Tag: مشی گن

  • راستے میں پڑا قیمتی پتھر جس کی اہمیت کا کسان کو اندازہ نہ تھا!

    راستے میں پڑا قیمتی پتھر جس کی اہمیت کا کسان کو اندازہ نہ تھا!

    کبھی کبھی راستے کا پتھر بھی اتنا قیمتی ہوتا ہے کہ کسی شخص کے وارے نیارے کرسکتا ہے، امریکی ریاست مشی گن میں ایک کسان کے راستے پر عشروں سے نایاب شہاب ثاقب کا ٹکڑا پڑا رہا مگر وہ اس سے بے خبر رہا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ مشی گن کا ہے جہاں ایک کسان کے کھیت کے راستے پر شہاب ثاقب سے ٹوٹ کر گرنے والا پھتر کئی سالوں سے موجود رہا مگر کسی نے اس طرف توجہ نہ دی، نایاب شہابِ ثاقب کا ٹکڑا ہونے کے باعث یہ پتھر سائنسی اور مالیاتی خزانے کے مترادف اور اس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دس کلو وزنی یہ پتھر 80 برس سے ایک ہی جگہ موجود تھا، تاہم حالیہ دنوں میں سائنس دانوں نے اس کی شناخت کرتے ہوئے اسے غیرمعمولی آسمانی خزانہ قرار دیا ہے۔

    سینٹرل مشی گن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی مونا سربیسکو نے 2018 میں اسے پہلی بار دیکھا تھا اور وہ اس کی غیرمعمولی افادیت کو سمجھ گئی تھیں، ماہرین کے مطابق پتھر کی قیمت 75 ہزار ڈالرز یعنی پاکستانی سوا دوکروڑ روپے تک ہوسکتی ہے۔

    مونا کے مطابق ’یہ میری اب تک کی زندگی کا سب سے اہم سائنسی اور قیمت کے لحاظ سے اہم ترین پتھر ہے، آسمانی پتھر کا نام ’ایڈمورمیٹیورائٹ‘ رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس قیمتی پھتر میں فولاد اور چاندی بھی (نِکل) شامل ہے، اس حوالے سے کسان کا کہنا تھا کہ وہ 1988 سے کھیت میں کام کررہے ہیں جب کہ یہ پتھر دروازے کو روکنے کے کام آتا تھا۔

  • امریکی لڑاکا طیاروں نے فضاء میں اڑتی ایک اور ‘مشکوک شے’ مار گرائی

    امریکی لڑاکا طیاروں نے فضاء میں اڑتی ایک اور ‘مشکوک شے’ مار گرائی

    مشی گن: : امریکا نے ریاست مشی گن کی فضاء میں ایک اور مشکوک شے کو مار گرایا، ہورن جھیل کے اوپر اُڑتی شے کو صدر بائیڈن کے حکم پر نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے ایک اور مشکوک شے مار گرائی، ہورن جھیل کے اوپر اُڑتی شے کو صدر بائیڈن کے حکم پر نشانہ بنایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی امریکی افواج نے کینیڈین سرحد کے قریب اڑن آبجیکٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق چینی جاسوس غبارے مار گرانےکہ بعد سےامریکی ائیرفورس ہائی الرٹ ہے، ایک ہفتے کے دوران امریکی فوج نے چوتھی اڑتی شے کومار گرایا ہے۔

    یاد رہے جمعہ کے روز ریاست الاسکا کی فضا میں موجود پر اسرار چیز کو امریکی لڑاکا طیارے نے مار گرایا تھا اور بتایا جا رہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر پُر اسرار چیز کو مار گرایا گیا۔

    ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی کا کہنا تھا کہ کار کی سائز کی چیز ریاست الاسکا میں 40 ہزار کی فٹ کی بلندی پر دیکھی گئی تھی، آبجیکٹ کی اصلیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا۔

  • آئی فون کا چارجر پھٹ گیا، خاتون کی گردن متاثر، اسپتال منتقل

    آئی فون کا چارجر پھٹ گیا، خاتون کی گردن متاثر، اسپتال منتقل

    نیویارک: آئی فون کے چارجر میں اسپارک ہونے سے خاتون کی گردن جل گئی، خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں خاتون اس وقت اپنی گردن جلا بیٹھی جب وہ آئی فون کو چارج کرنے کے لیے پلک میں لگا رہی تھی کہ پلک میں صحیح طرح سے چارجر نہ لگنے کی وجہ سے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون نے نیکلیس پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس کی گردن متاثر ہوئی تھی، خاتون کی عمر 19 سال بتائی گئی ہے تاہم ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

