Tag: مصدق ملک

  • کیا روسی تیل آنے سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی؟عوام کے لیے اہم خبر آگئی

    کیا روسی تیل آنے سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی؟عوام کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا ہے کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے روسی تیل پاکستان آنے سے پیٹرول سستا ہونے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روسی تیل کے زیادہ کارگوزآئیں گے توقیمت کم ہوگی، روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا ، دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی ضرورتیں پوری کریں، سمندر میں تیل وگیس کی تلاش پردوبارہ کام شروع کررہے ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت گیس کے بند کنوؤں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے، کوشش ہے بند کنوؤں کی بحالی کے لئے کچھ رعایت دیں۔

    خیال رہے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت جو 282 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی تھی، اس وقت 272 روپے فی لیٹر ہے۔

  • پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا امکان

    پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا امکان

    اسلام آباد : وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جلد 10 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں ہونے جارہی ہے، وزیراعظم منصوبےکا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ریفائنری پالیسی بنالی ہے جلد وزیر اعظم سےمنظوری کرائیں گے، اب ریفائنری پالیسی کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جلد 10ارب ڈالرکی بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں ہونے جارہی ہے،وزیر اعظم 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کےمنصوبےکا افتتاح کریں گے۔

    وزیر مملکت نے بتایا کہ پیٹرول کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے روس سے 20 فیصد تیل خریدا ہے، پاکستان میں دنیا بھر سے آئل ریفائنری سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے بعد ایران سے بھی گیس لائن منصوبہ مکمل کرنے کا خواہشمند ہے، ایران کے ساتھ گیس پائن لائن منصوبے کی تکمیل پر مشاورت جاری ہے، ایران پر عالمی پابندیاں ہیں جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

    مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان بارڈر سسٹم کے ذریعے ایران سے پہلےہی تجارت کررہا ہے ، 100میگا واٹ بجلی بارڈر ٹریڈ کے ذریعے ایران سے خریدی جارہی ہے۔

    پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سائفر لہرانے والے گڑگڑا رہے ہیں معافیاں مانگ رہے ہیں ، سائفر لہرا کر ملکی تقدس کو پامال کیا گیا،ریاستی تنصیبات کو نقصان پہنچانا آگ لگانا کسی صورت برداشت نہیں۔

    بجٹ کے حوالے سے وزیر مملکت نے کہا کہ بجٹ ابھی تیار نہیں ہوا ، پیٹرولیم لیوی کا کتنا ہدف رکھا ہےنہیں بتا سکتا ، روس سے تیل لے کر جہاز بہت جلد پاکستان پہنچ رہا ہے۔

  • پاکستان کو دنیا کی انڈسٹری کے نقشے میں لانا چاہتے ہیں، مصدق ملک

    پاکستان کو دنیا کی انڈسٹری کے نقشے میں لانا چاہتے ہیں، مصدق ملک

    کراچی: وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق  ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیاکی انڈسٹری کے نقشے میں لانا چاہتے ہیں۔

    وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق  ملک نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس سے سستا خام تیل آرہا ہے، ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی چاہیے، دنیا کی انڈسٹری کے نقشے میں پاکستان کو لانا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے بڑا ایگری کلچر ہے، پاکستان سینٹرل ایشا ممالک کیلئے گیٹ وے ہے، ہمیں ملک میں سستی گیس اور سستا فیول لانا ہے جس کے لیے پلان مرتب کرلیا گیا ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔

    مصدق ملک نے کہا کہ سستی گیس، سستا فیول لانے کیلئے معاہدے کر کے آگے بڑھیں گے، ہمیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کوریڈور بنانا ہے، وہ ممالک جہاں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہے ان سے روابط بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان آزاد اور ذمہ دار ریاست کے طور  پر آگے بڑھنا چاہتا ہے۔

  • سستا پٹرول اسکیم : مصدق ملک کا اہم بیان آگیا

    سستا پٹرول اسکیم : مصدق ملک کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سستے پٹرول اسکیم پر آئی ایم ایف کے اعتراضات کی سمجھ نہیں آئی ، اسکیم کو ری شیپ کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے گیس قیمتوں کے نئے سلیبز کو سراہا ہے لیکن سستے پٹرول اسکیم پر آئی ایم ایف کے اعتراضات کی سمجھ نہیں آئی ، آئی ایم ایف کے اعتراضات پر سستا پٹرول اسکیم کو ری شیپ کردیں گے۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روسی تیل کو مکس کرکے استعمال کرنے کا تجربہ کیا جاچکا ہے، ریفائننگ میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،چالیس سال میں دو ریفائنریاں بنائی گئیں۔

    ریفائننگ سیکٹر کے حوالے سے وزیر مملکت پیٹرولیم نے بتایا کہ ریفائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے کئی ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے، نئی ریفائنری کی جگہ کوسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین لاکھ بیرل صلاحیت سے بڑی اور کم والی ریفائنری کے لئے الگ الگ مراعات ہیں، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اس سال کے آخر تک انرجی ایگریمنٹ مرتب کرنا ہے۔

