Tag: مصری صدر

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مصری اور فلسطینی صدور کو اہم پیغام

    شہزادہ محمد بن سلمان کا مصری اور فلسطینی صدور کو اہم پیغام

    ریاض : سعودی عرب نے کہا ہے کہ ان کا ملک مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

     سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی اس دوران ان رہنماؤں نے غزہ میں فوجی کشیدگی، خطے کی سلامتی اور استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب فلسطینی قوم کی امنگوں اور مطالبات کے حصول اور ایک منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    قبل ازیں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

    سعودی ولی عہد نے مصری صدر سے بات کرتے ہوئے فلسطینی اور اسرائیلی فریقین کے درمیان جاری کشیدگی میں تازہ ترین پیش رفت اور اس سے شہریوں کی زندگیوں کو لاحق ہونے والے بڑے خطرے اور خطے کے استحکام کے لیے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔

    مصری صدارتی ترجمان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس نازک مرحلے پر تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    ترجمان نے وضاحت کی کہ مصر اور سعودی عرب کے درمیان آنے والے عرصے میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عربوں کے وژن کی تصدیق کے لیے مشاورت اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ وژن دو ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور منصفانہ تصفیہ کے حصول کے گرد گھومتا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔

  • سعودی عرب اور مصر کا قطر کو کسی قسم کی رعایتیں نہ دینے پر اتفاق

    سعودی عرب اور مصر کا قطر کو کسی قسم کی رعایتیں نہ دینے پر اتفاق

    قاہرہ: سعودی عرب اور مصر میں نے قطر کو کسی قسم کی رعایتیں نہ دینے پر اتفاق کرلیا، ایران کی خطے کے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سے نمٹنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور مصر نے قطر کو کسی قسم کی رعایتیں نہ دینے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کے لیڈروں نے کہا کہ اگر قطر عرب خلیجی ممالک کی پیش کردہ شرائط کو پورا کرے تو اس کے ساتھ مصالحت ہوسکتی ہے۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قاہرہ میں واقع اتحادیہ صدارتی محل میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں لیڈروں نے کہا کہ مصر اور سعودی عرب خطے کے ممالک کے داخلی امور میں ایران کی مداخلت کا مقابلہ کرتے رہیں گے، صدر السیسی نے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایک خط بھیجا ہے اور اس میں خلیج کی سیکیورٹی کے لیے مصر کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: شہزاد محمد بن سلمان بڑے معاہدے کرنے مصرپہنچ گئے

    سعودی ولی عہد اور مصری صدر کی ملاقات میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان طے شدہ سمجھوتوں پر عمل درآمد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد گزشتہ شب خطے کے ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے میں قاہرہ پہنچے تھے، صدر الیسی نے ان کا استقبال کیا تھا، اس سے قبل سعودی ولی عہد نے بحرین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔

    شہزادہ محمد بن سلمان ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں اسی ماہ جی 20 کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں امریکا، ترکی اور بعض یورپی ممالک کے لیڈر شرکت کریں گے۔

  • قاہرہ : مصری صدرکی فوجیوں کے جنازے میں شرکت

    قاہرہ : مصری صدرکی فوجیوں کے جنازے میں شرکت

    قاہرہ : مصری صدر عبدل فتح السیسی نے سرحدی چوکی پر حملے میں جاں بحق ہونے والے اکیس فوجیوں کے جنازے میں خصوصی طور پر شرکت کی.

    گزشتہ روز لیبیا کے قریب سرحدی چوکی  پر جنگجوؤں کے حملے میں مارے جانے والے اکیس فوجیوں کی آخری  رسومات ادا کردی گئیں، نماز جنازہ کیلئے فوجیوں کے تابوت کو مصری پرچموں میں لپیٹ کر لایا گیا۔

    مصری صدر عبدل الفتح  نے جنازے میں خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوجی چوکی پر حملہ کرنے والے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