Tag: :مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

  • ’30جون سے یکم نومبر تک پاکستان کے قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا’

    ’30جون سے یکم نومبر تک پاکستان کے قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا’

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل فیصلے کرکے معیشت کو استحکام دیا ، پوراسال اسٹیٹ بینک سے ایک ٹکہ بھی قرضہ نہیں لیا تاہم 30جون سے یکم نومبر تک پاکستان کے قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت نے مشکل فیصلے کرکے معیشت کو استحکام دیا، پہلی چیز جوحکومت نے فیصلہ کیا کہ عوام ہر پالیسی کا محور ہے۔

    عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت نے صاحب حیثیت سے ٹیکس کلیکشن کو ترجیح دی ، کورونا سے پہلے ٹیکس ہدف میں 17فیصد اضافہ ہوا ، حکومت نے اپنے اخراجات کو زبردست طریقے سے کنٹرول کرنےکافیصلہ کیا۔

    مشیر خزانہ نے کہا شہری حکومت اور فوج کے اخراجات منجمد ہوئے ، حکومت نے پوراسال اسٹیٹ بینک سے ایک ٹکہ بھی قرضہ نہیں لیا، وزیراعظم ہاؤس سمیت دیگر اداروں میں اخراجات کم کئےگئے۔

    معاشی بہتری کیلئے اقدامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو دنیاسےجوڑنےکیلئےحکومت نے بڑے اقدامات کئے، حکومت نے خام مال کی قیمتوں پر ٹیکسز بھی ختم کئے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔

    عبدالحفیظ شیخ نے مزید بتایا کہ بیرونی تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر سے گرا کر صفر کیا گیا، احساس پروگرام کا بجٹ 100 سے بڑھا کر 192 ارب روپے کیا گیا، قومی پروگرام میں کم ترقی یافتہ علاقوں کیلئے بڑی رقم رکھی گئی ہے۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن کیلئے ایک ایسا پیکج دیا گیا جس میں ایف بی آر کا ڈر نہ ہو، حکومت نے پورا سال بجٹ کے علاوہ کوئی سپلیمنٹری بجٹ نہیں دیا، کورونا وائرس کے دوران 1250 ارب روپے کا پیکج دیا گیا اور ایک کروڑ 60 لوگوں کو شفاف طریقےسے رقم دی گئی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے 5 ہزار ارب روپے ماضی کا قرض ادا کیا اور 30جون سے یکم نومبر تک پاکستان کے قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

  • ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری

    ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیکسٹائل مصنوعات سےایڈیشنل کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانےکی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے اور اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے غور کیا گیا۔

    ای سی سی نے ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانےکی منظوری دے دی جبکہ ثقافت ڈویژن کے اخراجات کیلئے8کروڑ50لاکھ روپے ضمنی گرانٹ اور اسلام آبادہائیکورٹ کیلئے10کروڑ20لاکھ روپےتکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔

    اجلاس میں ا سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے 3.8 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی ،یہ رقم رواں مالی سال اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہوں کیلئےاستعمال ہوگی۔

    اجلاس میں امیونائزیشن پروگرام کے بجٹ کو ترقیاتی بجٹ سے ریونیو بجٹ پر منتقل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

    گذشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں معذورافراد اسکیم کے تحت ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کرنےکی حد بڑھانے کی اجازت دی تھی ، جس کے تحت گزشتہ دس سال میں گاڑی نہ خریدنے والے اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

    پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی تھی جبکہ کمیٹی نے این سی او سی کے لیے 21 کروڑ 96 لاکھ 31 ہزار کی تکنیکی ضمنی گرانٹ ، وزارت ریلوے کی اخراجات کےلیے6ارب کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی ، 50کروڑ ماہانہ کی رقم تنخواہوں، پنشن اور ضروری اخراجات پر خرچ ہوں گے۔

    اجلاس میں دینی مدارس کےلیے9 کروڑ 61 لاکھ کی ضمنی گرانٹس اور ’’سب کیلئے ہنر‘‘ پروگرام کیلئے 16 کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی ، جبکہ گندم کی درآمد کا معاملہ مزید غور کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا۔

