Tag: مصباح

  • مصباح کی کوچنگ میں قومی ٹیم کو مسلسل شکستوں کا سامنا

    مصباح کی کوچنگ میں قومی ٹیم کو مسلسل شکستوں کا سامنا

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست ہوئی، ہیڈ کوچ مصباح الحق کے چارج سنبھالنے کے بعد قومی ٹیم اب تک ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔

    تفصیلات کے مطابق مصباح کی کوچنگ میں مسلسل شکستوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد بدقسمتی سے ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں بھی پاکستان کو شکست کا مزا چکھنا پڑا تھا۔

    بعد ازاں آسٹریلیا میں آکر بھی شاہینوں کے لیے فتح کے دروازے بند ہیں، آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کا بھی مایوس کن نتیجہ آیا، پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز کے ہاتھوں اننگز اور پانچ رنز سے شکست ہوگئی۔

    مصباح کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اسکواڈ آسٹریلیا کو سرپرائز کرے گا، ٹیم نے آسٹریلیا کے بجائے پاکستانی فینز کو سرپرائز کردیا۔ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ سیریز میں 17 وکٹیں لینے والے محمدعباس کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ حارث سہیل دونوں پریکٹس میچ میں ناکام ہوئے پھر بھی وہ ٹیم میں شامل ہیں۔

    پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست

    افتخار احمد بھی اپنی سلیکشن کو درست ثابت نہ کرسکے، یاسرشاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیکن 200 رنز بھی دیے، فیلڈنگ میں بھی پاکستان نے خوب بلنڈر کیے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بھی ہار کے ساتھ آغاز کیا، اگلا میچ ایڈلیڈ میں پنک بال سے ہوگا، پاکستان کو حکمت عملی بدلنی ہوگی ورنہ میچ کے ساتھ سیریز بھی ہاتھ سے جائے گی۔

    یاد رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز اور 5 رنز سے ہرا دیا۔

  • قومی ٹیم کے کوچ کے لیے انٹرویو مکمل، وقار یونس بولنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار

    قومی ٹیم کے کوچ کے لیے انٹرویو مکمل، وقار یونس بولنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار

    کراچی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو کا عمل مکمل کرلیا گیا، سابق کوچ وقار یونس بولنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو مکمل کرلیے گئے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مصباح الحق اور محسن حسن خان کا ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو ہوا، آسٹریلیا کے ڈین جونز نے ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس بولنگ کوچ کے لے فیوریٹ ہیں کیونکہ سابق فاسٹ بولر محمد اکرم نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر جلال الدین کو پی سی بی نے انٹرویو کے لیے طلب ہی نہیں کیا، پی سی بی کی پانچ رکنی کمیٹی اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو دے گی۔

    مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی تلاش کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کا فیصلہ بعد میں ہوگا، مصباح الحق ابھی بھی ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

    وقار یونس کے ساتھ صرف معاوضے کے حوالے سے کوئی رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے ورنہ وہ مصباح کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دشواری محسوس نہیں کررہے ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق کے ہیڈ کوچ بننے کی صورت میں ہائی پروفائل بیٹنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں کی جائیں گی بلکہ بورڈ اپنے کوچز میں سے کسی کو ذمہ داری سونپ سکتا ہے۔

  • آؤٹ آف فارم مصباح نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

    آؤٹ آف فارم مصباح نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

    میلبرن : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 18 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے  دیا ہے

    تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے۔

    ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا دو سے تین روز میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلوں گا، مصباح دورہ نیوزی لینڈ سے مستقل خراب فارم کا شکار ہیں اور چھ اننگز میں محض 64 رنز بنا سکے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 31 رنز رہا،

    آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم نے سیریز بھی 2-0 سے گنوا دی، اس شکست پر رنجیدہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہوئے جلد ریٹائر ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

    مصباح نے 71 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا، 124 اننگز میں 4895 رنز بنا رکھے ہیں اور 10 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بنارکھی ہیں۔

    مصباح نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2001ء میں آکلینڈ کے میدان میں نیوزی کے خلاف میچ سے کیا۔

  • پاکستان ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مصباح کی اہلیہ کےساتھ تقریب میں شرکت

    پاکستان ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مصباح کی اہلیہ کےساتھ تقریب میں شرکت

    لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

    چئیرمین پی سی بی شہریا رخان نے بیس سال بعد انگلینڈ کے خلاف جیت کا جشن کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مقامی ہوٹل میں منایا، لندن میں کھلاڑیوں نے فیملی کے ہمراہ عشائیے میں شرکت کی، لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو کپتان مصباح الحق اپنی اہلیہ کے ساتھ تقریب میں جلوہ گر ہوئے، ون ڈے کے کپتان اظہر علی نے شہریار خان سے مصافحہ کیا۔

    Cnti2tzWAAAlHp6

    Cnti4APXEAAMHzw

    کھلاڑیوں نے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے تقریب میں انٹری دی، تاریخی جیت پر کھلاڑی پرجوش دکھائی دیئے، رنگ برنگی شرٹوں میں کھلاڑیوں نے خوب فوٹو سیشن کرایا ۔

    Cnti5KVW8AADRtl

    ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد بھی فیملی کے ہمراہ تھے، ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چئیرمین پی سی بی کو پہلے ٹیسٹ کی جیت کر مبارکباد دی۔

     

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی

    اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کردی گئی، رنگ رنگ تقریب میں کوچ وقار یونس، کپتان مصباح الحق اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

     آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شیڈول کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے کیلئے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی کردی گئی، رنگارنگ تقریب میں کوچ، کپتان سمیت اسٹاف ممبر بھی شریک ہوئے، میگا ایونٹ چودہ فروری سے انیتس مارچ تک مشترکہ طور پر آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا،عالمی میلے میں چودہ ٹیمیں شرکٹ کرینگی۔

     لاہور کے مقامی ہوٹل میں کھلاڑیوں کیلئے سجائے پررنگ تقریب میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے آفیشل کٹ پہن کر ریمپ پر واک کی،اس موقع پر کھلاڑیوں نے نہ صرف تصویریں بنائی بلکہ شاہد آفریدی نے پندرہ رکنی اسکواڈ کے ساتھ سیلفی بھی لی، جس سے تقریب کی رونق کو مزید چار چاند لگ گئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کے موقع پر کپتان مصباح کا کہنا تھا کہ میگا ایونت کیلئے ٹیم کا مورال بلند ہے، قوم کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے، دفاعی اور جارحانہ عملی کا مظاہرہ صورت حال کو دیکھ کر ہوگا ۔

     آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ ٹیم متحد ہے، مصباح الحق کی قیادت میں سو فیصد نتائج دینے کی کوشش کرینگے، قومی ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ پندرہ فروری کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلی گی۔ انہوں نے کہا کہ آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنانا چاہتاہوں۔