Tag: مشیر قانون

  • شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

    شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

    کراچی: شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ اتوار کو ویکسین کی کمی ہوئی جو اب فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ایک اور کووڈ ویکسین سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس اسپتال کو نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا تھا، ہم نے اسپتال نجی شعبے سے لے کر کے ایم سی کے حوالے کیا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کے ایم سی اسپتال کو فعال کیا، ویکسین سپلائی میں کمی نہ ہونے کا اسد عمر نے یقین دلایا عمل نہیں کیا، کرونا ویکسین کی کمی سامنے آئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑی تعداد میں لوگ شناختی کارڈ کے حامل نہیں ہیں، گزشتہ اتوار کو ویکسین کی کمی ہوئی اب فراہم کی گئی ہے۔

    مشیر قانون کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا حامی ہوں، این آئی سی وی ڈی، جناح اسپتال اور سول اسپتال میں ملک بھر سے لوگ آتے ہیں۔ سندھ حکومت ملک بھر کے مریضوں کی خدمت کرتی ہے۔

  • عدالت نےمشیرقانون سندھ کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیا

    عدالت نےمشیرقانون سندھ کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نےمشیرقانون مرتضی وہاب کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیا،مرتضی وہاب کو لاکالجزکےبورڈآف گورنرز کی سربراہی سے ہٹانےکاحکم بھی جاری۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں مشیرقانون وزیراعلیٰ سندھ کے کابینہ اجلاس میں شرکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے سماعت کے دوران ریماکس دیے کہ مرتضی وہاب مشیرہیں وزیر نہیں۔کابینہ اجلاس میں شرکت کیسے کرتےرہے؟۔

    ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نےفیصلے میں لکھا کہ آئین کی رو سےمشیر کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نےمرتضی وہاب کو لا کالجزکےبورڈ آف گورنرزکی سربراہی سےبھی ہٹادیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی تھی وزیراعلی سندھ نے پانچ مشیر رکھے ہوئے جو کابینہ اجلاس میں وزرا کے اختیارات استعال کرتے ہوئے شرکت کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کو کابینہ اجلاس کی حاضری شیٹ لانے کی ہدایت کی تھی۔