Tag: مصطفی نواز کھوکھر

  • چیزیں بانی  پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جارہی ہیں، مصطفی نواز کھوکھر

    چیزیں بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جارہی ہیں، مصطفی نواز کھوکھر

    اسلام آباد : سابق رکن پارلیمنٹ مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ چیزیں بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جارہی ہیں، کیا ان چیزوں سے سیاسی استحکام آسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ مصطفی نوازکھوکھر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے چیزیں بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جارہی ہیں ، اگر عمران خان کا اگر ملٹری ٹرائل ہوا تو دنیا اس کو اچھی نظرسے نہیں دیکھے گی۔

    مصطفیٰ نواز نے سوال کیا کہ کیا ان چیزوں سے سیاسی استحکام آسکے گا یہ ہمارے لئے بڑا سوال ہے، تحریک انصاف کو اتنی جلدی سول نافرمانی کی کال نہیں دینی چاہیے تھی، عمران خان کو ڈی چوک کی ناکامی سے کچھ سیکھنا چاہیے تھا۔

    تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کے بیان پر انھوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی نے بنائی ہے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنا چاہیے۔

    احتساب سے متعلق سابق رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتساب ہمیشہ عوام کیلئے لالی پاپ ہوتا ہے۔

  • آج آپ بجلی پر احتجاج کر رہے ہیں، کل گیس پر کر رہے ہوں گے: مصطفی نواز کھوکھر

    آج آپ بجلی پر احتجاج کر رہے ہیں، کل گیس پر کر رہے ہوں گے: مصطفی نواز کھوکھر

    سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آپ اُس بحران کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں اور افسر شاہی نے مل کر بُنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ایکس پر جاری پیغام میں ملک بھر میں بجلی کے اضافی بل و احتجاج پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ آج آپ بجلی پر احتجاج کر رہے ہیں  تو کل گیس پر کر رہے ہوں گے، بچوں کی فیسوں کو پکڑیں گے تو پیٹرول، ڈیزل کا خرچہ ہاتھ سے نکل جائے گا، کچن کو سنبھالیں گے تو بوڑھے والدین کی دوائیاں نہیں خرید پائیں گے۔

    مصطفی نواز کھوکھر نے ایکس پر لکھا کہ  عزیزانِ من آپ اُس بحران کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں اور افسر شاہی نے مل کر بُنا ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ اِس سے نکلنے کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے سیاسی استحکام، فوری اور شفاف انتخابات، جس کے ہاتھ عوام حکومت دیں اُس کو اپنا ریفارم پروگرام مکمل کرنے دیں۔

  • مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی، نوٹیفکیشن جاری

    مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد :  مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، جس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے نشست خالی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے اور اپنااستعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوجمع کرادیا، جس میں کہا ہے کہ سینیٹرفاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہاہوں۔

    اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے نشست خالی قرار دے دی، مصطفی نواز کھوکھر 2018 میں پیپلز پارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں نےآج اپنااستعفیٰ باضابطہ طورپرپیش کردیاہے، میں پارٹی کیجانب سےمثبت ردعمل اورحمایت کیلئےشکرگزارہوں۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ سوچانہیں تھاکہ پارٹی ایسےسپورٹ کرےگی، لوگ میرےسیاسی مستقبل کےبارےمیں قیاس آرائیاں کررہےہیں۔

    میں واضح طورپربتا دوں کہ میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، میں اپنی آزادی کوبرقراررکھنےکی بھرپورکوشش کروں گا۔

  • مصطفی نواز کھوکھر کا پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ

    مصطفی نواز کھوکھر کا پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ

    اسلام آباد : مصطفی نواز کھوکھر نے پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسکریو کیمرے کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل نیا پنڈورا باکس کھل گیا، پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    مصطفی نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیمرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ بوتھ میں لگے اسکریو میں کیمرہ نصب ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کے مصدق ملک نے لیمپ میں خفیہ کیمرہ لگنے کادعویٰ کردیا ہے ، مصدق ملک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں لیمپ میں لگا کیمرہ دکھایا گیا ہے۔
    .

    اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ لگانے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں نے اور مصدق ملک نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ لگا دیکھا ہے۔

  • پیپلزپارٹی نے گیس کے نرخوں میں اضافہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

    پیپلزپارٹی نے گیس کے نرخوں میں اضافہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

    کراچی: پیپلزپارٹی نے گیس کے نرخوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی مصطفی نواز کھوکھر نے گیس کے نرخوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف دینے کے وعدے کرنے والوں نے مہنگائی کردی۔

    مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومتی منصوبے کا پہلا تحفہ گیس کے نرخوں میں اضافہ ہے، گیس کے نرخوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ظلم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرکے گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

    ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران سرکار نے پہلے ہی بجلی کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کیا ہے، کہاں ہیں وہ جو کہتے تھے اقتدار میں آتے ہی ٹیکسز ختم کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر احتجاج کرے گی، ہم عوام کو حکومت کی من مانی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی تھی اور گیس چوری روکنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ حکومت نے اوگرا کی تجویز کے مطابق گیس کی قیمتوں میں چھیالیس فیصد اضافہ کردیا ہے، بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا تھا کہ 5 سال میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے نئے بلاکس کی منظوری نہیں دی گئی اور پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہورہا ہے۔