Tag: مصری فٹبالر محمد صلاح

  • فلسطینی فٹبالر کی شہادت، محمد صلاح یوئیفا کی پوسٹ پر برس پڑے

    فلسطینی فٹبالر کی شہادت، محمد صلاح یوئیفا کی پوسٹ پر برس پڑے

    (11 جولائی 2025): مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے  فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی غزہ میں شہادت کے حوالے سے یوئیفا کی پوسٹ پر برس پڑے۔

    گزشتہ دنوں پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فلسطین کےمعروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

    فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔

    فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی غزہ میں شہادت کے حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا)  نے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں فلسطینی فٹبالر کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تاہم یوئیفا کی جانب سے فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی پوسٹ پر مصر کے قومی فٹبالر اور انگلش کلب لیورپول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے طنزیہ سوال کیا ہے۔

    مصری فٹبالر محمد صلاح یورپی فٹبال گورننگ باڈی کی پوسٹ پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ سلیمان العبید کی شہادت پر اسرائیلی حملے کا ذکر کیوں نہیں کیا؟

    یوئیفا کی سلیمان العبید کی شہادت پر ایکس پر ان کیلئے الوداعی پوسٹ پر صلاح نے لکھا کیا آپ بتاسکتے ہیں سلیمان کو کس نے؟ کب اور کہاں شہید کیا۔

  • غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا خاموش نہ رہے، فٹبالر محمد صلاح

    غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا خاموش نہ رہے، فٹبالر محمد صلاح

    عالمی شہرت یافتہ مصری فٹبالر محمد صلاح نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا خاموش نہ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف مصری فٹبالر محمد صلاح نے سوشل میڈیا پر کرسمس پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں تکالیف برداشت کرنےکی عادت نہ ڈالیں۔

    انگلش کلب لیور پول کے فارورڈ محمد صلاح نے کہا کہ غزہ میں اپنے پیاروں کے لیے غمزدہ خاندانوں کو نہ بھولیں۔

    محمدصلاح نے اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ میں قتل عام کو بند اور محصورین کو انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔

    صلاح نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر کرسمس ٹری کی ایک سیاہ اور سفید تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لڑائی ہورہی ہے اور کرسمس پر میرا دل بہت غمزدہ ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، انھوں نے مصر کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ نہیں روک رہے۔ لڑائی جاری رکھیں گے اور اس میں مزید شدت لائیں گے۔

    7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اب تک 20,424 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