  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی

    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، ای سی سی 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    ای سی سی نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ، کےالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے  گا، صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی۔،

    اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت37لاکھ مستحقین کیلئے29ارب 72 کروڑ روپے امداد کی بھی منظوری دی گئی، مستحقین کو12ہزار روپے فی کس امداد فراہم کی جائے گی ، رواں مالی سال احساس پروگرام کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا تخفیف غربت ڈویژن نے31لاکھ نئےمستحقین کوامداد کی سفارش کی تھی جبکہ گھریلو صارفین کو 74 ارب روپے مالیت کی درامدی ایل این جی کی فراہمی پر غور کیا گیا ، سوئی ناردرن نےبتایا91فیصدگھریلوصارفین121روپےماہانہ بل اداکرتےہیں۔

    ای سی سی نے اوگرا کو  معاملہ کو حل تلاش کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا گیس شعبے  میں گردشی قرض روکنے کیلئے معاملے  پر پالیسی سازی ہوگی۔

    اجلاس میں موسم ربیع کی یوریا کھادضروریات کیلئےایل این جی پر 96کروڑروپے سبسڈی کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا فروری یوریا کے 2 لاکھ فاضل ذخائر کیلئے 2 بند یوریا پلانٹس کوایل این جی پرچلایا جائے گا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ایگریٹیک، فاطمہ فرٹیلائزرزکو جولائی ،ستمبر میں کم قیمت پر ایل این جی دی جائے گی جبکہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کیلئے4 ارب 59 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    یاد رہے 22 جون کو ہونے والے اجلاس میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات کی منظوری اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی اجازت دیدی گئی تھی۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نجی شعبے کیلئے گندم کی درآمد کیلئے کوئی حد نہیں ہوگی، صوبائی حکومتوں کو فوری گندم کی ریلیز کی پالیسی کے اعلان کا کہا جائے گا۔

    اجلاس کے دوران سی ڈی اے کو میٹرو کی ادائیگیوں کی مد میں ڈھائی ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی اور شہدا کے اہل خانہ کو ادائیگی کیلئے 20 کروڑ کی گرانٹ کی سمری کی بھی منظوری دی۔

    اعلامیے کے  مطابق اسلام آباد پولیس کے شہدا کے اہلخانہ کو  3.6 کروڑ کی فراہمی اور  اسلام آبادپولیس کے 10.5کروڑ  کے  واجبات کی ادائیگی کی سمری منظور کی گئی تھی۔

  • کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

    کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی منظور کرلی گئی، جس کے بعد پاکستان میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں گزشتہ روز رہ جانیوالے 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کپاس کی امدادی قیمت مقررکرنےکی سمری منظور نہ کی جاسکی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا متعلقہ وزارت کاشتکاروں کی براہ راست اعانت کیلئے تجاویز دے اور وزارت کو ہدایت دی گئی کہ کپاس کی پیداواربڑھانے،معیاری بیج ودیگرسہولتیں دی جائیں۔

    اجلاس میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی منظور کرلی گئی جبکہ آرایل این جی قیمت فروخت کی پالیسی گائیڈلائنزدینےکی سمری مؤخر کردی۔

    گذشتہ روز مشیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا تھا پاکستان کمرشل قرضوں کی ری فنانسنگ کیلئے رجوع نہیں کریں گا جبکہ مفاہمتی یادداشت کوکابینہ کی منظوری سےمشروط کردیا تھا۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی عمارتوں کی مرمت کیلئے 36 کروڑروپے ، سندھ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے38 کروڑ 36 لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ اور وزرات ہاوسنگ کو پی ڈبلیوڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 29 کروڑ روپے گرانٹ منظور کی گئی۔

    ای سی سی نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ سے متعلق پالیسی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی تھی، کمیٹی وزیراعظم کی سربراہی میں خزانہ اورتجارت کے مشیروں پرمشتمل ہوگی۔ کمیٹی میں وزیرمنصوبہ بندی اورمشیرتحفیف غربت سمیت 8 افراد شامل ہوں گے۔

