Tag: مصری شہری

  • مصری شہری نے بھارتی فیملی کی جان کیسے بچائی؟ ویڈیو وائرل

    مصری شہری نے بھارتی فیملی کی جان کیسے بچائی؟ ویڈیو وائرل

    بھارت سے تعلق رکھنے والے خاندان کو طوفانی بارش کے دوران مصری شہری حازم السوید نے ڈوبنے سے بچا لیا۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    العربیہ کے مطابق حازم السوید جو بینک آف مصر کی برانچ میں فرائض انجام دیتے ہیں کا کہنا تھا کہ گھر جانے کے لیے نکلا تو البدع اسٹریٹ پرموجود ایک انڈرپاس میں پھنسے انڈین خاندان کو دیکھا جو مدد کیلئے چلا رہا تھا، ان کی گاڑی پانی میں تقریباً ڈوب چکی تھی۔

    مصری شہری کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے خاندان کی زندگی بچانے کے لئے تیراکی کرتا ہوا ان تک پہنچا اور ان کی جان بچائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فیملی گاڑی سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر پانی اندر داخل ہونے کے سبب گاڑی کے دروازے لاک ہوگئے تھے۔

    مدد کرنے والے مصری شہری نے کہا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والا خاندان جو میاں بیوی اور ایک بچے پر مشتمل تھا انہیں ایک ایک کرکے گاڑی سے باہر نکالا۔

    واضح رہے کہ مصر سے تعلق رکھنے والے فرشتہ صفت انسان 2002 سے امارات میں مقیم ہیں۔ انہیں امارات کا حصہ ہونے پر فخر ہے جسے وہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

  • مصری شہری کویت کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

    مصری شہری کویت کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

    کویت سٹی: کویت میں مقیم ہزاروں مصری شہریوں نے مستقل طور پر ملک چھوڑنے اور واپس مصر منتقل ہونے کا ارادہ کرلیا ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق کویت میں کام کرنے والے ہزاروں مصریوں نے کرونا وائرس بحران کی وجہ سے مستقل طور پر ملک چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری وزارت امیگریشن نے کویت میں مقیم ہزاروں مصریوں سے پوچھ گچھ کی ہے جنہوں نے مستقل طور پر وطن واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان مصریوں نے مختلف طریقہ کاروں کے بارے میں پوچھا ہے خاص طور پر مصری شہری اپنے بچوں کو مصر کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں منتقل کرنے سے متعلق پوچھ رہے ہیں۔

    مصری شہریوں میں سے بہت سے لوگ اپنے وطن واپس آنے والوں کی مدد کرنے اور ان کے لیے بہترین فیصلے لینے میں مدد کرنے کے لیے وزارت کے اقدام میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں مصریوں نے کرونا وائرس کے آغاز سے ہی کویت کو مستقل طور پر چھوڑ دیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ مہینوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزارت واپس آنے والے شہریوں کی حمایت کرتی ہے اور مصر میں ان کے لیے کام کے مواقع فراہم کرنے اور ان کی مصری مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے۔

    دوسری جانب مصر میں ہزاروں پھنسے ہوئے افراد جنہیں منظور شدہ ویکسین دی جاچکی ہے، یکم اگست سے کویت میں اپنی ملازمتوں پر واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

  • مطالعے کا شوق، عالمی فہرست میں دو عرب ممالک نمایاں پوزیشن پر

    مطالعے کا شوق، عالمی فہرست میں دو عرب ممالک نمایاں پوزیشن پر

    علم و فنون اور دنیا کے مختلف شعبوں سے متعلق معلومات کے حصول کے مختلف ذرایع ہوسکتے ہیں، جن میں کتب بینی اور مطالعے کو نہایت اہم اور ضروری سمجھا جاتا ہے۔ ڈیجیٹل ذرایع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے اس دور میں‌ یہ سننے میں‌ آتا ہے دنیا کے مختلف ممالک میں کتب بینی کا رجحان کم ہوگیا ہے اور مطالعے کا شوق دَم توڑ رہآ ہے، لیکن آج بھی بعض ممالک میں‌ خاص طور پر طالبِ علم اور مختلف موضوعات میں دل چسپی رکھنے والے مطالعے کی عادت اور روایت قائم رکھے ہوئے ہیں۔

    اسی حوالے سے نوپ ورلڈ کلچر اسکور انڈیکس نے برطانوی اسپیشلسٹ کمپنی اور برطانوی جریدے انڈیپنڈنٹ کے اشتراک سے ثقافتی کارکردگی کے عالمی گراف کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق مصر اور سعودی عرب دنیا کے سب سے زیادہ مطالعہ کرنے والے ممالک ہیں۔

    ایک خیال یہ ہے کہ عرب شہری بہت کم مطالعہ کرتے ہیں، تاہم حالیہ دس برسوں کے دوران اس حوالے سے عرب دنیا میں تبدیلی آئی ہے۔

    یونیسکو نے 2003ء سے متعلق فروغِ افرادی قوّت رپورٹ میں بتایا تھا کہ 80 عرب شہری سال میں ایک کتاب پڑھتے ہیں جب کہ ایک یورپی شہری سال میں 35 کتابیں زیر مطالعہ رکھتا ہے۔

    اسکائی نیوز کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ مطالعہ کرنے والے ممالک میں مصر پانچویں اور سعودی عرب گیارہویں نمبر پر آگیا ہے۔

