Tag: مصطفٰی کمال

  • عید سے پہلے بڑی پتنگ کاٹیں گے، انیس قائم خانی

    عید سے پہلے بڑی پتنگ کاٹیں گے، انیس قائم خانی

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی تمام وکٹیں گرا چکے ہیں، گراؤنڈ خالی ہوچکا ہے۔

    کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سےبات کرتےہوئےانکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرفاروق ستار میڈیا کیلئے بڑی وکٹ ہوسکتی ہے، ان کیلئے فاروق ستار کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

    ایک صحافی کےسوال پر انیس قائم خانی نےکہا کہ عید سے پہلے بڑی پتنگ کاٹیں گےجبکہ کراچی میں مزید چھ دفتر کھول رہے ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کے بعض افراد کو پارٹی میں نہیں لیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چند لوگ کروڑوں لوگوں کی قسمت کافیصلہ کررہے ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے میں تاخیرکی جارہی ہے، سندھ کا 8 کھرب روپے کا بجٹ چند وزرا خرچ کریں گے۔ صوبائی حکومت کا کام پیسوں کی نگرانی کرنا ہے یہاں پیسہ خرچ ہورہا ہے مگر منصوبوں پر نہیں لگ رہا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ 18ویں ترمیم سے پہلے لوگوں کے جو حالات تھے آج اس سے بھی بدتر ہوگئے ہیں کیونکہ اب لوگ وفاق سے کوئی مطالبہ نہیں کرسکتے اس لیے تمام صوبے صوبائی فنانس کمیشن بنائیں۔

  • ایک شخص کے ورغلانے پرکارکن مجرم بن گئے ہیں،مصطفٰی کمال

    ایک شخص کے ورغلانے پرکارکن مجرم بن گئے ہیں،مصطفٰی کمال

    کراچی: مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ایک شخص ورغلائے گا تو کارکن غیرقانونی کام کریں گے،انہوں نے جلسےمیں لوگوں کی تعداد پرتنقید کرنے والوں کو بھی کرارا جواب دے دیا۔

    پاک سر زمین پارٹی کے پہلے جلسے کے بعد مصطفی کمال نے قوم کاشکریہ ادا کیا، مصطفٰی کمال نے جلسےمیں لوگوں کی تعداد پرتنقید کرنے والوں کو بھی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جلسے پر جن لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنے مہمان توشادی پرآجاتے ہیں، وہ بتائیں ان کی شادیاں کمبھ کے میلےمیں ہوتی ہیں۔

    ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاری پرمصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ورغلایا گیا انہوں نے جرائم میں بھی ہاتھ رنگے ایک شخص بار بار ورغلائے گا تو کارکن غیرقانونی کام کریں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، لوگوں کو توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں۔

  • مصطفٰی کمال نے جلسےکےلیے چندے کی اپیل کردی

    مصطفٰی کمال نے جلسےکےلیے چندے کی اپیل کردی

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے جلسےکے لیےچندے کی اپیل کردی،کہتےہیں پہلے جلسے کےلیےپندرہ سےبیس کروڑ درکار ہیں۔

    پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ باغ جناح میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جلسے کے کل اخراجات کا تخمینہ 15 سے 20 کڑور روپے ہے۔

    انہوں نے مخیر حضرات سے جلسے کے حوالے سے مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کو جلسے سے ایک روز قبل باغ جناح میں جشن پاکستان فیملی فیسٹیول منایا جائے گا ۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جلسے کی تیاری شروع کر دی ہے اب 24 اپریل تک یہی پڑاو ہو گا۔

  • قائد ایم کیو ایم نے ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے ڈیڑھ کروڑ دیئے، مصطفیٰ کمال

    قائد ایم کیو ایم نے ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے ڈیڑھ کروڑ دیئے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ قائد ایم کیوایم نے ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرنےکےلئےایک جعلساز کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیئےتھے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں واقعے کوتسلیم کیا تھا۔ پنجاب سے ایم کیوایم کے رکن افتخار رندھاوا کی جانب سے مصطفٰی کمال گروپ جوائن کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے دعوٰی کیا کہ قائدایم کیوایم نےآئی ایس آئی سے بات کرنےکےلئےکسی جعلساز کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیئےتھے۔

    یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستارنےاے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں اس واقعے کی تصدیق کی تھی مصطفٰی کمال نے بتایا کہ جعلی ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرکےقائد ایم کیوایم نے کارکنوں کویاسلام کا ورد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    مصطفٰی کمال نے دعوٰی کیا کہ ڈیڑھ کروڑ واپس لینے کےلئے ایم کیوایم نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی رابطہ کیا تھا، جبکہ بابرغوری نے اس جعلساز کی ضمانت لی تھی کہ ڈیڑھ کروڑ روپے واپس ہوجائیں گے۔

     

  • ایم کیوایم کے افتخار رندھاوا پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے

    ایم کیوایم کے افتخار رندھاوا پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر افتخار رندھاوا بھی ایم کیو ایم چھوڑ پر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    پنجاب سے ایم کیوایم کے رکن افتخار رندھاوا نےمصطفٰی کمال گروپ جوائن کرلیا، افتخاررندھاوا کا کہنا تھا کہ پہلا پنجابی تھا جوایم کیوایم ساتھ کھڑاہوا تھا،

    انہوں نے قائد ایم کیوایم کو معاف نہ کرنے کا بھی اعلان کیا،افتخار رندھاوا کا کہنا تھا کہ میں پچیس سالوں سے متحدہ سے وابستہ رہا قیدوبند کی صوبتیں برداشت کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد کو میرے پچیس سالوں کا حساب دینا ہوگا۔

    اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے دعوٰی کیا کہ قائدایم کیوایم نےآئی ایس آئی سے بات کرنےکےلیے کسی جعلساز کو ڈیڑھ کروڑ دیےتھے۔

    اس سے قبل ایم کیوایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں اس واقعے کی تصدیق کی تھی، مصطفٰی کمال نے بتایا کہ جعلی ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرکے قائد ایم کیوایم نے کارکنوں کو یاسلامُ کا ورد کرنے کی ہدایت کی۔

    مصطفٰی کمال نے دعوٰی کیا کہ ڈیڑھ کروڑ واپس لینے کے لیے ایم کیوایم نے گورنر سندھ سے رابطہ کیا تھا،جبکہ بابرغوری نے جعلساز کی ضمانت لی تھی کہ پیسے واپس ہوجائیں گے۔

  • مصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی کاشہرکا دورہ، جلسے کے پمفلٹ تقسیم

    مصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی کاشہرکا دورہ، جلسے کے پمفلٹ تقسیم

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنمامصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی نے چوبیس اپریل کے جلسے کے لئے لوگوں سے رابطے شروع کردیئے،آج بھی شہرکا دورہ کیا اور جلسے کے پمفلٹ تقسیم کئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنمامصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی شانہ بشانہ شہر کے دورے پرنکلے۔ دونوں پرکلفٹن کے علاقے میں گل پاشی کی گئی۔

    اس موقع پرمصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی نےچوبیس اپریل کے جلسےکےپمفلٹ عوام میں تقسیم کئے،مختلف مقامات پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزیزآبادسمیت شہرکےکونےکونےمیں جائیں گے۔

    یاد رہے کہ مصطفٰی کمال گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن گئےتھے۔ وہاں بھی انہوں نے جلسےکے پمفلٹ تقسیم کئے تھے۔ مصطفٰی کمال لوگوں میں گھل مل گئے۔ ایک بیکری سے خریداری بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ مصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی کے درمیان جھگڑے کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔ دونوں کےساتھ ساتھ گھومنےپھرنےسے ان افواہوں کی بھی تردید ہوگئی۔


    Those disagreeing with us are not our enemy… by arynews

  • ہندوستان ہمیشہ پاکستان کو ڈسٹرب کرنے کی سازشیں کرتا ہے، خورشید شاہ

    ہندوستان ہمیشہ پاکستان کو ڈسٹرب کرنے کی سازشیں کرتا ہے، خورشید شاہ

    سکھر:خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ کے حوالے سے پاکستان کو چاہئے کہ انٹر نیشنل دباﺅ ڈالیں ہندوستان ہمیشہ پاکستان کو ڈسٹرب کرنے کی سازشیں کرتا ہے ،ریڈ زون تک دس سے گیارہ ہزار بندے کیسے پہنچے اس بات کا حکومت کو جواب دینا ہو گا۔

    قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا سوئیٹ ہوم سکھر میں آٹھ بچوں کی سالگرہ تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور سانحہ کے بعد شروع کیا گیاآپریشن اگر سیاست کی نظر ہوا تو سندھ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ وہ حکومت کرے وزیر اعظم پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اور ہر ووٹر کے وزیر اعظم ہیں حکومت نے پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی عدالتوں کو پرویزمشرف کی ضرور ت ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں اب بھی کم ہیں اگر حکومت چاہے تو پیٹرول چار روپے اور ڈیزل آٹھ سے دس روپے کم کر سکتی ہے حکومت کو چاہئے کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائے پیسہ کمانے کے اور بھی طریقے ہیں۔

  • مصطفٰی کمال نے ایم کیو ایم کو کچرا صاف کرنے پر لگا دیا، اعتزازاحسن

    مصطفٰی کمال نے ایم کیو ایم کو کچرا صاف کرنے پر لگا دیا، اعتزازاحسن

    لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مصطفٰی کمال نے کمال کر دکھایا، پوری ایم کیو ایم کو کچرا صاف کرنے پر لگا دیا ہے۔

    لاہور میں نجی ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے،

    انہوں نے بتایا کہ سینے میں تکیلف محسوس ہونے پر ہسپتال آیا تھا، ڈاکٹرز نے دو اسٹنٹ ڈالے ہیں، اب وہ اپنی صحت کیلئے پرہیز کریں گے۔

    ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصطفٰی کمال نے کمال کر دیا، پوری ایم کیو ایم کو کچرا اٹھانے پر لگا دیا ہے۔

     

  • مصطفٰی کمال کی واپسی سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، خورشید شاہ

    مصطفٰی کمال کی واپسی سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورپیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مصطفٰی کمال کی واپسی سے کچھ نہیں ہونے والا لیکن میرا خیال ہے کہ کچھ اور شخصیات بھی سامنے آئیں گی۔

    یہ بات انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ رحمان ملک تقریر لکھ کر دیتے تھے تو پڑھنے والے بھی یہی تھے۔

    انہوں نے کہا کہ 90ءکی دہائی میں ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایم کیو ایم ایک بارپھر ابھری،دو چار لوگ اور بھی چلے جائیں تو پارٹی ختم نہیں ہوتی ۔

    انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ کا اونٹ اسٹیبلمشنٹ کی طرف بیٹھا ہے۔ خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ کہانی کے پیچھے صرف مصطفیٰ کمال نہیں ،دوچاربڑی شخصیات اوربھی ہوں گی۔

    میراتجربہ کہتاہے کہ کچھ نہیں ہوگا اورکوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں کی بات ہے گرد جلد بیٹھ جائےگی۔

     

  • ہوسکتا ہے مجھے قتل کرا دیا جائے، مصطفٰی کمال

    ہوسکتا ہے مجھے قتل کرا دیا جائے، مصطفٰی کمال

    کراچی : سابق سٹی ناظم کراچی مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کسی رہنما کو ساتھ ملنےکانہیں کہوں گا ہوسکتا ہےانہیں لوگوں کےذریعےمجھے قتل کرا دیا جائے۔

    یہ بات انہوں نے اے آروائی کے پروگرام پاور پلے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کےقائد کو کہتا ہوں کہ وہ لوگوں کوورغلانےسےبازآجائیں۔ گلی گلی خون بہانے کی باتوں سے گریز کرنا چاہیئے،

    انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان واپس آنے کا مقصد ٹیک اوور نہیں کرناہے بلکہ عوام کو دعوت دیناہے۔

    مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر وہی بات دہراتے ہوئے کہا کہ وہ برائی کو روک نہیں سکتے لیکن برائی چھوڑ تو سکتے تھے اس لیے انہوں نے یہاں سے جانے کافیصلہ کیا ،لوگ تو کونسلر شپ نہیں چھوڑتے لیکن میں نے سینیٹرشپ چھوڑ دی تھی۔

    مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین لوگوں سے جھوٹ بول رہے ہیں ،لوگوں کو دھوکہ دینے کے بجائے اب سچ بولنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ اپنے ضمیر کی آواز سنیں کسی انسان کو خدا نہ مانیں، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی اگر اس سانحے میں ملوث ہوئے تو پہلے مجھے پھانسی دی جائے۔