Tag: مصطفیٰ کمال

  • آرمی چیف کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال

    آرمی چیف کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کراچی میں صفائی کا مسئلہ ایک مہم سے حل نہیں کیا جاسکتا، آرمی چیف کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی میں صفائی کا مسئلہ ایک مہم سے حل نہیں کیا جاسکتا، شہر سے کچرے کو دو دو مہینے تک نہیں اٹھایاجاتا ہے، پورا شہر ہی کچرا کنڈی بنا ہوا ہے۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیاجانا چاہیئے، شہر میں کچرا نہ اٹھنے سے بیماریاں پھیلیں گی، ہمارے دور میں شہر میں جراثیم اور بدبو کےخاتمے کے لئے اسپرے کرایا جاتا تھا، آلائشوں کو زمین میں دفن کیاجاتا تھا۔

    کراچی کا مسئلہ اونر شپ کا ہے ، ہرآدمی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بناکر بیٹھ گیا ہے

    پی ایس پی سربراہ نے کہا ہمارے دور میں یہ نہیں دیکھاجاتا علاقہ کس کا ہے،کام دیکھاجاتا تھا، کراچی کا مسئلہ اونر شپ کا ہے، کراچی میں مسئلہ نہیں شہر میں حکومت کرنیوالوں کے درمیان مسئلہ ہے، شہر کے مسائل کے حل کیلئے ہرآدمی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بناکر بیٹھ گیا ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا آرمی چیف کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں اور کہا صفائی مہم میں علی زیدی کی نیت پرشک نہیں کررہا، تیرہ ہزار ٹن کچرا روزانہ آرہا ہے۔

    مسئلے کا مستقل حل کراچی میں5گاربیج ٹرانسفر پوائنٹس بنادیں

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئےجوکام میں نے کیے وہی کام دوبارہ کردیں، آرام نہیں کمائیں، کرپشن نہ کریں کام کریں، مسئلے کا مستقل حل کراچی میں5گاربیج ٹرانسفر پوائنٹس بنادیں، علی زیدی وفاق سے فنڈز لاکر 5 گاربیج ٹرانسفر پوائنٹس بنادیں۔

  • کوئی بھی آئینی ترمیم کشمیر کی آزادی کو روک نہِیں سکتی، مصطفیٰ کمال

    کوئی بھی آئینی ترمیم کشمیر کی آزادی کو روک نہِیں سکتی، مصطفیٰ کمال

    کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغان مذاکرات میں بھارت کو مکھی کی طرح نکال پھینکا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر نیب نے ریفرنس بنایا ہے، عنوان غیرقانونی الاٹمنٹ ہے، جبکہ ریفرنس میں ذکر ہی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اِیک نجی زمین کوسرکاری بندہ کیسے الاٹ کرسکتا ہے، بے ایمان ہوتا تومیرے بھی آمدن سے زائد اثاثے ہوتے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ امریکا نے افغان مذاکرات میں بھارت کو مکھی کی طرح نکال پھینکا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 13 اگست تک طالبان اور امریکا میں معاہدہ ہوجائے گا۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے مودی سرکاری کے غیرقانونی اقدام سے متعلق کہا کہ کوئی بھی آئینی ترمیم کشمیر کی آزادی کو روک نہِیں سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی والے پیسہ کما کردیں، اورکچرا اٹھانے کے بھی پیسے دیں، صفائی روزانہ کا کام ہے، حکومت سندھ کو برا بھلا کہنے سے صفائی نہیں ہوسکتی۔

  • کراچی صفائی مہم میں میری دعائیں علی زیدی کے ساتھ ہیں: مصطفیٰ کمال

    کراچی صفائی مہم میں میری دعائیں علی زیدی کے ساتھ ہیں: مصطفیٰ کمال

    کراچی: سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لیٹس کلین کراچی زبردست اقدام ہے، میری حمایت، دعائیں اور نیک خواہشات علی زیدی کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی کراچی کو صاف کرنے کی مہم کو زبردست قرار دے دیا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انھیں علی زیدی کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ 10 دن میں کراچی صاف کرنا مشکل ہے، کراچی میں یومیہ 13 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جو مہینوں سے نہیں اٹھایا گیا۔

