Tag: مصطفیٰ نوازکھوکھر

  • واٹس ایپ پر میسجز کرنے والے  ہوشیار ہوجائیں!

    واٹس ایپ پر میسجز کرنے والے ہوشیار ہوجائیں!

    کراچی : واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں ، اب واٹس ایپ میسجز پر بھی شکایت اور جرمانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر نے حکومت پنجاب کے ہتک عزت بل کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں ہتک عزت قانون کے بعد واٹس ایپ میسجز پربھی شکایت ،جرمانہ ہوگا۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ صحافی اور یوٹیوبرز بھی ہتک عزت قانون کی زد میں آئیں گے اور قانون کےتحت ٹریبونل کا کنٹرول بھی حکومت کے پاس ہو گا۔

    رہنما پی پی نے کہا کہ تنقید سے خائف حکومت اب شہریوں اور صحافیوں کو آڑے ہاتھ لے گی، ن لیگ حکومت کی تو یہ حالت ہے کہ ہور کوئی خدمت ساڈے لائق؟

    خیال رہے پنجاب اسمبلی سے منظورکیا گیا ہتک عزت بل دوہزارچوبیس کا اطلاق پرنٹ،الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پرہوگا اور بل کے تحت جھوٹی اورغیرحقیقی خبروں پرہتک عزت کاکیس ہوسکے گا۔

    بل کایوٹیوب، ٹک ٹاک،ٹوئٹر،فیس بک،انسٹاگرام کی جعلی خبروں پربھی اطلاق ہوگا، کسی شخص کی ذاتی زندگی،عوامی مقام کونقصان پہنچانے والی خبروں پرکارروائی ہوگی۔

    بل میں تجویزکیا گیا ہے ہتک عزت کی درخواست موصول ہونے پرٹربیونلز بغیرکسی ٹرائل کےفوری تیس لاکھ روپے تک ہرجانےکی ادائیگی کاحکم دینےکے مجازہوں گے،جرم ثابت ہونے پرتین کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔

  • ‘موجودہ صورت حال میں سپریم کورٹ کوایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا’

    ‘موجودہ صورت حال میں سپریم کورٹ کوایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا’

    اسلام آباد: سینئر سیاستدان مصفطیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں سپریم کورٹ کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ کو فل کورٹ تشکیل دینا ہوگا، فل کورٹ تشکیل دینےکےعلاوہ مجھے کوئی اورراستہ نظر نہیں آرہا۔

    بلاول بھٹو کے سابق ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ کوایک قدم پیچھےہٹناہوگا انہوں نے ملکی سیاسی صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج نوابزادہ نصراللہ کی کمی شدت سے محسوس کررہاہوں۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر نے ملکی معاشی صورت حال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینےمیں ہچکچاہٹ دکھارہاہے معاشی صورتحال بہت بری ہوچکی ہے نکلنےکا کوئی راستہ نظرنہیں آرہا ہے۔

  • عوام تیار ہوجائیں ! پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید30 روپے اضافہ متوقع

    عوام تیار ہوجائیں ! پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید30 روپے اضافہ متوقع

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر کاکہنا ہے کہ ہوسکتا ہے آئی ایم ایف حالیہ قیمتوں میں اضافے پر مطمئن نہ ہو، پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید تیس روپےاضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف جانے کا فیصلہ فریش مینڈیٹ والی حکومت کو کرناچاہیے، پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید تیس روپےاضافہ متوقع ہے، ہوسکتا ہے آئی ایم ایف حالیہ قیمتوں میں اضافے پر مطمئن نہ ہو۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر نے سوال کیا کہ عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ اپنے سر لینے میں کیا حکمت ہے؟

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں مزید سخت فیصلوں کا عندیہ دیتے ہوئے ملکی مسائل کا ملبہ عمران حکومت پرڈال دیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سخت شرائط پرآئی ایم سےمعاہدہ پی ٹی آئی نےکیا،ہم نےنہیں، 4سال کاقرض ملک کے مجموعی قرض کا 80 فیصد ہے ، ملکی ترقی کے لیے ہرمشکل فیصلہ کرنے کو تیار ہیں۔

    خیال رہے شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ساتھ 30 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پٹرول اچانک تیس روپے مہنگا ہونے پر شہری پھٹ پڑے تھے، شہریوں کا کہنا تھا کہ بچوں کھانا کھلائیں یا پیٹرول بھروائیں، دل چاہتا ہے خود کو آگ لگالیں، مہنگائی کم نہیں کرسکتے تو حکومت میں آئے کیوں؟