Tag: مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان

  • وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے جلد  قانون سازی کی ہدایت

    وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے جلد قانون سازی کی ہدایت

    اسلام آباد : مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےانتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے قانون سازی جلد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے صدر کے آئندہ خطاب پر مشاورت کی گئی۔

    صدر کی جانب سے پارلیمانی بزنس کو پیپر لیس کرنے کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انتخابی اصلاحات سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کیلئے کوششوں کو بھی سراہا۔

    صدر مملکت نے کہا جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے ای وی ایم ٹیکنالوجی ضروری ہے ، بابر اعوان نے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ آئین میں درج اسمبلی کے ایام پورے کریں گے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ووٹ کاحق اوورسیزپاکستانیوں کیلئےآئینی تقاضاہے، موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں سےکیاوعدہ پورا کرے گی۔

    مشیر پارلیمانی امور نے کہا وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے قانون سازی جلد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے،وزیراعظم

    الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بجٹ سیشن اور الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

    بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، دونوں ایوانوں میں اس پراسس پر قوم کی نظریں ہیں، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

    مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ انتخابی عمل کا مستقبل ہےہرصورت قانون سازی ہونی چاہیے، اوورسیزکوووٹنگ کا حق دینےکیلئےقانون سازی حتمی مرحلےمیں ہے۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، شفاف انتخابات،اوورسیز سےکیاوعدہ ہرصورت پوراکیاجائے گا ،اپوزیشن کے ہتھکنڈے منشور پر عملدرآمد سے نہیں روک سکتے۔