    مصدق ملک نے کہا کہ نجی شعبے کو ایل پی ائیر مکس پلانٹ کی اجازت دے رہے ہیں، ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس مسابقتی بنیادوں پر لگائے جائیں گے، موجودہ آئل ریفائنریوں میں بھی جدت لائی جارہی ہے۔

  • ‘روس سے سستے تیل کا  پہلا جہاز 27 مئی کو عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا’

    ‘روس سے سستے تیل کا پہلا جہاز 27 مئی کو عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا’

    اسلام آباد : وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا پہلا جہاز 27 مئی کو عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا، وہاں سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے اپنی بندرگاہ تک لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق روس سے سستے تیل کی درآمد کے معاملے پر وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تیل کا پہلا جہاز 27 مئی کو اومان بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا، روس سے پہلے جہاز میں ایک لاکھ ٹن تیل درآمد کیا جارہا ہے۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اومان سے چھوٹے چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل اپنی بندرگاہ تک لایاجائے کونکہ ہماری بندگارہ پچاس ہزار ٹن سے زیادہ لنگرانداز ہونے کی گنجائش نہیں ہے۔

    وزیر مملکت پٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم سیکٹر کی گرین فیلڈ ریفائننگ پالیسی متعارف کرائی ہے، جنوبی ایشیا میں پاکستان کی توانائی کی فی کس کھپت کم ترین ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملکی پٹرول اور ڈیزل کی سالانہ طلب 20 ملین ٹن ہےاور مقامی سطح پر تیل کی پیداوار دس سے گیارہ ملین ٹن سالانہ ہے جبکہ ملک میں فرنس آئل کی کھپت بہت محدود ہوگئی ہے۔

    مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں عالمی سال ڈیپ کنورژن ریفائنری کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، تین چار لاکھ بیرل کی ریفائنری کی ضرورت ہے کیونکہ سال 2032 میں پٹرول ڈیزل کی ضرورت 33، 34 ملین ٹن ہوجائے گی ، اگر اقدامات نہ کئے گئے تو 22 ملین ٹن تیل درآمد کرنا پڑے گا۔

    وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 60،70 فیصد کنسورشیم کے لئے تیار ہیں ، انرجی سیکورٹی کے لئے ملک میں کروڈ آئل سٹوریج بہت ضروری ہے۔

  • جہاں سے سستا  تیل ملے گا وہاں سے خریدیں گے، مصدق ملک

    جہاں سے سستا تیل ملے گا وہاں سے خریدیں گے، مصدق ملک

    نیویارک : وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جہاں سے سستا تیل ملے گا وہاں سے خریدیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے امریکہ کےدورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سےتوانائی کے سستے ذرائع ملیں گے ہم وہاں جائیں گے اور خریدیں گے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بڑے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے روس سے تیل خریدنا شروع کیا، پاکستان کا مستقبل خاص طور پر متبادل گرین انرجی پرمنحصر ہے۔

    مصدق ملک نے بتایا کہ پاکستان نے پہلا تیل کا آرڈر کر دیا، اندازہ لگانا ہے کہ مستقبل میں کتنی درآمد کرنی ہے، دیکھیں گے کہ ہم اپنے پورٹ فولیو کے کس حصے کیلئے روسی تیل استعمال کر سکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، تیل کی قلت کا سامنا کرتا ہے، پاکستان 84 فیصد تیل کی ضرورت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے پوری کرتا ہے۔

  • روس پر پابندیاں پاکستان کو تیل خریدنے سے نہیں روکیں گی ، وزیر مملکت

    ماسکو : وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیاں پاکستان کوتیل خریدنے سے نہیں روکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے روسی ٹی وی سے گفتگومیں کہا کہ روس پرپابندیاں پاکستان کوتیل خریدنےسےنہیں روکیں گی۔

    مصدق ملک نے بتایا کہ یورپی یونین اوردیگرممالک روس سے توانائی کی درآمد کر رہے ہیں، پاکستان اس وقت تقریباً70 ملین بیرل خام تیل درآمد کرتا ہے۔

    وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ ملک کی آبادی بڑھنے کے ساتھ طلب میں بھی اضافہ ہواہے، ہم اپنے سسٹم میں روسی خام تیل استعمال کرسکتے ہیں توفائدہ ہوگا۔

    گذشتہ روز وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان انرجی سیکیورٹی پرجامع پلان تیارکرنے پر اتفاق ہوا ہے ، انرجی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مارچ تک مکمل کر لیئے جائیں گے۔

    وزیرمملکت پٹرولیم نے کہا تھا کہ مارچ کے بعد روس سے خام تیل دیگر مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائےگی ساتھ ہی ٹرانسپورٹ اور انشورنس کےمعاملات بھی طے کر لئے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ روس سےاگلی سردیوں سے پہلےگیس حصول کیلئے بھی انتظامات ہوجائیں گے اور تجارت کیلئے کرنسی کاطریقہ کار بھی طے کر لیا گیا ہے۔

