Tag: مصر

  • مصر میں عمارت زمین بوس، 10افراد لقمہ اجل بن گئے

    مصر میں عمارت زمین بوس، 10افراد لقمہ اجل بن گئے

    مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت زمین بوس ہونے کے باعث 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

    ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث زمین بوس ہوئی، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 7افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے دارالحکومت ابو جا میں تین منزلہ گھر گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    نیتن یاہو نے ایال ضمیر کونیا آرمی چیف مقرر کردیا

    فیڈرل صدر مقام ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن محمد کے مطابق ابوجا کے علاقے سبون لگبے میں 3 منزلہ عمارت گر گئی تھی۔ملبے سے 7لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

  • مصر میں چونکا دینے والے غیر معمولی واقعے نے شہریوں کو خوف زدہ کر دیا

    مصر میں چونکا دینے والے غیر معمولی واقعے نے شہریوں کو خوف زدہ کر دیا

    قاہرہ: مصر میں ایک مسجد سے صبح سویرے بچے کی کھوپڑی برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    العربیہ کے مطابق مصر کے مشرقی علاقے السویس گورنری میں ایک مسجد سے انسانی کھوپڑی ملی، جس پر محلے کے لوگ خوف زدہ ہو گئے، کھوپڑی ایک بچے کی تھی۔

    مسجد الاسراء کے امام مسجد کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے فجر کی نماز کے لیے مسجد کھولی تو ایک کونے میں کھوپڑی پڑی دیکھ کر وہ اور دیگر نمازی حیران ہو گئے۔

    شارک کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کا بھیانک انجام

    ابتدائی طور پر نمازیوں کا خیال تھا کہ یہ کوئی انسانی کھوپڑی نہیں ہے بلکہ کسی نے مذاق کے طور پر پلاسٹک کی کھوپڑی وہاں رکھ دی ہے، تاہم جب معلوم ہوا کہ یہ حقیقی انسانی کھوپڑی ہے تو لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کر دیا، جس پر اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور لاش کی صحیح عمر کا تعین کرنے کے لیے کھوپڑی کو فرانزک کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    دوسری طرف سیکیورٹی سروسز نے مذکورہ علاقے سے بچوں کے لاپتا ہونے کے بارے میں حال ہی میں موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینا بھی شروع کر دیا ہے۔

  • وکیل نے دو خواتین کو قتل کرکے گھر میں دفنا دیا

    وکیل نے دو خواتین کو قتل کرکے گھر میں دفنا دیا

    مصر میں دہرے قتل کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل نے دو خواتین کو قتل کرکے نعشں گھر میں دفن کردیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مصر کی الاسکندریہ کمشنری کے علاقے المعمورہ میں پیش آیا۔ تعفن اُٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

    پولیس نے گھر کو چیک کیا تو ایک کمرے کا فرش کھدا ہوا تھا، جس میں دفن کی گئی دو خواتین کی نعشیں برآمد ہوئیں۔

    رپورٹس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا مرنے والی ایک خاتون وکیل کی کلائنٹ اور دوسری اس کی اہلیہ تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    مکان مالک نے بتایا ملزم نے چند ماہ قبل یہ کہہ کر نچلی منزل کا فلیٹ کرایے پر لیا تھا کہ اس کی اہلیہ کی ٹانگوں میں درد ہے۔ یہ سیڑھیاں نہیں چل سکتی۔

    ملزم کے رویے کے بارے میں لوگوں کا کہنا تھا وہ مشکوک تھا۔ فلیٹ کی بیرونی کھڑکیاں بھی مستقل طورپر بند رکھتا تھا جبکہ اس کے گھر سے اکثر بو بھی آتی تھی۔

    دوسری جانب بھارت میں باپ کے ساتھ دوستی کرنے پر بیٹے نے چائے کے اسٹال پر نوجوان خاتون کو قتل کر دیا، پولیس نے ماں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی شہر کولکتہ میں ای ایم بائی پاس پر سڑک کے کنارے واقع چائے کے اسٹال پر ایک لڑکے نے نوجوان خاتون پر جان لیوا حملہ کیا، مبینہ طور پر ملزم کو اس خاتون اور اپنے والد کے غیرازدواجی تعلقات کے بارے میں علم ہوا تھا جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ خاتون کو رات 9 بجے کے قریب پرگتی میدان پولیس اسٹیشن کے قریب بائی پاس ڈھابہ پر تیز دھار آلے سے شدید زخمی کیا گیا۔

    دل کا دورہ پڑنے کے بعد مریض کو اسپتال کے بجائے دفتر جانے کی فکر

    زخمی خاتون کو این آر ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت واقع ہوگئی، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے اس قتل کے سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

  • پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی

    پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی

    قاہرہ : اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں ایک نجی تقریب میں تدفین کردی گئی۔

    ان کے جانشین شہزادہ رحیم آغا خان نے اہل خانہ اور معززین کے ہمراہ شرکت کی۔

    مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی تدفین ان کے دادا مولانا سلطان محمد شاہ کے مزار کے احاطے میں کی گئی ہے، مزار کے ساتھ ملحقہ اراضی پر ان کی آخری آرام گاہ کے طور پر مقبرہ بنایا جائے گا۔