    سابق ناظم کا کہنا تھا کہ وہ علی زیدی کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میری تجویز ہے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر مسئلے کا مستقل حل ڈھونڈا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں صفائی مہم ایف ڈبلیو او کی نگرانی میں ہوگا، علی زیدی

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہر میں پانچ فی صد کچرا بھی لینڈ فل سائٹ پر نہیں بھیجا گیا، روزانہ 95 فی صد کچرا ندی نالوں اور کھلے پلاٹوں میں ڈالا جاتا ہے۔

    انھوں نے تجویز دی کہ شہر کا یہ مسئلہ اتنا گھمبیر ہے کہ آپ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، گورنر، میئر اور متعلقہ وزرا کو ایک کمرے میں لے آئیں، سب کو اندر بلا لیں اور اس وقت تک نہ نکلیں جب تک اس کا حل نہ نکلے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی طرف سے کراچی میں صفائی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا جب کہ ایف ڈبلیو او کراچی صفائی مہم کی نگرانی کرے گا۔

  • مصطفیٰ کمال نے نیب سے معافی مانگ لی

    مصطفیٰ کمال نے نیب سے معافی مانگ لی

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے نیب سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی پریس ریلیز میں مجھ پر الزامات عائد کیے گئے۔

    پاکستان ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نیب کی پریس ریلیزمیں مجھ پرالزامات لگائےگئے ہیں، اگر میری بات انہیں گراں گزری ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دس سال قبل جو شخص شہر کی نظامت کررہا تھا اس سے کام کی تحقیقات کی جائیں، یہ بالکل غلط ہے کیونکہ میں نے جانفشانی اور ایمانداری سے شہر کے لیے کام کیا۔

    یاد رہے کہ نیب نے مصطفی کمال کے بیان کو نازیبا، غلیظ اور بیہودہ قراردیتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا اور کہا تھا کہ اگر مصطفیٰ کمال نےاپنےالفاظ پرمعافی نہ مانگی تو قومی احتساب بیورو قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں: مصطفیٰ کمال کی گفتگو نازیبا اور بےہودہ قرار، نیب کا قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

    اعلامیے میں قومی احتساب بیورو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب قومی ادارہ ہےاوربدعنوانی کےخاتمےکے لیے اقدامات کررہاہے، مصطفیٰ کمال کی نازیباگفتگونیب کی ساکھ مجروح کرنےکی مذموم کوشش ہے۔ قومی احتساب بیورو نے کہا مصطفیٰ کمال نیب پرتنقیدکےبجائےاپنی توانائی مقدمے کے دفاع پر خرچ کریں۔

    یاد رہے احتساب عدالت میں مصطفیٰ کمال کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سےمتعلق کیس زیر سماعت ہیں جبکہ انھوں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔

  • مصطفیٰ کمال کی گفتگو نازیبا اور بےہودہ قرار،  نیب کا قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال کی گفتگو نازیبا اور بےہودہ قرار، نیب کا قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی : نیب نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کی گفتگو کو بے ہودہ اور غلیظ قرار دیتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجنےکافیصلہ کیا ہے ، نیب نے کہا مصطفیٰ کمال نےاپنےالفاظ پرمعافی نہ مانگی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کوقانونی نوٹس بھیجنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہامصطفیٰ کمال نے میڈیا سے نیب افسران کیخلاف نازیباگفتگوکی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ نوٹس میں کہا جائےگا مصطفیٰ کمال اپنے الفاظ پر معافی مانگیں، اگر مصطفیٰ کمال نےاپنےالفاظ پرمعافی نہ مانگی تو عدالت سے رجوع کیا جائےگا۔

    نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب قومی ادارہ ہےاوربدعنوانی کےخاتمےکیلئےاقدامات کررہاہے، مصطفیٰ کمال کی نازیباگفتگونیب کی ساکھ مجروح کرنےکی مذموم کوشش ہے۔

    قومی احتساب بیورو نے کہا مصطفیٰ کمال نیب پرتنقیدکےبجائےاپنی توانائی مقدمےمیں دفاع پرخرچ کریں۔

    یاد رہے احتساب عدالت میں مصطفیٰ کمال کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سےمتعلق کیس زیر سماعت ہیں جبکہ انھوں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔

    مزید پڑھیں : نیب میرے سامنے کھڑا ہو اور بتائے کہ مجھ پر کیا الزام ہے، مصطفیٰ کمال

