Tag: مصباح الحق

  • کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کراچی :کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے، انیس سو بانوے کی فتح کے سائے منڈلانے لگے، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ورلڈ کپ میں پہلی فتح ریکارڈ کرالی۔

    تاریخ اپنے آپ کو دہرانے لگی،ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل ہوتے ہی سو بانوے کی یاد تازہ ہوگئی، تیس سال قبل بھی شاہینوں نے زمبابوے کو ٹھکانے لگا کر عالمی کپ میں اپنا اکاؤنٹ کھولا۔

     اس بار بھی شاہینوں کا شکار زمبابوین ٹیم ہوئی، 1992 میں پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عبرتناک دی۔

     اس بار بھی کالی آندھی شاہینوں کو اڑا کر لئےگئی، سونے پہ سوہاگا یہ وہی براعظم ہے، جہاں پاکستان تیس برس پہلے چیمپیئن بنا۔

    انیس سو بانوے میں ٹیم کے کپتان چالیس سالہ عمران خان اور اس بار چالیس سالہ مصباح ہیں، میانوالی کے دونوں کپتانوں کا تعلق بھی نیازی خاندان سے ہی ہے۔

    پاکستان نے انیس سو بانوے میں ٹائٹل جیتا تو اس وقت بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی تھے، تیس برس قبل جاوید میانداداپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے تھے تو اس بار یہ کارنامہ آفریدی انجام دے رہے ہے۔

     یہ تمام چیزیں ایک جیسی ہیں،ایسے اتفاق کہہ لے یا کچھ اور تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ نتیجہ بھی وہی نکلتا ہے یا نہیں۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان نے زمبابوے کو دوسو چھتیس رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: پاکستان نے زمبابوے کو دوسو چھتیس رنز کا ہدف دے دیا

    ویلنگٹن : ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سات وکٹوں پر دوسو پینتیس رنز بنا لئے ،برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    قومی ٹیم میں آؤٹ آف فارم یونس خان کی جگہ راحت علی کو شامل کیا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق تہتّر رنز بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ وہاب ریاض نے شاندار کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوّن رنز اسکور کئے۔

    پاکستانی اوپنرز وکٹ پر آئے لیکن روایت برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو مشکلات میں ڈال گئے۔ ناصر جمشید نے گزشتہ میچز سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ وہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

    احمد شہزاد کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان ٹیم نے دس اوورز میں چودہ رنزبنائے جو قومی ٹیم کا دوہزار ایک کے بعد کم ترین اسکور ہے۔ حارث سہیل نے ستائیس،عمر اکمل نے تینتیس اور صہیب مقصود نے اکیس رنزبنائے۔

    پاکستانی اوپنرز نے زمبابوے کے خلاف بھی نہ چلنے کی روایت نہ توڑی۔  پاکستان کے اوپنرز کو ناقص کارکردگی پر ایوارڈ ملنا چاہیے۔

    ناصر جمشید کو نہ جانے کس بات کی جلدی تھی ،انہوں نے دونوں میچوں میں صرف دس بولز کھیلی اورجب بلا گھمانے کی کوشش کی تو آؤٹ ہی ہو گئے۔

    شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ پر بھی عوام کو مایوس کردیا ۔بوم بوم نے شاندار پرفارمنس کا انتظار کرتے شائقین کو انڈے کا تحفہ دیا۔

    انیس سالہ کرکٹ کا تجربہ بھی کام نہ آیا۔ بوم بوم آفریدی اس بار بھی نہ چل سکے۔ اب بنیاد ہی کمزور ہو تو عمارت کیسے کھڑی کی جائے۔ پاکستانی اوپنرز کا مسئلہ ۔ ٹیم کے لئے سردرد بن چکا ہے۔

  • معین خان اسکینڈل سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مصباح الحق

    معین خان اسکینڈل سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مصباح الحق

    برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ معین خان اسکینڈل سے کھلاڑیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ منفی پروپگینڈا نہیں چاہیئے، سابق کھلاڑیوں کو ملک کا سوچنا چاہیے۔

     ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسبین میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  کیا مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف میچ اہم ہے، جیتنا ضروری ہے، کارکردگی میں سب کو بہتری لانا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کو وکٹ پر رکنا ہوگا،پہلے دونوں میچوں میں ناکامی کے بعد کھلاڑی دباؤ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا نہیں چاہیے، سابق کھلاڑیوں کو ملک کا سوچنا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ٹیم فائنل کرلی ہے۔ کون کون شامل ہوگا وہ میچ سے پہلے نہیں بتاسکتے۔

    زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے کہا کہ ٹیم پاکستان کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ بولنگ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ پاکستان اچھی ٹیم ہے مقابلہ ٹف ہوگا۔

  • عمران خان نے مصباح الحق کو جیت کیلئے مشورہ دے ڈالا

    عمران خان نے مصباح الحق کو جیت کیلئے مشورہ دے ڈالا

    اسلام آباد: پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے مصباح الحق کو جیت کیلئے مشورہ دے ڈالا۔

    سابق کپتان عمران خان نے مصباح الیون کو ورلڈ کپ میں کامیابی کا فارمولا بتادیا، انیس سو بانوے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان نے کہا  ہے کہ مصباح کو ہار کا خوف نکال کر میدان میں اترنا ہوگا۔

    عمران خان نے مصباح کو نصیحت کی کہ جیت کیلئے فارمولا تبدیل کرنا ہوگا، مصباح کو دفاعی حکمت عملی سے باہر نکلنا ہوگا، چار بولرز کے بجائے پانچ بولرز کے ساتھ گراؤنڈ میں اتریں۔

    مصباح الحق نے عمران خان کے مشورے پر عمل کیا تو گرین شرٹس دو ناکامیوں کے بعد ورلڈ کپ میں پہلی فتح رجسٹرڈ کروانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

  • قیا دت کی جنگ : قومی کرکٹ ٹیم مبینہ گروپ بندی کاشکار

    قیا دت کی جنگ : قومی کرکٹ ٹیم مبینہ گروپ بندی کاشکار

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر گروپ بندی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔ آخرگروپ بندی کی وجہ کیا ہے. پاکستان ٹیم کو وہی پرانی بیماری گروپ بندی کی کیوں لگ گئی ہے؟

    ذرائع کے مطابق قیادت کی جنگ ایک بار پھر لڑائی کی وجہ بن رہی ہے۔  جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ایک بار پھر سے گروپ بندی کا شکار ہے۔

    گتھیاں الجھنے کے بجائے اب سلجھتی جارہی ہیں۔ چیف سلیکٹر معین خان ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کو کپتان بنانا چاہتے تھے لیکن بورڈ نے مصباح الحق پر اعتماد کیا۔

    ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان، شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور کچھ کھلاڑیوں کا گٹھ جوڑ ہے۔ تو ٹیم میں دیگر کھلاڑی مصباح الحق کو سپورٹ کررہے ہیں۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں رہے۔ آفریدی کو کپتان بنانے کی انہوں نے مخالفت کی۔ ٹیم میں گروپ بندی کا منفی اثرٹیم کی کارکردگی پرپڑرہا ہے۔

    جو ابتدائی دومیچزمیں سب نے دیکھ بھی لیا۔ دال تھوڑی نہیں پوری ہی کالی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کہہ چکے ہیں ورلڈ کپ سے واپسی پر ٹیم کا محاسبہ کیا جائے گا۔

    لیکن سوال یہ ہے کہ ہمیشہ ورلڈ کپ سے قبل ہی ٹیم میں گروپ بندی کیوں ہوتی ہے؟

  • پاکستانی ٹیم آئندہ میچز میں کم بیک کرے گی،  مصباح الحق

    پاکستانی ٹیم آئندہ میچز میں کم بیک کرے گی، مصباح الحق

    کرائسٹ چرچ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر قوم کوآس دلانے کی کوشش کی،کہتے ہیں کہ آئندہ میچز میں ٹیم کم بیک کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    نہ کوئی امید نہ کوئی سہارا، کھیلنا ہے تو پرفارم کرنا ہوگا. ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست کے بعد کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹیم کسی ایک شعبے میں نہیں ہر شعبے میں ناکام ہوئی ۔

    مصباح الحق نے کہا کہ کوچ کچھ بھی سکھا دے گراؤنڈ میں پرفارم کرنا کھلاڑیوں کا کام ہے ۔ کپتان مصباح الحق اب بھی پر امید ہیں،کہتے ہیں اگلے میچز کے لئے بیسٹ ٹیم بنائیں گے۔

    کپتان کچھ بھی کہیں قوم جہاں کھلاڑیوں سے پرفارمنس چاہتی ہے وہیں قوم کی امیدیں اب ٹیم کے کھلاڑیوں سے اٹھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے، مصباح الحق

    ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے، مصباح الحق

    ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

    کرائسٹ چرچ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں۔ پاکستان کیلئے ہر میچ اہم ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے جو کھلاڑی فارم میں نہیں ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کافیصلہ کیا جائے گا۔

    مصباح الحق نے کہا کہ محمد عرفان پچ کےخطرناک حصے سے دور رہنےکےلئےبہت پریکٹس کررہےہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ناصر جمشید ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

  • ہارنے کی روایت توڑ دینگے، مصباح، جیت کیلئے اتریںگے،دھونی

    ہارنے کی روایت توڑ دینگے، مصباح، جیت کیلئے اتریںگے،دھونی

    ایڈیلیڈ : بھارت اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ کی اہمیت واضح کردی۔ دھونی کا کہنا ہے کہ میچ کا کوئی دباؤ نہیں جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

    ادھر کپتان مصباح الحق نے بھی عالمی کپ میں بھارت سے ہار کی روایت بدلنے کا عزم ظاہرکردیا۔ ایڈیلیڈ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پہلا میچ بہت اہم ہے۔

    +کھلاڑیوں پر میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں مسلسل ناکامیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تمام کھلاڑی فٹ اور میچ کیلئے دستیاب ہیں۔

    وکٹ میں نمی ہے فائنل الیون کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کریں گے۔ ادھر پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی میگا ایونٹ میں بھارت سے ہار کی روایت توڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میچ میں ابتدائی پندرہ اوورز اہم ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو جذبات کو قابو میں رکھ کر کھیلنا ہوگا۔ یاسر شاہ نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ بھارت کے خلاف میچ میں محمد عرفان کا کردار اہم ہوگا۔

  • ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شمولیت مشکل ہے

    ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شمولیت مشکل ہے

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ حال میں ہماری ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی، کوشش یہی ہے کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کے تسلسل کو توڑنے میں کامیاب ہوجائیں۔

    سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سعید اجمل بہترین بولر ہیں، لیکن انھوں نے معطلی کے بعد بالکل بھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

    ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شمولیت کا فیصلہ بہت مشکل ہے۔سعید اجمل کو خود بھی یقین نہیں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کب کھیلیں گے۔

    پاکستان ٹیم کی موجودہ کارکردگی کے حوالے سے مصباح نے کہا کہ گذشتہ کچھ سیریزمیں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ کوشش ہوگی کہ خراب پرفارمنس کے بھنور سے نکلا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ایک اچھی جیت کی ضرورت ہے، ایک مرتبہ جیت کا سلسلہ شروع ہوا تو کارکردگی بہتر ہوتی چلی جائے گی۔

    مصباح الحق نے مزید کہا کہ جنید خان کی انجری سے ٹیم کو بڑا نقصان ہوا، اس ٹیم کے بارے میں بھی کافی پرعزم ہوں، یہ ٹیم کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

  • کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،شاہین بے بس

    کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،شاہین بے بس

    نیپئیر : نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میں سب سے بڑا ٹوٹل بنالیا۔ نیپئیر میں کیوی بیٹسمینوں نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپئیر میں نیوزی لینڈکی ٹیم رنز کی مشین بن گئی۔

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کا سونامی پاکستانی بولرز کو بہا لے گیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد کیوی بیٹسمین پاکستانی بولرز پر بری طرح جھپٹے۔ میزبان ٹیم نےخوب لاٹھی چارج  کیا ۔

    میککلم کے آؤٹ ہونے کے بعد بلیک کیپس کو روکنا مشکل ہوگیا۔ ولیمسن اور گپتل نے پاکستانی بولرز کی درگت بنادی۔ ولیمسن نے سینچری بنائی۔ روز ٹیلر بھی فارم میں آگئے۔

    ٹیلر نے ناٹ آؤٹ ایک سو دو رنز کی اننگز کھیلی۔ بلیک کیپس نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں پر تین سو انہتر رنزبنائے۔ جو ان کا پاکستان کے خلاف بہترین اسکور ہے۔

    پاکستان کی خراب فیلڈنگ بھی بڑے اسکور کا سبب بنی۔ مصباح الحق نے میچ میں سات بولرز کو آزمایا۔ محمد عرفان نے باون، بلاول بھٹی نے ترانوے، شاہد آفریدی نے ستاون، احسان عادل نے ارسٹھ اور حارث سہیل نے سینتالیس رنز دیئے۔