    یاد رہے پرنس کریم آغاخان پانچ فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی، مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے۔

    بعد ازاں لزبن میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں ، جس میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اسپین کے بادشاہ ایمریٹس جوآن کارلوس سمیت کئی سربراہان مملکت نے شرکت کی۔

  • مصر کی سیاحوں کے لیے پرکشش آفر

    مصر کی سیاحوں کے لیے پرکشش آفر

    مصر تاریخی مقامات اور آثار سے بھرپور سیاحتی ملک ہے جہاں ہر سال ہزاروں سیاح رخ کرتے ہیں اب سیاحوں کو پرکشش آفر کر دی گئی ہے۔

    مصری اخبار کے مطابق مصر میں آنے والے سیاحوں کو پرکشش آفر کی گئی ہے اور یہ آفر انٹری ویزا فیس میں استثنیٰ ہے۔

    مصر کے سیاحتی شہر الاقصر میں کلچرل ٹورازم مارکیٹنگ کمیٹی کے سربراہ محمد عثمان نے کہا ہے کہ قاہرہ سے تقریباً 700 کلو میٹر جنوب میں واقع الاقصر ایئرپورٹ پر چارٹر پروازوں کے ذریعے آنے والے سیاحوں کو مئی سے ستمبر 2025 کے آخر تک 25 ڈالر انٹری ویزا فیس سے چھوٹ ملے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام وزارت سیاحت اور آثار قدیمہ کی جانب سے قدیم شہروں خاص طور پر الاقصر میں سیاحوں کی آمد بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ الاقصر آنے والے سیاحوں کو مفت انٹری ویزا دینے سے موسم گرما کے دوران مصر کے دیگر شہروں میں سیاحوں کی تعداد اضافہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ مصر نے 2021 میں ایک نیا ویزا ریگولیشن متعارف کرایا تھا، جس کے تحت مصر آنے والے سیاحوں پر 25 ڈالر انٹری ویزا فیس عائد کی گئی تھی۔

  • ٹرمپ اور السیسی میں فون پر گفتگو، غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی پر کوئی بات نہیں ہوئی

    ٹرمپ اور السیسی میں فون پر گفتگو، غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی پر کوئی بات نہیں ہوئی

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے صدر نے ٹرمپ کو مشرق وسطیٰ کے بحران پر بات چیت کے لیے دعوت دی، صدر السیسی نے کہا کہ دنیا ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل، فلسطین تنازع کا مستقل اور تاریخی حل کرانے کی منتظر ہے۔

    مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کے مسائل اور تنازعات پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو امریکا، مصر سرکاری دوروں کی دعوت بھی دی۔

    تاہم دوسری طرف روئٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور السیسی کے درمیان غزہ سے فلسطینیوں کی مصر اور اردن منتقلی کی ٹرمپ کی تجویز پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں بار بار غزہ سے فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں منتقل کرنے کے منصوبے پر بات کی ہے، اس کے بعد ہفتہ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان کی گئی یہ پہلی فون کال تھی، ٹرمپ کے منصوبے کو سیسی اور دیگر عرب رہنماؤں نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    ٹرمپ نے عالمی تجارتی جنگ چھیڑ دی، چین، کینیڈا، میکسیکو پر اضافی ٹیرف عائد

    یاد رہے کہ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کی صفائی کے منصوبے کی تجویز کے بعد گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں سیسی سے بات کریں گے، لیکن مصر نے بعد میں اس بات کی تردید کی کہ یہ کال نہیں ہوئی تھی۔

  • ماں نے شیرخوار بچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر مار ڈالا

    ماں نے شیرخوار بچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر مار ڈالا

    مصر میں پیش آنے والے ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں ماں پر شیرخواربچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، پولیس نے ملزمہ کا تحقیقاتی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی کمشنری المنوفیہ میں ایک خاتون کو اپنے شیر خوار کو قتل کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق المنوفیہ کمشنری کے شبین ہسپتال میں ایک دس ماہ کے شیرخوار کی نعش لائی گئی، ڈاکٹروں کا شبہ تھا کہ بچے کو ماں نے جان بوجھ کر قتل کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز بچے کی ماں سے کیا جس نے ابتدائی تفتیش میں ہی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا وہ بچے کو پالنا نہیں چاہتی تھی جس کے باعث انتہائی اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوئی۔

    ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی متعدد بار بچے کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

    بچے کے والد کے مطابق واقعہ سے قبل بچے کے جسم پر اکثر تشدد کے نشانات بھی دیکھے تھے جس پر غور نہیں کیا مگر اب حقیقت جان کر اپنی کیفیت بیان نہیں کرسکتا۔

    اس سے قبل پیش آنے والے ایک واقعے میں مصری خاتون مصروف سڑک کے قریب رقص کی ویڈیو ریکارڈ کرنے میں مصروف رہی اور کمسن بچہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