  • نواز شریف کے ذاتی معالج اور دیگرڈاکٹر طےکریں گےکہ علاج کیسے ہوناچاہیے

    نواز شریف کے ذاتی معالج اور دیگرڈاکٹر طےکریں گےکہ علاج کیسے ہوناچاہیے

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے نواز شریف کے ذاتی معالج اور دیگرڈاکٹر طےکریں گےکہ علاج کیسے ہوناچاہیے، ہوسکتا ہے انگلینڈ میں موجود معالج کو بھی پاکستان بلایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج اور دیگرڈاکٹر طےکریں گےکہ علاج کیسے ہوناچاہیے، قلیل مدت میں علاج سےمتعلق حکمت عملی طےکی جائےگی، ہوسکتا ہے انگلینڈ میں موجود معالج کو بھی پاکستان بلایا جائے۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 60 سے 65 فیصدحکومت کےلوگ پرویزمشرف کےساتھ رہے، وہ لوگ جو کبھی نیب زدہ ہوتے تھے، فائلیں بند ہونے پر نیب زادے بن جاتےتھے۔

    گذشتہ رات مسلم لیگ ن کےسربراہ نواز شریف کوطبی بنیاد پرچھ ہفتےکیلئے ضمانت پرکوٹ لکھپت جیل سےرہاکردیاگیا تھا ، جہاں سےوہ جاتی امراپہنچے تھے۔

    نوازشریف کی رہائی کا پروانہ طارق لانے والے اہلکاروں کو طارق فضل چودھری اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں ساتھ لے کر لاہور پہنچے، جنہوں نے رہائی کی روبکار جیل حکام کے حوالے کی اور نواز شریف کی رہائی عمل میں آئی۔

    مزید پڑھیں : عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف کی کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہائی

    رہائی کےبعد نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کےباہرمسلم ن کے رہنمائوں اورکارکنوں نےاستقبال کیا۔

    خیال رہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی اور کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی اور 50لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا چھ ہفتے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعدضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی اور اگر اُس کے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا تو گرفتار کیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ساتھ نوازشریف کوضمانت میں توسیع کیلئے لاہورہائی کورٹ سےرجوع کرنےکی ہدایت کی تھی۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک پر 5 سالہ بچے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

    مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک پر 5 سالہ بچے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک پر  ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اُن کے پانچ سالہ بچے کو لیگی رہنما نے جنسی ہراساں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک کی نااہلی کے لیے ایک خاتون نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔

    خاتون نے مسلم لیگ کے رہنما پر الزام عائد کیا کہ اُن کے بچے کو مصدق ملک نے جنسی طور پر ہراساں کیا، والدہ نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ لیگی رہنما کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، انصاف کی اپیل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں خاتون نے ایک بار پھر اپنے الزام کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’مصدق ملک نے امریکا میں میرے بچے پر جنسی حملہ کیا’۔

    الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خاتون سے مزید شواہد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹس جاری کرنے کے لیے ٹھوس ثبوتوں کی ضرورت ہے۔ بینچ نے خاتون کو ہدایت کی کہ وہ وکیل کی خدمات حاصل کر کے 5 دسمبر تک شواہد فراہم کریں تاکہ کارروائی آگے بڑھائی جاسکے۔

    یہ بھی پڑھیں: پشاور: طالبات اور اساتذہ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت، پرنسپل کو 105 سال قید

    یاد رہے کہ نوازشریف نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف سنبھالنے کے بعد مصدق ملک کو اپنا ترجمان مقرر کیا تھا۔

  • دشمن نے بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، مصدق ملک

    دشمن نے بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، مصدق ملک

     اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ دشمن جان لے اگر بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، باجوڑ ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں نےحملہ کیا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مصدق ملک نے کہا کہ کوشش ہے خطے بالخصوص پاکستان میں امن قائم ہو، دشمن جان لے اگر بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے۔

    ملک میں مردم شماری کے بعد آئینی بحران پیدا ہوگیا تھا، مشترکہ مفادات کونسل حلقہ بندیوں کی اجازت دے دی ہے، عبوری نتائج کی بنیاد پرآئینی ترمیم کی جائے گی۔

    ترجمان وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ شماریات نے تفصیلی اعداد و شمار اپریل میں مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے، اپریل میں نتائج آئے تو حلقہ بندیوں کیلئے مزید5ماہ چاہیے ہونگے، اگرایسا ہوتا ہے تو الیکشن وقت پر نہیں ہوسکتے تھے۔

    مصدق ملک نے کہا کہ صوبوں نے وفاق کے ساتھ مل کر آئینی بحران حل کرلیا ہے، اس جمہوری طریقہ کار پر صوبے مبارکباد کے مستحق ہیں، آج کسی صوبے نےقبل از وقت انتخابات کی کوئی بات نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے بات چیت جاری ہے،جلد مسئلہ حل ہوگا، تجویز ہے قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

    صحافی کی جانب سے نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے سوال پرمصدق ملک نے جواب دیا کہ ان کے پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق لاعلم ہوں۔