Tag: مشیر خزانہ شوکت ترین

  • مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ،ایوب آفریدی کا استعفی منظور

    مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ،ایوب آفریدی کا استعفی منظور

    اسلام آباد : چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔

    ایوب آفریدی کے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں ، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔

    وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے باضابطہ منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر اوورسیز لگا دیا گیا ہے۔

    ایوب آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیالیکن مشترکہ اجلاس کےباعث انتظار کاکہا گیا، سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے صوابدید ہے جسےچاہیں ذمےداری دیں، وزیراعظم کوئی ذمے داری نہیں بھی دیں گے تو اعتراض نہیں، اوزیراعظم نےموقع دیا قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔

  • پاکستان اور  آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پاگئے،  اسی ہفتے معاہدے کا امکان

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پاگئے، اسی ہفتے معاہدے کا امکان

    اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں ، معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا، میں تو اس حوالے سے ایک دو روز کی بات کر رہا ہوں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے،آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے،آئی ایم ایف کو یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

    نیشنل بینک پر سائبر حملے کے حوالے سے مشیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر ،نیشنل بینک کے بعد مزید سائبر حملوں کاخدشہ ہے، دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں لیٹ نہیں ہوں گی، صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دےرہے ہیں،مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے،عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں، ڈالر کےایکسچینج ریٹ کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں گے۔

    اس سے قبل مشیرخزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے باعث صنعت و تجارتی شعبے کو مسائل کا سامنا رہا اور مصنوعات کی سپلائی چین متاثر ہوئی ، وسیع تر اصلاحات پر مشتمل یہ نظام تجارتی سرگرمیاں بڑھائے گا۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں کا جی ڈی پی اور گروتھ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے،پاکستان سنگل ونڈو گورننس اور تجارتی سرگرمیوں کا آسان ترین نظام ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے، گزشتہ 2 سال میں عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی، پیداواری لاگت اور شپنگ کے اخراجات بہت زیادہ بڑھے۔

    مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تجارتی مرکز اور ٹرانزٹ کےمنصوبے کیلئےکوشاں ہیں، وسطی ایشیاودیگرخطوں کےدرمیان تجارت بڑھانے کے اقدامات کئے ، نئے نظام سے جعل سازی اور کرپشن کا موثر طور پر خاتمہ ہوگا۔