Tag: مصطفیٰ کمال

  • ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، مصفطیٰ کمال

    ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، مصفطیٰ کمال

    کراچی: متحدہ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال مردم شماری کے اعداد وشمار مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی مردم شماری پر منعقدہ اتقاق رائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ ہمیں درست نہیں گن رہے ہم اسے نہیں مانیں گے،سات اپریل کو خبر لگی کہ 1کروڑ37لاکھ آبادی ہے، مدت ختم ہونےکےبعد56لاکھ لوگوں کااضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اب بھی سب لوگوں کو نہیں گنا گیا، ہم نے اس کیلئے جدوجہد کی کسی صورت موجودہ اعداد وشمارنہیں مانیں گے۔

    متحدہ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج بلوچستان کے پہاڑوں پرلوگ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں،کل تک وہ بھی اپنےمسائل آپ کےسامنےرکھتے ہوں گے،اگرکل ہم نہ ہوئےتو کوئی اورہوگاجو ہوسکتا ہےآپ کی بات نہ سنے،ہم کچھ نہیں چاہتےصرف اتنا کہتے ہیں کہ ہمیں درست گناجائے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ایک فیصد گھروں میں ایک فرد رہتاہے،اس کے برعکس کراچی میں نو فیصد گھروں میں ایک فرد رہتاہے،یہ گڑبڑصوبائی حکومت کررہی ہے،ہمارےکوٹے پربھی ہمیں نوکریاں نہیں مل رہیں، ہم صبرکررہےہیں، ہمارے بچے آن لائن ڈیلوری میں نوکریاں کررہےہیں۔

  • پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے انکار کیا تو جھوٹا کیس بنا دیا گیا‌، مصطفیٰ کمال

    پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے انکار کیا تو جھوٹا کیس بنا دیا گیا‌، مصطفیٰ کمال

    کراچی : رہنما ایم کیوایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے انکار کیا تو جھوٹا کیس بنا دیا گیا‌۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیوایم پاکستان اور چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ہم پر جھوٹا کیس بناتھا، عمران خان کی حکومت میں فرمائش ہوئی کہ پی ٹی آئی میں ضم ہوجائیں، جب پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے منع کیا تو کیس بنا دیا گیا‌۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کیس میں جس بندے کوقتل کرنےکا الزام ہے وہ گھوم پھررہاہے ، عمران خان کی گرفتاری کےبعد پاکستان کو جلا یاگیا۔

    انھوں نے کہا کہ راناثنااللہ پرجھوٹاہیروئن کاکیس ڈال کر ایک سال جیل میں رکھا لیکن عدالتوں نےرانا ثنا اللہ کوبری کردیا۔

    رہنما ایم کیوایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا نے کراچی کی گنتی کےلیےٹرینڈ چلایا ؟ کیا پی ٹی آئی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ٹرینڈ چلایا ، کیا بلوچستان کےلاپتہ افراد کیلئے تحریک ٹرینڈ چلایا؟

  • پاکستان میں سیاسی جماعتیں سیاست کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں، مصطفیٰ کمال

    پاکستان میں سیاسی جماعتیں سیاست کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں، مصطفیٰ کمال

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم اکیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کر رہے تھے کہ مردم شماری پر سیاست نہ ہو، مگر پاکستان میں سیاسی جماعتیں سیاست کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایک اہم مسئلہ ہے ہم اس اہم مسئلہ پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، ایم کیو ایم ہی واحد جماعت ہے جو مسائل کے حل کی جینوئن آواز  ہے۔

    رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی 1 کروڑ 43 لاکھ سے زائد دکھا رہے ہیں، پچھلی مردم شماری میں آبادی 1 کروڑ 60 لاکھ بتائی گئی تھی یعنی باقی رہ جانے والی مردم شماری میں 2، 3 لاکھ اور بڑھ جائیں گے۔

    سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے یہ تو 2017 کی مردم شماری سے بھی کم اعداد و شمار دکھائے جارہے ہیں اس وقت بھی ایم کیو ایم واحد جماعت تھی جس نے 2017 کی مردم شماری کے اعدادوشمار کو مسترد کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2017 میں 18 سال بعد مردم شماری ہوئی تھی، یہ مردم شماری 5 سال کے بعد ہورہی ہے، ہماری جدوجہد کی وجہ سے مردم شماری 5 سال قبل کی جارہی ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے ادارہ شماریات کی سپورٹ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، ایم کیو ایم اور اسکا ایک ایک کارکن پچھلے کئی ماہ سے عوام میں آگاہی مہم چلارہے ہیں ہم نے اپنے تمام دوسرے تنظیمی کام چھوڑ کر اسی کام میں لگ گئے، ہمارے علاوہ کسی اور جماعت نے اس پر کوئی ایک کام نہیں کیا۔

    مصطفی کمال نے بتایا کہ 9 فروری کو ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے حوالے سے آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، 11 اپریل کو ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعظم صاحب سے ملاقات کی 12 اپریل کو ایم کیو ایم کے وفد کی گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے پھر ملاقات ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ساری تفصیل بتانے کا  مقصد سیاسی جماعتوں کی منافقت سے آگاہ کرنا ہے، یہ تمام سیاسی جماعتیں گزشتہ 3 ماہ سے کہاں غائب تھیں۔

  • مصطفیٰ کمال کا دھرنا مؤخر کرنے کے حوالے سے اہم بیان

    مصطفیٰ کمال کا دھرنا مؤخر کرنے کے حوالے سے اہم بیان

    مصطفیٰ کمال کا 12 فروری کو فوارہ چوک پر دھرنا دینے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی یہ فائنل نہیں ہوا کہ ایم کیو ایم دھرنا موخر کرے گی یا نہیں، پیپلزپارٹی نے ہماری بات سنی لیکن ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔

    کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل  پیپلز پارٹی سے کوئی خاص ملاقات نہیں ہوئی ،رابطے رہتے ہیں، ہم دھرنےکیلئےجارہے ہیں، صوبائی حکومت رابطہ کرتی ہے تو ملنا چاہیے۔

    ایم کیو ایم رہنام کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بہت ہی تحمل سے بات سنی ہے، پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد امید ہے اچھی پیشرفت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کا وقت آگیا ہے، صرف باتیں نہیں کراچی کیلئے کام کرکے دکھائیں گے، بہت ساری جماعتوں سے آفرز ہے لیکن ہم نے قبول  نہیں کیا، ہماری نیت خراب نہیں شہر کی ترقی کیلئے کام کیا کرینگے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے الیکشن کا بائیکاٹ تو کیا لیکن کراچی کو جتوا دیا، وقت بتائے گا اور ہم پر انگلیاں اٹھانے والے دیکھیں گے، بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا پھل ملنے والا ہے، کراچی کے لوگوں کو بہت جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ آج کے حالات سے نمٹنے کیلئے اپنے تجربے کو بروئے کار لائیں گے، اس شہر میں جو بہتری آئی وہ ایم کیو ایم کے دور میں آئی، پی ٹی آئی نے اس شہر کو اقتدار میں آکر بھلا دیا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کو اپنی انا کو پیچھے رکھ کر ملک کا سوچنا چاہیے، صبح سے شام تک ایک لڑائی چلتی رہتی ہے، مہنگائی اور معیشت کی بدحالی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور عمران خان ملاقات کریں تو صورتحال تبدیل ہوجائیگی، مہنگائی کم ہو جائے گی، ڈالر نیچے آجائیگا، اگر انکی انا جیت بھی گئی اور ملک ہار گیا تو پھر کیا فائدہ، پی ٹی آئی کی سیاست ہمیں سمجھ نہیں آئی ہے، سب کے پاس ہی چوروں کا ٹولہ ہے،کوئی پاک نہیں۔

    بانی متحدہ نے 40 سال اس شہر پر حکومت کی ہے، آنکھ کے اشارے سے شہر کھلتا تھا، اب ویسی طاقت تو نہیں مل سکتی، لندن کے بائیکاٹ سے الیکشن پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

