حکمراں مزے لوٹ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی طرح وزیراعظم پاناما کی جے آئی ٹی پر بھی اثر انداز ہوں گے اور اگر نواز شریف شفاف اور صاف تحقیقات پر یقین رکھتے ہیں تو استعفی دے کر تحقیقاتی ٹیم کو آزادانہ کام کا موقع فراہم کریں۔

     

  • کراچی میں تنظیم نو کر رہے ہیں،لوگ تبدیلی دیکھیں گے،مولا بخش چانڈیو

    کراچی میں تنظیم نو کر رہے ہیں،لوگ تبدیلی دیکھیں گے،مولا بخش چانڈیو

    کراچی : سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل کا تہیہ کر لیا ہے کراچی والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔

    مشیر اطلاعات پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے دشمن اور دوست نہیں بلکہ ہم جمہوریت کے دوست ہیں اورہمیں پاکستان کی سالمیت عزیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پیپلز پٔارٹی کا گڑھ ہے پیپلز پارٹی کی یہاں جڑیں گہری بھی ہیں اور مضبوط بھی ہیں جس کا ثبوت پی ایس 127 کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی کے امیدوار کی کامیابی ہے جس پر کراچی کے عوام کے شکر گذار ہیں۔

    کراچی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تنظیم نو کر رہے ہیں جس کے بعد کراچی کے عوام ایک الگ پیپلز پارٹی دیکھیں گے جواں سال قیادت کراچی کے لیے پرعزم ہے ہم نے کراچی کے عوام سے بے وفائی نہیں کی بلکہ کبھی اپنوں کی بے وفائی نے اور کبھی غیروں کی سازشوں نے ہمیں کراچی میں پنپنے نہیں دیا۔

    انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پردیسی جتنی مرضی باتیں کر لے پیپلز پارٹی میرے خون میں شامل ہے،کراچی میں مسافر سیاستدان سینیٹ کی ادھار کی سیٹ پر بھنگڑے ڈال رہا ہے۔

    میں ایسے ناکام سیاستدانوں سے کہتا ہوں کہ مجھ پر الزام لگانے کے بجائے حیدر آباد جاﺅ اور مولا بخش چانڈیو کے خلاف بول کے دکھاﺅ۔