Tag: مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی

  • مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی  کے دوران کیا ہوا ؟ دل دہلا دینے والے مناظر

    مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے دوران کیا ہوا ؟ دل دہلا دینے والے مناظر

    کراچی : قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے دوران کیا ہوا ؟ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتادیا

    تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قبر کشائی کرکے ڈی این اے کیلئے 11 نمونے لیے گئے ہیں۔

    ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ لاش جلنےکی وجہ سے سیمپلز سے وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکے گا تاہم نمونے اکٹھے کرنے میں بہت زیادہ مشکل ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 3 سے 7 روز میں ڈی این اے کی رپورٹ آجائے گی، ڈی این اے سے صرف شناخت ہی ہوسکےگی کہ یہ مصطفیٰ کی ہی باڈی ہے۔

    پولیس سرجن نے مزید کہا کہ نمونے جامعہ کراچی کی فارنزنک لیبارٹری بھجوائے جائیں گے ، رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رکھی جائے گی اور ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کی جائے گی۔

    خیال رہے حب پولیس کی جانب سے بارہ جنوری کو مصطفی کی لاش لاوارث قرار دے کر ایدھی حکام کے حوالے کی گئی تھی تاہم بعد زاں مصطفی کی لاش سولہ جنوری کو کیماڑی ایدھی قبرستان میں دفن کردی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ارمغان نے تفتیش کے دوران مصطفیٰ عامر کے قتل کا اعتراف کر لیا: پولیس

    گزشتہ روز ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنےکا اعتراف کیا تھا ، دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ مصطفیٰ کی گاڑی کوآگ لگائی تو وہ زندہ اورنیم بیہوش تھا۔

    ارمغان نے تفتیش کاروں کو بیان دیا تھا کہ اس نے مصطفیٰ کو ہاتھوں اور پیروں پر مار کر زخمی کیا تھا، رائفل سے تین فائر کیے جو مصطفیٰ کو نہیں لگے، فائرنگ وارننگ دینے کے لیے کیے تھے۔

    ملزم نے مزید بتایا تھا کہ 8 فروری کو پولیس کو بنگلے میں دیر سے داخل ہوتا دیکھا، بروقت دیکھ لیتا تو پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ طویل ہو سکتا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ارمغان کے بیان کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی 21 فروری کو ہوگی ، میڈیکل بورڈ تشکیل

    مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی 21 فروری کو ہوگی ، میڈیکل بورڈ تشکیل

    کراچی : عدالتی حکم پر مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی 21فروری کو ہوگی ، جس کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں عدالتی حکم پر قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ بنادیا گیا ، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کو میڈیکل بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

    میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر شری چند اور میڈیکل لیگو افسر ڈاکٹر کامران خان شامل ہیں، 21 فروری کو مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی جائےگی۔

    میڈیکل بورڈ موچکو میں ایدھی کے قبرستان میں مصطفی کی قبر کشائی کرے گا، قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہوگی۔

    اس دوران وجہ موت کے تعین اورڈی این اے کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔

    گذشتہ روزجوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں قبر کشائی کی درخواست منظور کی تھی اور حکم دیا تھا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔

    عدالت نے قبر کشائی مکمل کر کے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، کیس کے تفتیشی افسر نے قبر کشائی کی درخواست دائر کی تھی۔

  • مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور ،  میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

    مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور ، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

    کراچی : مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں قبر کشائی کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔

    عدالت نے قبر کشائی مکمل کر کے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، کیس کے تفتیشی افسر نے قبر کشائی کی درخواست دائر کی تھی۔

    واضح رہے کہ 14 فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش پولیس کو ملی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت جلادیا تھا۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا۔

    انہو نے کہا کہ مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، لاش کو گاڑی میں جلایا گیا، ملزمان نے لاش کی نشاندہی کی، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ارمغان اور شیراز نے گاڑی کو آگ لگائی۔