    خاتون کوزخمی حالت میں مشی گن کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی چوٹ کو دوسرے درجے کی قرار دیا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی ایکسرے رپورٹ کلیئر آئی ہے انہیں کوئی دوسری انجری نہیں ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون کی گردن سے نیکلیس اتار کر انہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر کیریسا کا کہنا ہے کہ موبائل چارج کرتے وقت چارجر خاتون کے نیکلیس سے ٹکرا رہا تھا جس کی وجہ سے خاتون کو کرنٹ لگا ہے۔

    ڈاکٹر برنس کا کہنا تھا کہ کم وولٹیج کی وجہ سے بھی اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں یا پھر وولٹیج ایک دم زیادہ آجائیں تو بھی موبائل بیٹری یا چارجر پھٹ جاتا ہے۔

    رپورٹ میں خاتون اور بچوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے کہ موبائل چارج کرتے وقت احتیاط برتیں اور موبائل کو سوتے وقت اپنے سے دور رکھیں۔

    رپورٹ کے مطابق آئی فون کے 64 چارجر میں سے 58 فی صد چارجرز الیکٹریکل اسٹرینتھ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں۔

  • امریکہ میں دودھ پیتے بچے کی فائرنگ‘ 2 بچے زخمی

    امریکہ میں دودھ پیتے بچے کی فائرنگ‘ 2 بچے زخمی

    شکاگو : امریکی ریاست مشی گن میں حادثاتی طور پر دودھ پیتے بچے کی فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مشی گن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچے سے حادثاتی طور پر گولی چلنے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثاتی طور پرگولی چلنےکا واقعہ مشی گن کے علاقے دیئربورن میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں دن میں بچوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔


    کیلیفورنیا، طالب علم نے ہم جماعت کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مارلی


    پولیس کا کہنا ہے کہ دودھ پیتے بچے کی فائرنگ سے ایک بچے کے کندھے پر گولی لگی جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دوسرے بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں پراسیکیوٹر سے ملاقات کی جائے گی جس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ اس کیس میں فائرنگ کی دفعات لگائی جائیں یا نہیں۔


    امریکہ، اسکول میں فائرنگ سے ایک معلم اور دو طالب علم زخمی


    امریکی میڈیکل جنرل پیڈریٹریز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہرسال امریکہ میں 1300 بچے فائرنگ کے واقعات میں ہلاک جبکہ 5790 زخمی ہوتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ہرسال بچوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ گن کنٹرول کے سخت قوانین نہ بنانے کی وجہ سے امریکہ میں صورت حال سنگین بنتی جارہی ہے۔


    امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ‘1 طالب علم ہلاک‘ 3 زخمی


    واضح رہے کہ رواں ماہ 14 ستمبرکو امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے اسپوکین میں واقع فری مین ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پریوں کی گزر گاہ ننھے منے دروازے

    پریوں کی گزر گاہ ننھے منے دروازے

    واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن میں ایک چھوٹا سا قصبہ ایسا ہے جہاں جانے والوں کو ایک حیرت انگیز اور کسی حد تک پراسرار شے نظر آتی ہے۔

    یہ پراسرار شے قصبہ میں جا بجا بکھرے ننھے منے سے دروازے ہیں جنہیں پریوں کا دروازہ یا فیری ڈور کہا جاتا ہے۔

    5

    10

    4

    یہ ننھے منے دروازے دراصل مختلف ریستورانوں، دکانوں یا عمارتوں میں بنائے جاتے ہیں۔ ان کے بنانے کا کوئی خاص مقصد نہیں ہوتا۔ یہ خوبصورتی اور وہاں موجود بچوں کو بہلانے کے لیے بنائے جاتے ہیں اور دیکھنے میں یہ بند دروازے کسی فریم کی طرح لگتے ہیں۔

    7

    9

    بعض دروازوں کے اندر ننھی منی سیڑھیاں بھی بنائی گئی ہیں اور یہ سیڑھیاں ایک اور بند دروازے پر منتج ہوتی ہیں، اور دیکھنے میں یوں لگتا ہے کہ اس دروازے کے پیچھے واقعی کوئی پری چھپی بیٹھی ہے۔ یہ دیکھنے والے کو ایک پراسرار سے سحر میں مبتلا کردیتا ہے۔

    6

    مشی گن کے قصبے این آربر میں بنائے جانے والے یہ دروازے دراصل ایک رہائشی جوناتھن بی رائٹ نامی فنکار نے بنائے ہیں۔

