Tag: مصباح الحق

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جا ئے گا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جا ئے گا

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا دوسرا میچ کل ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جا ئے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    کولمبو میں مسلسل بارش کے سبب سیریز کا دوسرا ون ڈے ہمبنٹوٹامنتقل کردیا گیا ہے،میچ بدھ کو شیڈول تھا لیکن اب دوسرا ون ڈے منگل کو ہونے کی وجہ سے ایک ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    پہلے ون ڈے کے ہیرو صہیب مقصود اور فواد عالم رہے تھے، دونوں بیٹسمینوں نے مشکل وقت میں ریکارڈ شراکت قائم کی اور نصف سینچریاں بناتے ہوئے ٹیم کو اہم فتح دلائی، پاکستان دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ بھی لے سکتا ہے، آسٹریلیا میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے کی وجہ سے آف اسپنر سعید اجمل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، دوسرے میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

  • پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    ہمبنٹوٹا: پاکستان نے پہلے ون ڈے میں صہیب مقصود اور فواد عالم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ہمبنٹوٹا میں خراب موسم کے سبب تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو پانچویں اوور میں محمد عرفان نے اوپنر تلکرتنے دلشان کی اہم وکٹ حاصل کرلی۔ سری لنکا نے چھ اوورز میں سترہ رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔

    کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ پینتالیس اوورز تک محدود کردیا گیا، چار وکٹیں گرنے کے بعد جے وردھنے اور میتھیوز نے تیزی سے اسکور میں اضافہ کیا، دونوں بیٹسمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں، سری لنکا نے مقررہ پینتالیس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو چھہتر رنزبنائے، اینجلو میتھیوز نے نواسی اور جے وردھنے نے تریسٹھ رنز کی اننگز کھیلی رنز کی اننگز کھیلی۔

    جواب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، ایک سو چھ رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، مصباح الحق، محمد حفیظ، یونس خان اور عمراکمل ناکام ہوگئے، ایسے میں فواد عالم اور صہیب مقصود کی شراکت پاکستان کو میچ میں واپس لے آئی، دونوں بیٹسمینوں نے چھٹی وکٹ کے لئے ایک سو سینتالیس رنز کی بہترین پارٹنر شپ قائم کی، فواد عالم باسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود نے ناٹ آؤٹ نواسی رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • پاک سری لنکا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

    پاک سری لنکا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

    ہیمبینٹوٹا :پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں آج کا میچ انتہائی اہم ہے، سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی۔ ہیمبینٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو پانچویں اوور میں محمد عرفان نے اوپنر تلکرتنے دلشان کی اہم وکٹ حاصل کرلی۔ دلشان صرف چھ رنزبناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پاکستان کی فائنل الیون میں تین فاسٹ بولرز کو رکھا گیا ہے۔

    ذوالفقار بابر اور شرجیل خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ادھر سری لنکن کپتان ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز جیتنے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے بیاسی رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جبکہ اس وقت انیسویں اوور کا کھیل جاری ہے۔

  • پاک سری لنکا ون ڈے سیریز:پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

    پاک سری لنکا ون ڈے سیریز:پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

    سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آف اسپنر سورج رندھیو کی تین سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا پہلا میچ تئیس اگست کو ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان بورڈ نے سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کریں گے۔

    آف اسپنر سورج رندھیو کی تین سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اوپنر اپل تھرنگا اور دنیش چندی مل بھی سلیکٹرزکا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بیٹنگ میں میزبان ٹیم سنگاکارا، جے وردھنے اور دلشان پر انحصار کرے گی۔ بولنگ میں ملنگا، ہیراتھ اہم ہتھیار ہوں گے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کا اگلا امتحان اب ون ڈے میں شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کا سری لنکا میں مایوس کن آغاز۔ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم ناکام ہوئی اب ون ڈے میں امتحان ہوگا۔ طویل دورانیئے کی کرکٹ میں بیٹسمینوں کی پرفارمنس نے مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ سرفراز احمد کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

    اب دونوں ٹیمیں ون ڈے میں ایکشن میں ہونگی۔ سیریز کا پہلا میچ تئیس اگست کو ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک سو انتالیس مرتبہ ون ڈے میں مدمقابل آچکی ہیں۔ اسی میں پاکستان اور چون میں سری لنکا کامیاب رہا۔ قومی ٹیم ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلا کر ون ڈے کے لئے میدان میں اتریں گے۔