  • رمضان سے قبل ہی عوام کیلئے بڑی خبر

    رمضان سے قبل ہی عوام کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 2.5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔

    ای سی سی نے2.5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق سمری پر فیصلہ مؤخر کردیا۔

    اجلاس میں کارکےکیس میں لیگل فیس کیلئے1.5ملین ڈالرکی سپلیمنٹری گرانٹ اور احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل پر30جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی ، ملک بھر میں ایک کروڑ 20لاکھ افرادمیں رقوم تقسیم کی جائیں گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے84 کروڑکےسبسڈی چارجز کی منظوری دے دی گئی جبکہ پاکستان نیوکلیئر یگولیٹری اتھارٹی کیلئے9 کروڑ سے زائد کی ضمنی گرانٹ اور پنجاب رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے50 لاکھ کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کےپی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے قیام کے پیشگی فنڈ جاری کرنے بھی کی منظوری دی۔

  • ای سی سی اجلاس، کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری

    ای سی سی اجلاس، کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا سے متعلق آلات،دواؤں کی خریداری کیلئے 5ارب کی منظوری اور الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں کورونا سےمتعلق آلات،دواؤں کی خریداری کیلئے5ارب کی منظوری دی گئی، 5 ارب کی منظوری این ڈی ایم اے کے لیے دی گئی جبکہ کے الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی کی قیمت فی یونٹ 2روپے89پیسے تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی، بجلی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن 3ماہ بعدجاری ہوگا۔

    ای سی سی نے نیشنل الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے مراعاتی پیکیج پرکمیٹی قائم کردی ، کمیٹی ایک ماہ کے عرصے میں جامع سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی میں ڈی سی پلاننگ کمیشن، پیٹرولیم حکام اور دیگر وزارتوں کے نمائندے شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ روپےکی قدرمیں کمی،پی ایس او،تیل کمپنیوں کوخسارہ معاملےپرمہلت طلب کرلی گئی ہے جبکہ ایل پی جی ایئر مکس کے منصوبوں پربلوچستان حکومت سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اجلاس میں فاٹا میں نادرامنصوبےکے لئے ضمنی گرانٹ ، پائیدارترقی کےاہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے 5ارب کی ضمنی گرانٹ اور وزارت ہاؤسنگ اینڈور کس کیلئے27کروڑ50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

    خیال رہے نیپرا نے جولائی 2016 سےمارچ 2019 تک کے الیکٹرک کو فیول ایڈجسٹمنٹ بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی، سرچارج چار روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کے حساب سے لگے گا، جس کے تحت کے الیکٹرک جولائی 2016 سےمارچ 2019 تک کے سابقہ بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سر چارج وصول کرے گی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ، ایچ ای سی کیلئے5 ارب روپے کی گرانٹ  منظور

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ، ایچ ای سی کیلئے5 ارب روپے کی گرانٹ منظور

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی جبکہ ایچ ای سی کےلیے5 ارب روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، کمیٹی کےاجلاس میں8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ کے الیکٹرک کے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے معاملہ بھی زیر غور آیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ای سی سی نے معاملے پر کمیٹی قائم کردی، آئندہ ہفتے دوبارہ غور ہوگا جبکہ ایچ ای سی کےلیے5 ارب روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹ ، اسٹریٹجک ڈیویلپمنٹ پلاننگ سیل کےلیےڈیڑھ کروڑ کی گرانٹ اور ایئر فورس کیلئے انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاونس کیلئے کی منظوری دے دی گئی۔

    کمیٹی نے قانونی چینلز کے زریعے ترسیلات زر بڑھانے سے متعلق تجاویز کی بھی منظوری دی جبکہ اجلاس میں سعودی عرب کے نجی شعبہ کی طوارقی اسٹیل مل کی بحالی اور بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویل کےلئے سبسڈی پرغور کیا گیا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹرک پاور ایکٹ1997میں ترمیم کی منظوری دے دی ، اب نیپرا سالانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر ٹیرف کا تعین کرسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاور ایکٹ 1997میں ترامیم کی منظوری دی گئی، وزارت توانائی نےپیداوار،ترسیل،تقسیم میں ترامیم تجویزکی تھیں۔