    رپورٹس کے مطابق ماں مصروف شاہراہ پر رقص کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوگئی جب اس کا چھوٹا بچہ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گیا کیونکہ بچے کے بھائی نے ماں کو بروقت آگاہ کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رقص کرتے ہوئے ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں اسی دوران بچہ ماں کو اطلاع دیتا ہے کہ چھوٹا بھائی سڑک کی جانب جا رہا ہے۔

    دھند کے باعث کار نہر میں جا گری، 10افراد لاپتہ

    ماں جب یہ دیکھتی ہے تو بھاتے ہوئے کمسن بیٹے کو بچانے کے لیے دوڑ لگادیتی ہے اور وہ ممکنہ حادثے سے بچ جاتا ہے۔

  • مصر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز

    مصر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز

    مصری وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر’بچوں کو گود لینے‘ اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی طورپر 9 افراد کو اس حوالے سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے فیس بک پیجز پر اس قسم کا مواد اپ لوڈ ہوا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سوشل میڈیا اکاونٹس پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والے پیجز اصل نہیں۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق لوگوں کو لوٹنے کے لیے ان پیجز کا سہارا لیا گیا جس میں یتیم بچوں کو گود لینے کی ترغیب دی گئی تھی۔

    وزارت داخلہ کے مطابق سوشل میڈیا پر بنائے گئے پیجز کے ایڈمنز کو قانونی ادارے کے حوالے کیا گیا ہے جہاں ان سے جامع انداز میں تحقیقات ہورہی ہیں، تاکہ اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے فیس بک پر متعدد پیجز وائرل ہو رہے تھے جن میں ایک شیر خوار بچے کو دکھا کر اسے گود لینے کے لیے رقم کا مطالبہ بھی کیا جارہا تھا۔

    ٹک ٹاک پر پابندی، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

    مصریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس قسم کی غیرمعقول مہم پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • فیس بک پر بچوں کی فروخت کے پیجز کا انکشاف

    فیس بک پر بچوں کی فروخت کے پیجز کا انکشاف

    قاہرہ: مصر میں فیس بک پر بچوں کی فروخت کے پیجز اور اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد عوامی حلقوں میں گہری بے چینی اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک پر بچوں کی خرید و فروخت کے اشتہارات پر حکام نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، قومی کونسل برائے اطفال کی سربراہ سحر السنباطی نے پیر کو ہدایت کی کہ بچوں کو رقم کے بدلے گود لینے کی پیشکش کے واقعے کو چائلڈ پروٹیکشن کو رپورٹ کیا جائے۔

    سربراہ قومی کونسل برائے اطفال نے اٹارنی جنرل سے بھی درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات شروع کریں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن برائے چائلڈ ریلیف کا کہنا تھا کہ فیس بک پر بچوں کو فروخت کرنے والے گروپس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

    چائلڈ ریلیف کی ڈائریکٹر صبری عثمان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر بچے ایک فروخت ہونے والی شے بن چکے ہیں، ایک بچے کی قیمت 3 سے 5 ہزار پاؤنڈ لگائی جاتی ہے، انھوں نے کہا کچھ لوگ اپنے بچوں کو بیچنے کی خود کوشش کرتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

    چائلڈ ریلیف کے مطابق بچوں کی خرید و فروخت 2010 کے قانون نمبر کے تحت انسانی اسمگلنگ کا قابل سزا جرم ہے، جس کی سزا عمر قید اور کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ کے جرمانے تک پہنچ سکتی ہے۔

  • منگنی کے اگلے روز ہی لڑکی انتقال کر گئی

    منگنی کے اگلے روز ہی لڑکی انتقال کر گئی

    مصر میں خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل گیا، منگنی کے 24 گھنٹے بعد ہی لڑکی انتقال کر گئی۔

    رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر برکۃ السبع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 32 سالہ خاتون شروق کی منگنی کے صرف 24 گھنٹے بعد موت ہوگئی، خاتون نے جمعے کے روز دھوم دھام سے اپنی منگنی کی خوشی منائی اور ہفتے کے روز وہ چل بسی۔

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شروق کی موت کے بعد اہلخانہ اور پروسی صدمے میں آگئے، ڈاکٹر نےبتایا کہ وہ سو رہی تھی اس دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کا انتقال ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برکۃ السبع میں ہفتہ کی دوپہر انتہائی اداسی چھائی رہی جبکہ  شروق کی نماز جنازہ میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔

    مصری میڈیا کے مطابق نوجوان دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی منگنی کی رات بہت خوش تھی، ہنس رہی تھی، رقص کر رہی تھی، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ خوشی جنازے میں بدل جائے گی اور وہ عروسی لباس کے بجائے کفن پہن لے گی۔

    واضح رہے اچانک موت کا رجحان حال ہی میں پھیل گیا ہے اور اس کے رونما ہونے کی طبی اور سائنسی وجوہات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ڈاکٹرز نے نوجوانوں کو کچھ ایسی عادات سے خبردار کیا جو ان کی جان لے سکتی ہیں۔