Tag: مصر

  • حسنی مبارک اور 2 بیٹوں کو کرپشن کیس میں 3سال قیدکی سزا

    حسنی مبارک اور 2 بیٹوں کو کرپشن کیس میں 3سال قیدکی سزا

    قاہرہ : مصر کے سابق صدرحسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کو کرپشن کے الزام میں تین سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی گئی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق حسنی مبارک اوران کے بیٹوں پرریاست کے لاکھوں ڈالرزکے فنڈز خوردبرد کرنے کا الزام تھا۔ یہ پیسے صدارتی محل کی تزئین وآرائش کے لئے مختص کئے گئے تھے۔

    تاہم سرکاری صدارتی محل کے بجائے تمام فنڈز حسنی مبارک اوران کے بیٹوں کی نجی رہائش گاہوں پرخرچ کئے گئے۔ حسنی مبارک کے مقدمے کی سماعت قاہرہ کے نواحی علاقے میں پولیس اکیڈمی میں ہوئی۔

    حسنی مبارک کوگزشتہ مہینے مختلف الزامات میں بیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • یمن کے استحکام تک آپریشن جاری رہے گا، شاہ سلمان

    یمن کے استحکام تک آپریشن جاری رہے گا، شاہ سلمان

    شرم الشیخ : خاد م الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے کہا ہےکہ یمن کو محفوظ اورمستحکم بنانے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے یمن آپریشن میں حصہ لینے والے اتحادیوں کا شکریہ ادا کر تےہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو فوری طورپرجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے یمن کی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت بھی دی۔ یمن کے صدرہادی کا کہنا تھا حوثی باغی اوران کے حمایتی مذاکرات نہیں چاہتے تھے۔

    باغیوں کے ہتھیارڈالنے تک فوجی آپریشن جاری رہنا چاہئیے۔ مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا کہ یمن میں فوجی کارروائی ناگزیرہے۔

    کویت کے امیرشیخ جابرالاحمد الصباح کا کہنا تھا یمن کی بگڑتی صورتحال ان کے ملک کے لئے خطرہ ہے۔

  • مصر کے پارلیمانی انتخابات تاخیر کا شکار

    مصر کے پارلیمانی انتخابات تاخیر کا شکار

    مصر: سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی قانون کو غیر آئینی قرار دیئے جانے کے بعد ملک کے پارلیمانی انتخابات تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔

    مصر میں اکیس مارچ سے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات متعدد مرحلوں میں ہونا تھے تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکام کو اپنے منصوبوں پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    مصر کے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی نے دو ہزار بارہ میں مصر کے صدر محمد مرسی کو معزول کرنے کے بعد اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

    مصری صدر نے گذشتہ برس دسمبر میں پارلیمان کی پانچ سو سڑسٹھ نشستیں تخلیق کرنے کے لیے حلقۂ انتخاب کے قانون کی منظوری دی تھی۔

  • داعش نے مصر کے21 مغویوں کو قتل کردیا

    داعش نے مصر کے21 مغویوں کو قتل کردیا

    قاہرہ: داعش نے لیبیا سے مصر کے اکیس شہریوں کواغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ۔جوابی کارروائی میں مصر نے دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کردی۔

    دولت اسلامیہ نےمصرکےاکیس قبطیوں کےسرقلم کرنےکی ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں ایک گروپ کو نارنجی لباس میں زمین پر گھٹنے ٹیکے دکھایا گیا۔جس کے بعد ان کے سر قلم کردئیے گئے۔

    اغوا کیے جانے والے قبطیوں کو لیبیا کے مشرقی ساحلی شہر سرت سے اغوا کیا گیا تھا جو دولتِ اسلامیہ کے قبضے میں ہے، مصر میں قبطی نے اکیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، جس پر مصر میں شہریوں کے قتل پر سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا۔

    ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مصر نے لیبیا میں شدت پسند تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کردی، پیر کی صبح کی جانے والی کارروائی میں تنظیم کے کیمپس، تربیتی مراکز اور گولہ بارود اور ہتھیاروں کے ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • مصر: غیر ملکی نشریاتی ادارے کے 2 صحافی ضمانت پر رہا

    مصر: غیر ملکی نشریاتی ادارے کے 2 صحافی ضمانت پر رہا

    قاہرہ : مصری عدالت نے الجزیرہ نشریاتی ادارے کے دونوں صحافیوں کو ضمانت کی منظوری کے بعد رہا کردیا ہے۔ ان صحافیوں کو جھوٹی خبریں پھیلانے اور کالعدم جماعت کی مدد کے الزامات پر سات اور دس سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    مصری عدالت نے گزشتہ روز دو صحافیوں محمد فہمی اور باہر محمد کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کے آغاز پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی تھی،  دونوں صحافیوں کو آج رہا کردیا گیا ہے۔ ان کے تیسرے ساتھی آسٹریلوی صحافی پیٹر گریسٹا پہلے ہی رہائی پانے کے بعد ملک چھوڑ چکے ہیں۔

    تاہم عدالت نے ان دونوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگائی ہے۔ ان تین صحافیوں پرجھوٹی خبریں پھیلانے اور کالعدم جماعت کی مدد کے الزامات ہیں تاہم ان صحافیوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔

  • مصرکےسابق صدرحسنی مبارک قتل کے الزامات سے بری

    مصرکےسابق صدرحسنی مبارک قتل کے الزامات سے بری

    قاہرہ: مصرکی عدالت نے سابق صدرحسنی مبارک کو قتل اور بدعنوانی کے الزامات سے بری کردیا ہے۔ حسنی مبارک پردوہزارگیارہ میں حکومت مخالف مظاہرین کے قتل کا الزام تھا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سابق صدرحسنی مبارک کے علاوہ سابق وزیرداخلہ اور حسنی مبارک کے پانچ کمانڈوز کو بھی قتل کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔

    حسنی مبارک پرمالی بدعنوانی اوردوہزاگیارہ میں حکومت مخالف تحریک میں شریک افراد کے قتل کی سازش کے الزامات تھے۔

    چھیاسی سالہ حسنی مبارک نے تمام الزامات کوبے بنیاد قراردیا تھا۔

  • مصر :سینائی میں دو کار بم دھماکوں میں 28فوجی ہلاک

    مصر :سینائی میں دو کار بم دھماکوں میں 28فوجی ہلاک

    سینائی: مصر کے علاقے سینائی میں دو کار بم دھماکوں میں اٹھائیس فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے علاقے سینائی کی چیک پوسٹ پر کھڑی فوج کی دو گاڑیوں کو باردو سے بھری کار سے نشانہ بنایا گیا۔ جس کی ذد میں آکر اٹھائیس فوجی مارے گئے۔

    دھماکے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    طبی ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