Tag: مصباح الحق

  • اوپنرزکی انجری پریشانی کی بات ہے، مصباح الحق

    اوپنرزکی انجری پریشانی کی بات ہے، مصباح الحق

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے دبئی میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور احمد شہزاد کا انجرڈ ہونا پریشانی کی بات ہے، حفیظ کی شمولیت کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اوپنرز بھرپور فارم میں تھے، محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی انجری پریشانی کی بات ہے،توفیق عمر اور شان مسعود اوپنرز کے متبادل کے طور پر بہترین چوائس ہے،احمد شہزاد سر پر چوٹ لگنے سے پہلے سے ٹیسٹ سیریز باہر ہوچکے ہے۔

    دوسرے ٹیسٹ کیلئے محمد حفیظ کی شرکت بھی مشکوک ہے، مصباح الحق کا کہنا ہےکہ محمد حٖفیظ کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے پہلے کرینگے،مصباح الحق کا کہنا ہےکہ ٹیم مکمل فارم میں ہے، جیت کےتسلسل کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

  • سینیئرکھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی

    سینیئرکھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی

    ابوظہبی: کھیل میں کھلاڑیوں کی فٹنس زیادہ اہمیت رکھتی ہے بڑھتی عمر کے برعکس،پاکستان کے سینیئرکھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی میں کردار ادا کیا۔

    کہتے ہیں ڈھلتی عمر کے ساتھ کھلاڑی کی کارکردگی بھی متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے لیکن یہ بات پاکستان ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں نے یواے ای کی سرزمین پر غلط ثابت کردی ہے۔

    نیوز ی لینڈ کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کیلئے جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے کارکردگی دکھائی وہاں سینئرز کا کردار بھی نمایاں رہا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق عمر کی چالیس بہاریں دیکھ چکے ہیں۔میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنائی اور اب کامیاب کپتان بھی بن گئے ہیں۔

    جبکہ چھتیس سالہ یونس خان جو رنز بنانے کی مشین بنے ہوئے ہیں ۔ حٖفیظ بھی سینئرز کی فہرست میں شامل ہیں انھوں نے بھی پہلی اننگز میں چھیانوے اور دوسرے اننگز میں سنچری بنائی بولنگ میں ذوالفقار بابر نے اپنی سیلکشن کو درست ثابت کردیا ہے۔سینیئر ہونے کے باوجود ان کا تجربہ قومی ٹیم کے کام آرہاہے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان نے پانچ سوچھیاسٹھ رنز کا ہدف دیدیا

    ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان نے پانچ سوچھیاسٹھ رنز کا ہدف دیدیا

    ابو ظہبی : پاکستانی شاہینوں نے ابو ظہبی ٹیسٹ  پانچ سو چھیاسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔  گزشتہ روزکھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے پندرہ رنز بنالئے تھے۔

    ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا۔ مصباح الحق اور یونس خان کی سنچریوں کے بعد شاہینوں نے پہلی اننگز پانچ سو اڑسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد ڈکلیئر کردی۔

    دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو انہتر رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اظہرعلی ستاسی رنز پر ہمت ہار گئے۔

    یونس خان نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ٹیم کی کمان سنبھالی لیکن احمد شہزاد ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے اور ایک سو چہتر رنز پرسر پر گیند لگنے سے زخمی ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

    مصباح الحق اور یونس خان نے کیویز بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ یونس نے یو اے ای کے صحراؤں میں مسلسل تیسرے میچ میں چوتھی سنچری  داغی۔

    مصباح نے بھی سنچریوں کی ہیٹرک کرکے ناقدین کے منہ بند کردیئے۔ یہ مصباح کے کیرئیر کی آٹھویں سنچری تھی۔  آج تیسرے روزکھیل کے آغاز پر اب تک  تک نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے بیس رنز بنالئےہیں۔،

  • مصباح الحق نے تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    مصباح الحق نے تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    ابوظہبی: پاکستانی ٹیم کے کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ کے تجربہ کار کھلاڑی مصباح الحق نے چھپن گیندوں پر سو رنز بنا کر ویون رچرڈ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    ابوظہبی  ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کپتان مصباح نے گیارہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی، اظہرعلی  بھی بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کر ڈالی۔

    شاہینوں کی اس بہترین کارکردگی کو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے کھل کر داد دی، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کپتان مصباح الحق نے دو سو ترانوے رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی ہے اور پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ سو تین رنز کا ہدف دیا ہے۔