    بھارت کے بعد تھائی لینڈ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ بات تعجب خیز ہے امریکا جیسا ملک مطالعے کے حوالے سے دنیا بھر میں 23 ویں نمبر پر ہے۔

    مصری پبلشرز آرگنائزیشن کے چیئرمین اور عرب پبلشرز آرگنائزیشن کے سعید عبدہ کے مطابق عرب اور مصری خاص طور پر دنیا کی ان اقوام میں شامل ہیں جو مطالعے میں دل چسپی رکھتے ہیں۔

    انہوں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمارے اس دعوے کا سب سے بڑا ثبوت متحدہ عرب امارات کا مطالعہ چیلنج پروگرام ہے۔ اس کے ذریعے پہلے سال میں عرب ممالک کی سطح پر 5 لاکھ مطالعہ کرنے والے سامنے آئے۔

  • دبئی، دفتر میں‌ جعلی رسید جمع کرانے والے مصری شہری کو ایک سال قید

    دبئی، دفتر میں‌ جعلی رسید جمع کرانے والے مصری شہری کو ایک سال قید

    دبئی: لیگل فرم میں کام کرنے والے ملازم کو اپنے دفتر میں جعلی بل جمع کرانا مہنگا پڑ گیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قانونی معاونت فراہم کرنے والی کمپنی میں کام کرنے والے غیر ملکی مصری ملازم نے مالک سے رقم حاصل کرنے کے لیے 145،000 ہزار درہم سے زائد رقم کی جعلی رسید جمع کرائی۔

    ملازم نے دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے 1لاکھ 45 ہزار 420 درہم عدالتی فیس جمع کرائی جو کمپنی کو اُسے ادا کرنا ہوگی البتہ مالک نے شک کی بنیاد پر ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس کے بعد اُسے پولیس نے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا۔

    ملزم نے دورانِ سماعت اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اُس نے جعلی رسید جمع کرا کے رقم حاصل کرنے کی کوشش کی کیونکہ وہ یہ پیسے گھر بھیجنا چاہتا تھا۔عدالت نے اعتراف کے بعد چوالیس سالہ مصری شہری کو دعویٰ کی گئی رقم مالک کو دینے اور 1 برس قید کی سزا سنائی۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ کے جرم میں 15 برس قید

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے فروری اور ستمبر 2017 کے درمیان میں پیش آنے والے واقعے کا فیصلہ ایک روز قبل سنایا، ملزم کاروباری شراکت دار بھی تھا۔

    ملزم کی ہوشیاری کیسے پکڑی گئی؟

    رپورٹ کے مطابق ایک برس قبل جیل سے رہا ہونے والے دو ملزمان نے مذکورہ رقم ادا کی تھی جس کا مقدمہ اسی کمپنی نے لڑا تھا، مالک کے پاس اس پرچی کی نقل تھی جیسے ہی یہ پرچہ اُس کے ہاتھ میں آیا مالک نے اس کی تصدیق کے لیے پرانا ریکارڈ چیک کیا تو اسی دوران بھید کھلا کہ پرانی پرچی کو نئی تاریخ پر بنایا گیا۔

  • دبئی: خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام، عدالت نے مصری شہری پر فرد جرم عائد کردی

    دبئی: خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام، عدالت نے مصری شہری پر فرد جرم عائد کردی

    دبئی : اماراتی کورٹ نے غیر ملکی خاتون کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں مصری شہری پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے جنسی زیادتی کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملازمت تلاش کرنے والی فلپائنی خاتون کو دو مرتبہ جنسی حواس کا نشانہ بنانے پر فرد جرم عائد کی۔

    پراسیکیوٹر نے 23 سالہ مصری ملزم پر الزام عائد کیا کہ ملزم نے فلپائنی خاتون کو جاب انٹرویو کےلیے ہوٹل کے کمرے میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم مصری شہری نے خود پر لگائے گئے جنسی زیادتی ریپ کے الزامات کی تردید کی ہے۔

    متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ میرا ویزہ ختم ہونے میں ایک ماہ باقی تھا اور مجھے جلد ہی کوئی ملازمت تلاش کرنی تھی، اس دوران میں نے ایک سیلون میں انٹرویو دیا جہاں مذکورہ شخص نے میرا انٹرویو لیا۔

    خاتون کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کی خالہ ایک کاروباری خاتون ہیں اور انہیں پرسنل سیکریٹری کی ضرورت ہے، تم اپنا موبائل نمبر دے دو تاکہ وہ مینیجر کو دیا جاسکے جو دبئی سے باہر گیا ہوا ہے تین دن بعد واپس آئے گا تو تمہیں ون کرے گا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ فلپائنی خاتون نے بتایا کہ تین دن بعد مذکورہ شخص نے دوپہر ڈیڑھ بجے مجھے فون کیا اور کہا کہ میری خالہ تم سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔

    ملزم نے مجھے ہوٹل روم میں بلانے کے بعد کمرہ بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور میرے پرس میں 50 درہم رکھ کر کمرے سے باہر نکل گیا، ملزم کے باہر جاتے ہی میں نے ہوٹل استقبالیہ پر فون کرکے واقعے کی اطلاع دی۔

    ہوٹل انتظامیہ نے ملزم کو باہر جانے روک دیا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کو گرفتار کرکے لے گئی۔

    اماراتی عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