  • این اے 256 سے مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور

    این اے 256 سے مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیےگئے۔

    کراچی میں16مارچ کو 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لئے اسکروٹنی کا عمل تیزی سے جاری ہے، این اے 256 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار عماد الدین کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔

    دوسری جانب  این اے 247 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی بھی کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے گئے۔

    خیال رہےکہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

  • آج حلقہ بندیاں صحیح کر لیں کل الیکشن کرالیں، مصطفیٰ کمال

    آج حلقہ بندیاں صحیح کر لیں کل الیکشن کرالیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  آج حلقہ بندیاں صحیح کر لیں کل الیکشن کرالیں، کام تو کراچی میں ہمارے دور حکومت میں ہوا ہے، یہ بات ہمارےدشمن اوردوست دونوں مانتے ہیں۔

    پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے، اپنی انا کے چکر میں ملک کے ساتھ نا انصافی نہ کریں، آئی ایم اف، ورلڈ بینک کی امداد صرف  پاکستان کو وینٹی لیٹر پر رکھ سکتی ہے۔

    پی ایس پی کے چیئرمین  کا کہنا تھا کہ جس چیز کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے وہ  ملک کی بہتری کیلئے ہم نے کیا ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن لڑنا یا بائیکاٹ کرنا اس سے متعلق فیصلہ کریں گے، آج ہم دن گزارتے ہیں پھر الیکشن سے متعلق شام تک فیصلہ کریں گے، شام میں جو فیصلہ ہوگا سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

  • میری شناخت پی ایس پی سے ہی رہے گی، مصطفیٰ کمال

    میری شناخت پی ایس پی سے ہی رہے گی، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب بھی میری شناخت پی ایس پی سے ہی رہے گی، ہماری ملاقاتوں یا اتحاد سے بانی ایم کیوایم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جب ہم واپس آئے اس وقت سچ بولنے کی سخت سزا تھی، جب پہلی پریس کانفرنس کی اس کے بعد خدشہ تھا کہ مارا جاؤں گا، ہم نے نوجوانوں کے دل و دماغ پر کام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے اتحاد سے متعلق صورتحال واضح ہوجائے گی، ہماری ملاقاتوں یا اتحاد سے بانی ایم کیوایم کا کوئی تعلق نہیں ہے، سوشل میڈیا پر بیانات دیکھ لیں وہ ہمیں غدار کہہ رہے ہیں، ان سے رابطے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

    پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم بھی سیاست کررہے ہیں کسی کے مینڈیٹ کو نہیں توڑ رہے، ہم بھی اپنی سوچ رکھتےہیں، ترجیحات بدلی ہیں ہم بھی سیاست کا حق رکھتے ہیں، حالات بدلے ہیں اس لیے ہم نے بھی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے15سال میں لوگوں کو ڈرا دیا، سندھ کا بیڑا غرق کردیا، جو حالات بن گئے ہیں اس سے ہماری انا بہت پیچھے رہ جائے گی، پلس لندن اور مائنس لندن والی کہانی ختم ہوچکی ہے، بہت ساری باتوں کا کیمرے کے سامنے جواب نہیں دے سکتا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بہت لوگ آئے جنہوں نے کہا کہ آپ کا فیصلہ درست ہے، ہم نے کسی ایم کیوایم والے سے منہ نہیں پھیرا، مخالفت ضرور کی ہے لیکن دشمنی نہیں، کامران ٹیسوری نے خود کو گورنرہاؤس تک محدود نہیں کیا جو اچھی بات ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ ایم کیوایم کا ٹیگ لگے شخص نے ہم سے رابطہ کیا تو ہم نے بھی اس کا مثبت جواب دیا، مخالفت کے باوجود ہم نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے نکلیں ہم ساتھ دینگے۔

  • کراچی کی سیاست میں تبدیلی کے آثار، مصطفیٰ کمال گورنر ہاؤس پہنچ گئے

    کراچی کی سیاست میں تبدیلی کے آثار، مصطفیٰ کمال گورنر ہاؤس پہنچ گئے

    کراچی: شہر قائد کی سیاست میں تبدیلی کے آثار پیدا ہو گئے ہیں، پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال گورنر ہاؤس پہنچ گئے، ان کے ساتھ انیس قائم خانی بھی موجود تھے۔

    مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔

    گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کراچی کی بہتری، ترقی اور استحکام کے لیے ساتھ چلنے اور مل کر کام کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اس سے قبل صوبے میں گیس کی بڑھتی لوڈ شیڈنگ اور گھریلو صارفین کو مشکلات کے سلسلے میں گورنر سندھ نے ایم ڈی سوئی گیس کو گورنر ہاؤس طلب کر کے ملاقات کی تھی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیر کے سامنے کمپنی کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

    ایم ڈی نے اپنی مجبوریاں بتائیں جنھیں گورنر سندھ نے مسترد کرتے ہوئے سوئی سدرن کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی، اور کہا کہ وہ وفاقی وزیر مصدق ملک اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔

  • مصطفیٰ کمال کا عمران خان ، آصف زرداری اور نواز شریف کو  مشورہ

    مصطفیٰ کمال کا عمران خان ، آصف زرداری اور نواز شریف کو مشورہ

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عمران خان ، آصف زرداری اور نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ماضی بھول کرنئی شروعات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 2 سیٹوں سے چل رہی ہے، ایم کیوایم کے پاس 7سیٹیں ہیں، اایم کیوایم کو آج موقع ملا ہوا ہے، تگ ودوکریں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں کے ایم سی سمیت بہت سےمحکموں میں پارٹی کی اکثریت ہے، کیاکےایم سی اوردیگرمحکموں میں بیٹھےلوگ رشوت نہیں لے رہے۔

    نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حوالے سے پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ کسی اور کے برینڈ کا برا آدمی ہٹا کر اپنے برینڈ کا برا آدمی لگانا مسئلے کا حل نہیں، آپ لوگ تو جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام سے نجات دلانے آئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کو معاشی مسائل سےباہر نکال سکتاہے، کراچی دودھ دینےوالی گائےہےپرچارہ تودواِسے، کراچی میں ٹھیک مردم شماری سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی سے ہزاروں ارب روپے کا ٹیکس اکٹھاکیاجاتا ہے، پاکستان اب مہم جوئی،سیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا، پوراپاکستان ٹینشن میں ہے،نفرت کا نہ رکنےوالاسلسلہ ختم ہوناچاہیے۔

    پی ایس پی چیئرمین نے مشورہ دیا کہ عمران خان ، آصف زرداری اور نوازشریف ماضی بھول کرنئی شروعات کریں۔

  • نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے، مصطفیٰ کمال

    نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاورغیرقانونی ہونے پر ان لوگوں کا کیا قصور ہے ، لال مسجد والا کاواقعہ ہم آج بھی بھگت رہےہیں، نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے نسلہ ٹاور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حق بات اور سچ ہوگی ہم وہ کہیں گے، سب کا بس کراچی والوں پر ہی چل رہاہے؟ کیوں کہ یہ لوگ کلاشنکوف لٹکائے نہیں پھرتے ہیں۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہویا وفاقی حکومت ،سب نااہل ہیں، نسلہ ٹاورغیرقانونی ہونے پر ان لوگوں کا کیا قصور ہے، ان کے پیسے دلادیں اس کے بعد بلڈنگ گرادیں۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو نالوں کے پاس سے ہٹا کر تین آبادیاں قائم کی تھیں، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، 10ہزارارب صوبائی حکومت کو این ایف سی کی مد میں ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالت خود سندھ حکومت کو ڈاکو کہہ رہی ہے، ان ڈاکوؤں کو کون پکڑے گا؟، لال مسجد والا کاواقعہ ہم آج بھی بھگت رہےہیں، نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے۔

    مصطفی کمال نے مزید کہا حرام کمانے والے لوگ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سچ نہیں بول سکتے، عدالتی آرڈر میں لکھا ہے پیسے دے دو اور پھر عمارت کو گرادو۔