  • مصباح کی ٹک ٹک ختم،تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی

    مصباح کی ٹک ٹک ختم،تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی

    ابوظہبی: ٹیسٹ کرکٹ کے منجھے ہوئے کھلاڑی مصباح الحق نے اپنا اندازاچانک ہی بدل دیا۔ ٹک ٹک کا داغ مصباح نے اکیس گیندوں پر ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر دھودیا،

    مصباح الحق شاید  کئی منفرد کارنامہ انجام دینے کاسوچ کر آئے تھے۔ ان کا کیچ کیا ڈراپ ہوا۔ کپتان کے تیور ہی بدل گئے۔ پھر دھواں دار بیٹنگ شروع ہوئی اوراسمتھ  ان کا نشانہ بن گئے۔ اور اکیس گیندوں پرچار چھکے اور چار چوکے لگا کر تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا ۔

    مچل مارش کو بھی لگاتار دو گیندوں پربھی چوکے رسید کئے۔ اسمتھ کے اگلے اوور میں ایک اور زوردار چھکا لگایا ، اس سے قبل جیک کیلس نے چوبیس اور بوم بوم شاہد آفریدی نے چھبیس  گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے مصباح الحق نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے توڑ دیا

  • پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے پی سی بی نے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا، سولہ رکنی اسکواڈ میں سے گیارہ کھلاڑیوں کا حتمی اعلان ہوگیا۔ دو سو اکیس رنز سے کامیابی سمیٹنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم وننگ کمبینشن ساتھ میدان میں اترے گی، کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر راحت علی اور عمران خان کی کارکردگی سے خوش ہے۔ ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ کی انجری معمولی نوعیت کی ہے دونوں آخری میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔

  • مصباح الحق نے ورلڈ کپ تک قیادت کارکردگی سے مشروط کردی

    مصباح الحق نے ورلڈ کپ تک قیادت کارکردگی سے مشروط کردی

    ابوظہبی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کپ تک قیادت کارکردگی سے مشروط کردی ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر کچھ نہ کرسکا تو ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا۔

    ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ون ڈے کی کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ اگلے پانچ ٹیسٹ میں فارم بحال کرنے کی پوری کوشش کریں گے، انھوں نے کہا کہ ان کیلئے پاکستان اور ٹیم کپتانی سے بڑھ کر ہے۔

    مصباح کا کہنا تھا کہ وہ فارم میں واپس آئے تو ون ڈے ضرور کھیلیں گے، فارم بحال نہ ہوئی تو ٹیم کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے۔ مصباح نے کہا کہ اگر وہ رنز نہ بناسکے تو ورلڈ کپ سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہارنے کا افسوس ہے، تیسرا ون ڈے نہ کھیلنا ذاتی فیصلہ تھا، مینجمنٹ اور آفریدی کو اس بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بورڈ نے ہمیشہ کپتانی کے معاملے پر اعتماد دیا ہے اور انہوں نے ہمیشہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔

  • دوسرے ون ڈے میں کھلاڑیوں کو بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترنا ہوگا، مصباح الحق

    دوسرے ون ڈے میں کھلاڑیوں کو بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترنا ہوگا، مصباح الحق

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو دبئی میں ہوگا، کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کے پاس ہارنے کے لئے کچھ نہیں ہے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم نے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں، کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اچھی اننگز کھلاڑیوں کے اعتماد کو بحال کرسکتی ہے،دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ باؤنسی ہوسکتی ہے،بیٹسمینوں کو بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حفیظ کے باہر ہونے سے ٹیم کا بیلنس آؤٹ ہوگیا،خامیاں دور کرنے کیلئے کوچز محنت کررہے ہیں، لیکن ہم پُرامید ہیں دبئی میں کھلاڑی ساری کثر پوری کردیں گے۔

    ذرائع کے مطابق دبئی میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے،اسد شفیق اور انور علی کی جگہ پلیئنگ الیون میں صہیب مقصود اور رضا حسن شامل ہونگے۔

  • سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

    سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

     لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کی شکست کی وجوہات جاننے کے لئے آج ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں طلب کرلیاہے۔

    دورہِ سری لنکا میں پاکستان کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق نو منتخب چئیرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان سے ون آن ون ملاقات کرکے شکست کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔

    چئیرمین پی سی بی بدھ کو ٹیم مینجر معین خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ سری لنکا میں ٹیم ناقص کارکردگی نے مصباح الحق کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے، اس سے قبل تمام فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے جائیں گے