    2

    اسے اپنے گھر میں بھی ایک ایسا ہی ننھا سا دروازہ ملا تھا جو اس گھر کی تعمیر کے وقت بنایا گیا تھا۔ اس نے اس دروازے کو بے حد خوبصورتی سے سجایا اور ساتھ ہی قصبے کے نمایاں مقامات پر بھی یہ دروازے بنانے کا کام شروع کردیا۔

    3

    کچھ عرصے بعد رہائشیوں نے ان دروازوں کو وشنگ ویل یا خواہشات کے دروازے کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔

    8

    ان کا عقیدہ ہے کہ یہاں سچ مچ پریاں آتی ہیں۔ وہ خیر سگالی کے طور پر یہاں ان کے لیے سکے، ڈارئنگز اور دیگر اشیا رکھتے ہیں، اس امید پر کہ شاید ان پریوں کو ان کا تحفہ پسند آجائے اور وہ اپنی جادوئی چھڑی گھما کر ان کا بگڑا ہوا کام بنا دیں۔

  • سمندر پر وقت گزارنے سے ذہنی تناؤ کم ہونے میں مدد ملتی ہے،تحقیق

    سمندر پر وقت گزارنے سے ذہنی تناؤ کم ہونے میں مدد ملتی ہے،تحقیق

    مشی گن : ماہرین صحت کے مطابق سمندر کنارے رہنے والے افراد پرہجوم اورعمارتوں میں بسنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پرسکون اور ڈپریشن سے دور ہوتے ہیں.

    تفصیلات کےمطابق ماہرین کے مطابق ڈپریشن میں مبتلا افراد کو سمندر میں لے جانا مفید ثابت ہوسکتا ہے،اور اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ سمندر پر کچھ وقت گزارنے بلکہ اسے دیکھنے سے بھی ذہنی سکون ملتا ہے.

    مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہیلتھ جیوگرافی کے ماہرین نے مطالعے میں سرسبز مقامات کو بھی شامل کیا ہے لیکن اس کے ذہنی صحت پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں.

    ماہرین نے نیوزی لینڈ کے علاقے ویلنگٹن میں رہنے والے مختلف افراد کا جائزہ لیا اور ان سے ذہنی تناؤ کے بارے میں معلوم کیا،ان میں سے جو لوگ قریب سے سمندر کو دیکھتے تھے ان میں بقیہ کے مقابلے میں کم ڈپریشن نوٹ کیا گیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس میں عمر،معاشی حیثیت اور جنس جیسے اہم عوامل کو بھی شامل کرنا ہوگا.

    ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد کو سمندر میں لے جانا مفید ثابت ہوسکتا ہے اور اگر کسی شہر میں سمندر ہے تو وہاں آبادی کے لیے کم خرچ مکانات تعمیر کیے جانے چاہئیں،اس سے عوام کی بڑی تعداد کی ذہنی صحت بہتر ہوسکتی ہے.

  • امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

    مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن کے شہر سینٹ جوزف میں فائرنگ ایک عدالت کے باہر کی گئی جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا جس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

    عینی شاہدی کے مطابق ملزم نے عدالتی اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کی جس سے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں‌ہوسکا تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ ملزم نے عدالتی اہلکاروں‌ پر حملہ کیوں‌ کیا اور اس کے مشتعل ہونے کا سبب کیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت ہوتے ہی اس کے گھر پر چھاپہ مارکر اسی کے زیر استعمال اشیا اور دستاویزات کو قبضے میں لے کر ملزم کی ذہنی کیفیت کا اندازہ کیا جاسکے۔

  • مشی گن:آئس ہاکی میچ میں عوام کی شرکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

    مشی گن:آئس ہاکی میچ میں عوام کی شرکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

    امریکی ریاست مشی گن میں شائقین نے آئس ہاکی میچ میں سب سے زیادہ شرکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ امریکہ میں آئس ہاکی میچ بے حد مقبول ہے اور اس کھیل کے دلدادہ بھی بہت ہیں۔ یہ کھیل عوام بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ مشی گن میں ایک میچ کے دوران دیکھنے کو ملا۔

    نیشنل ہاکی لیگ میں ٹورنٹو میپل لیفس اور ڈیٹروائڈ ریڈ ونگس کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ میچ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

    اس سے قبل دو ہزار آٹھ میں نیو یار ک میں کھیلے جانے والے آئس ہاکی میچ میں اکہتر ہزار تماشائیوں نے شرکت کی تھی۔