کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں نیا موڑ آیا ہے، نوجوان کو قتل کرنے سے پہلے جس کمرے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کےخلاف اہم ثبوت اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا ہے، مصطفی عامر پر جس کمرے میں تشدد کیا گیا وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، فوٹیج میں ملزم ارمغان کے ملازم کو خون صاف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذوہیب نامی ملازم نے خون کے نشان مٹانے کی کوشش کی، ذوہیب نامی اسی ملازم نے برش کے ذریعے بوتل میں موجود کیمیکل سے خون صاف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے لیپ ٹاپ سے اہم شواہد مل گئے
ذرائع نے بتایا کہ ارمغان نے رات ڈیڑھ بجے کے قریب ملازم سے خون صاف کرایا، خون صاف کرنے کی فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ فوٹیج میں دکھنے والے ملازم ذوہیب نے مصطفی کا خون صاف کرنے کا اعتراف کیا، ملازم ذوہیب کو ارمغان کے خلاف گواہ بنایا گیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/case-of-attack-on-journalist-against-armaghan/