    وزارت خزانہ نے کہا بجلی کے یکساں ٹیرف، مارکیٹ آپریشن اورتعین کے اموربہتر ہوں گے ، نیپرا سالانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر ٹیرف کا تعین کرسکے گا، ای سی سی نےنیپرا ایکٹ میں تجویز ترامیم میں تصحیح بھی کی، وزارت توانائی ترامیم کی کابینہ اور پارلیمنٹ سے منظوری لے گی۔

    یاد رہے 30 دسمبر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 15جنوری سے کپاس کی درآمد پرعائد 10فیصد ڈیوٹیاں ختم کرنے اور وسط ایشیائی ریاستوں کی کپاس کو طور خم سے درآمد کرنے کی اجازت دی تھی، فیصلے سے ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے میں مدد ملےگی۔

    کمیٹی نے پاک فوج کے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کیلے 6ارب 20کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دی تھی جبکہ تیل وگیس کی تلاش کا کام کرنے والی دو سرکاری کمپنیوں کو ابوظہبی میں تیل وگیس کی تلاش کی اجازت بھی دی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت آج ہوگا، اجلاس میں متعدد مالیاتی امور زیر غور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں تمباکو پر عائد سیس کے ریٹس کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں یوریا کی رسد میں کمی دور کرنے کے اقدامات سے متعلق فیصلہ ہوگا، ملک میں موجود گندم کے ذخائر سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ نان ریزیڈنٹ کمپنیوں پر عائد ٹیکسوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

    اس سے قبل 28 اگست کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

    اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی مالی سال 20-2019 کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مزید 4097 ملین روپے اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو فروری تا مئی کی تنخواہ ادا کرنے کے لیے 128 ملین روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔

    گزشتہ اجلاس میں گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دینے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔

  • ڈالرکی قیمت میں کمی کے لیے حفیظ شیخ کی ڈیلرز سے ملاقات

    ڈالرکی قیمت میں کمی کے لیے حفیظ شیخ کی ڈیلرز سے ملاقات

    اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں ڈیلرز نے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سمیت کئی اہم تجاویز دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطا بق فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملک بوستان کی قیادت میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملک میں فارن ایکسچنج کی بہتری کے لیے تجاویز دی گئیں۔

    ملاقات کے دوران ملک بوستان نے بتایا کہ پاکستان سے افغانستان اور ایران میں ڈالر اسمگل ہورہا ہے،ڈالر کی کمی میں اسمگلنگ کا بھی ایک کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، روزانہ 6ملین ڈالرملک سے باہرچلےجاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈالر باہر لےجانے کی حدپرنظرثانی کرے،کچھ ڈیلرزانڈر انوائسنگ کرکےقومی خزانےکونقصان پہنچارہےہیں۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے فاریکس ڈیلرز کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کا بہاؤبہتر بنانےکے لیے ڈیلرزکی تجاویزپرمثبت پیشرفت ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں روپےکی قدرمیں زبردست اضافہ دیکھا گیا تھاجبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے41 پیسے کم ہو کر 149 روپے 50 پیسے پر آگئی، انٹر بینک میں آج ڈالر 149 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ، ڈالر ایک روپیہ سترپیسے سستا ہوکرایک سو پچاس روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ کاروبار کے دوران ڈالر مزید سستا ہوا اور اس کی قیمت 1.70 روپے کم ہوئی، جس سے ڈالر 150 روپے پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ بڑی ادائیگیاں تھیں تاہم اب ترسیلات زر میں اضافے سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

    سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالرکی خریداری کارجحان کم اورفروخت بڑھ گئی ہے، آنےوالےدنوں میں روپیہ مستحکم اور ڈالر 4 سے 5روپےسستاہوگا۔