    پیشی پر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ریفرنس کےعنوان پر مجھےغیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں شامل کیا گیا ، کیس میں کہیں غیر  قانونی الاٹمنٹ کا ذکر نہیں، وعنوان مجھ سےمنسوب کیا گیا اسے ہٹایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اب لڑوں گا،جوبھی عدالت مجھےبلائےگی میں جاؤں گا، نیب میرے سامنے کھڑاہو اور بتائے کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔

    واضح رہے نیب ریفرنس میں مصطفی کمال سمیت 11ملزمان نامزد ہیں ، ملزمان پر ساحل کے قریب ساڑھے5 ہزار گز زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ، ملزمان نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

  • نیب میرے سامنے کھڑا ہو اور بتائے کہ مجھ پر کیا الزام ہے، مصطفیٰ کمال

    نیب میرے سامنے کھڑا ہو اور بتائے کہ مجھ پر کیا الزام ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : کراچی میں سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں مصطفی کمال کوریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں، مصطفی کمال نے کہا نیب میرے سامنے کھڑا ہو اور بتائے کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال پیش ہوئے۔

    سماعت میں مصطفی کمال نے عدالت میں کیس کےغلط عنوان اور غلط سرخیوں پر گلہ کیا اور کہا یہ غیر قانونی الاٹمنٹ نہیں تھی، سرخیوں میں غیر قانونی الاٹمنٹ لکھاجارہاہے، ریفرنس میں الاٹمنٹ کاکہیں ذکرہی نہیں، اس سے میری ساکھ متاثر ہورہی ہے۔

    جس پر عدالت نے کہا آپ ہمیں درخواست دیں، پھر باقاعدہ حکم نامہ جاری کریں گے جبکہ مصطفی کمال کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔

    بعد ازاں حتساب عدالت نے سماعت17 اگست تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے مصطفی کمال نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے، ریفرنس میں مصطفی کمال سمیت 11ملزمان نامزد ہیں ، ملزمان پر ساحل کے قریب ساڑھے5 ہزار گز زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ، ملزمان نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

    مزید پڑھیں : الزام ثابت ہوجائے تو مجھے چوک پر پھانسی دینا ، مصطفی کمال

    سماعت کے بعد پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریفرنس کےعنوان پر مجھےغیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں شامل کیا گیا ، کیس میں کہیں غیر قانونی الاٹمنٹ کا ذکر نہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کہا جاتا ہے کہ میں نے الاٹمنٹ کی ، عدالت میں کہاکہ جوعنوان مجھ سےمنسوب کیا گیا اسے ہٹایا جائے ، الاٹمنٹ 1982 میں ہوئی اور میں 2005 میں مئیر منتخب ہوا ، خبرچل رہی ہے مصطفیٰ کمال غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں پیش ہورہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا میں اب لڑوں گا،جوبھی عدالت مجھےبلائےگی میں جاؤں گا، نیب میرے سامنے کھڑاہو اور بتائے کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔

  • حکومت گرانے نہیں مسائل کے حل کے لئے جہدوجہد کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    حکومت گرانے نہیں مسائل کے حل کے لئے جہدوجہد کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت گرانے نہیں مسائل کے حل کے لئے جہدوجہد کررہے ہیں،21 جولائی کو جلسے میں اہم اعلان کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال کا کراچی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے، ایک بار اٹھ جاؤ، خاموشی توڑو اور اس جدوجہد میں شامل ہوجاؤ،21 جولائی کو کراچی والے آئیں تاکہ ہماری آواز دور تک جاسکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گرانے نہیں مسائل کے حل کیلئےجہدوجہد کررہے ہیں، پی ایس پی باغ جناح کو کراچی میں رہنے والے اور ہر زبان بولنے والوں سے بھر دے گی، آنے والا وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہے جو پہلے سے مضبوط ہوگئی ہے۔

    چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ٹی وی ٹاک شوز دیکھ کر حکمرانوں کو برا بھلا کہنے سے قوم کے مسائل حل نہیں ہوں گے،21جولائی کو کراچی والے آئیں تاکہ ہماری آواز دور تک جاسکے،21جولائی کو جلسے میں اہم اعلان کروں گا۔

    مزید پڑھیں: پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ ، مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال سمیت دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

    مصطفی کمال کے خلاف دائر ریفرنس میں نیب نے ملزم پر ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام عائد کیا ہے۔

    نیب ریفرنس کے مطابق زمین1980 میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی جو 2005 میں نجی تعمیراتی کمپنی نے لیز پر حاصل کرلی، مصطفی کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کی غیرقانونی اجازت دی ۔

  • کراچی اور حیدر آباد کو اب تک وفاق سے کچھ نہیں ملا: مصطفیٰ کمال

    کراچی اور حیدر آباد کو اب تک وفاق سے کچھ نہیں ملا: مصطفیٰ کمال

    حیدرآباد: چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کو اب تک وفاق سے کچھ نہیں ملا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر آج ملک میں سب سے زیادہ مسائل ہیں، تباہی ہے، تو صوبہ سندھ میں ہے.

    چیئرمین پاک سر زمین پارٹی نے کہا کہ سب سے زیادہ تباہی بربادی کراچی اور حیدرآباد میں آئی ہے، آج کراچی بد ترین رہائش کا شہر بن گیا ہے.

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان صاحب آئے اورصرف دلاسے دے کر چلے گئے، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بات نہیں کرتے.

    ان کا کہنا تھا کہ نہ تو کراچی کو کچھ ملا، نہ ہی حیدر آباد کے حصے میں کچھ آیا، وفاق نے سے فنڈز نہیں ملتے.

    مزید پڑھیں: مصطفیٰ کمال غدار سے بڑھ کر، فاروق ستار چاہیں بھی تو واپس نہیں آ سکتے: وسیم اختر

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کے پی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کو بٹھا کر نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا گیا، سندھ بلو چستان کے لیے کب بلدیات کا نظام ہوگا. عوام منتظر ہیں.

    خیال رہے کہ 14 جون 2019 کو مصطفیٰ کمال نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے پوری کوشش کی منی لانڈرنگ کیس لندن کی عدالت نہ جائے کیس فائل نہ ہونے پر بانی ایم کیوایم بچ گئے.

  • کراچی کے مسائل کا حل: وزیر اعلیٰ سندھ نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا

    کراچی کے مسائل کا حل: وزیر اعلیٰ سندھ نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا، اجلاس نیو سیکریٹریٹ میں آج صبح 10 بجے ہوگا۔

    حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں کراچی کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ سول سوسائٹی، تاجر تنظیمیں، این جی اوز کے نمائندے بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں کراچی کے مسائل کا حل ڈھونڈا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کے مسائل تمام شیئر ہولڈرز سے مل کر حل کرنا چاہتے ہیں، کراچی کے مسائل اہمیت کے ساتھ حل ہونے چاہئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں میں ملازمین کی تقرری پر پھر پابندی لگا دی

    ذرایع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے مسائل پر اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں پاک سرزمین پارٹی نے شرکت کر کے شہر کے مسائل اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اجلاس میں شرکت کریں گے، شہر کے مسائل پر بات چیت کے لیے سندھ حکومت نے مصطفیٰ کمال کو بھی مدعو کیا ہے۔

    ادھر ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سندھ کی پریس کانفرنس پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے، کنور نوید جمیل نے کہا کہ منتخب نمائندوں اور میئر کراچی کو مدعو نہ کرنا باعث حیرت ہے۔

    نوید جمیل کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا ادراک منتخب بلدیاتی نمائندے بہتر کر سکتے ہیں، سندھ حکومت کا غیر جمہوری رویہ ان کی متعصّبانہ سوچ کا عکاس ہے۔

  • پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ ، مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر

    پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ ، مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر

    کراچی : نیب نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا، ان پر ساحل پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال سمیت دیگرکے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیاہے۔

    مصطفی کمال کے خلاف دائر ریفرنس میں نیب نے ملزم پر ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام عائد کیا ہے۔

    نیب ریفرنس کے مطابق زمین 1980 میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی جو 2005 میں نجی تعمیراتی کمپنی نے لیز پر حاصل کرلی، مصطفی کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کی غیرقانونی اجازت دی ۔

    نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں دیگر ملزمان میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر اور نذیر زرداری شامل ہیں۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں نیب نے سابق میئر کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